07/10/2026
آجکل ایسے ایسے فراڈ آ چکے ہیں کہ بندہ سن کر دنگ رہ جاتا ھے۔😅
فیصل آباد شہر کے مدینہ ٹاؤن کے مشہور ڈاکٹر خضر حیات کے کلینک پہ ایک عورت آئی جو دیکھنے میں رئیس زادی نظر آتی تھی۔ اس نے ڈاکٹر سے علیحدگی میں کچھ بات کرنے کی فرمائش کی۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹر اپنے مریضوں سے فارغ ہو کر عورت کی طرف متوجہ ہوا۔
عورت نے کہا ڈاکٹر صاحب مجھے ایک عجیب صورت حال کا سامنہ ہے۔ میرے شوہر کے ختنے نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ ختنہ کروانے کے لیئے راضی ہوتا ہے، میں آپ کے پاس آئی ہوں ایک امید لے کر، پلیز میری مدد کیجیئے۔ ڈاکٹر نے عورت کی بات سنجیدگی سے سنی اور کہا آپ اپنے شوہر اپنے شوہر کو میرے کلینک لے آئیں، میں اس کو ختنہ نہ کروانے کے نقصانات سے آگاہ کر دوں گا تو وہ ضرور مان جاۓ گا اور ساتھ ہی آپریشن کر دوں گا۔ عورت نے اپنے پرس سے پچاس ہزار روپے نکال کر ڈاکٹر کو دیے اور کہا کہ مزید پچاس ہزار روپے آپریشن کے بعد دوں گی۔ پلیز میرے ساتھ اپنا ڈرائیور بھیج دیں تا کہمیں اپنے شوہر کو لے آؤں اور اپنا کارڈ بھی دے دیں۔ ڈاکٹر نے کارڈ دے کر ڈرائیور کو ساتھ بھیج دیا۔ وہ عورت راستے میں ریل بازار کی ایک جیولری شاپ پہ رکی۔ ڈرائیور کو ویٹ کرنے کا کہا اور اندر چلی گئی۔ وہاں سے اس نے دس لاکھ روپے کا ایک سیٹ خریدا، ایک لاکھ روپے ادا کئے اور کہا کہ میں فلاں ڈاکٹر کی بیوی ہوں۔ ڈاکٹر کا کارڈ دیا اور کہا اپنا بندہ ساتھ بھیج دیں، باقی نو لاکھ روپے ڈاکٹر صاحب کلینک پر ادا کر دیں گے۔ جیولر خود ساتھ آ گیا، اور کار میں بیٹھ کر کلینک پہنچ گئے۔ عورت نے جیولر کی طرف اشارہ کیا۔ ڈاکٹر نے آگے سے ویٹ کرنے کا اشارہ کیا۔ اور جیولر بیٹھ گیا۔
کچھ دیر بعد ڈاکٹر فارغ ہوکر جیولر کے پاس آیا اور بولا:
"دیکھو بھائی، اطمینان سے میری بات سنیں جو کچھ آپ کر رھے ہیں یہ اسلام کے بھی خلاف ہے اور طبی لحاظ سے بھی ٹھیک نہیں ہے، آپ بیشک کسی بھی عالم سے مشورہ کر لیں اور جلد از جلد آپ ختنہ کروا لیں۔۔۔ جیولر بولا ڈاکٹر صاحب کون سا ختنہ؟؟ کس کا ختنہ؟؟
آپ کیسی بات کر رھے ہیں۔ مجھے میرے 9 لاکھ روپے ادا کیجیئے تاکہ میں واپس جاؤں۔۔۔ ڈاکٹر نے پوچھا: کون سے نو لاکھ روپے؟؟
جیولر نے کہا جو آپ کی بیوی نے سیٹ خریدا ہے۔ 😂
اتنے میں وہ عورت وہاں سے رفو چکر ہو چکی تھی ,