Mufti Muhammad Ashraf Ali Official

Mufti Muhammad Ashraf Ali Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Muhammad Ashraf Ali Official, Grocers, Gujranwala Town Model.

یاروں کا یار وفادار دوست ، ہمدرد ساتھی اللہ کی امان میں  اللھم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ
02/09/2026

یاروں کا یار
وفادار دوست ، ہمدرد ساتھی
اللہ کی امان میں
اللھم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ

01/09/2026
" جوانو! اب تمہارے ہاتھ میں تقدیرِ عالم ہے "    کچھ لوگ وقت کے ساتھ چلتے ہیں، اور کچھ لوگ وقت کے رخ متعین کرتے ہیں۔ کچھ ...
01/09/2026

" جوانو! اب تمہارے ہاتھ میں تقدیرِ عالم ہے "
کچھ لوگ وقت کے ساتھ چلتے ہیں، اور کچھ لوگ وقت کے رخ متعین کرتے ہیں۔ کچھ افراد اپنے لیے راستے بناتے ہیں، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کے لیے بھی منزلوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔ مولانا عطاء اللہ امیروی صاحب بھی انہی باہمت، باصلاحیت اور باعمل اہلِ علم میں سے ہیں جن کی زندگی محض علم کی تحصیل کا نام نہیں، بلکہ علم کو زندگی میں برتنے، اسے آگے منتقل کرنے اور نئی نسلوں میں ذوقِ علم و عمل بیدار کرنے کا نام ہے۔
مولانا عطاء اللہ امیروی صاحب بزمِ توحید و سنت فیصل آباد کے روحِ رواں ہیں۔ ان کی علمی، ادبی اور تقریری سرگرمیاں کسی سے مخفی نہیں۔
وہ خود بھی صاحبِ قلم اور صاحبِ لسان ہیں لکھتے ہیں تو کمال لکھتے ہیں " طرزِ سخن " حضرت کی قلمی کاوش اور تحریری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
مولانا عطاء اللہ امیروی زمانۂ طالب علمی سے ہی جہد مسلسل اور جنون کا ایک روشن باب ہیں ۔ انہوں نے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح کے تقریباً دس تقریری مقابلوں میں شرکت کی، جن میں سے آٹھ مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہ اعزازات محض چند انعامات یا اسناد کا نام نہیں یہ مسلسل محنت، مطالعے، تیاری، مشق اور عزمِ صمیم کی وہ داستانیں ہیں جن سے نہ صرف جامعہ اسلامیہ فیصل آباد کا نام روشن ہوا بلکہ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کا سر بھی فخر سے بلند ہوا،
اور شاید اس سے بڑھ کر خوب صورت بات یہ ہے کہ جس ادارے سے انہوں نے علم کی دولت حاصل کی، اسی جامعہ اسلامیہ فیصل آباد سے فراغت کے بعد آج تک وابستہ ہیں اور تدریس کے ذریعے علم کی وہ امانت اگلی نسلوں تک منتقل کر رہے ہیں۔ یوں ان کی شخصیت میں طالبِ علم،،، خطیب،،، قلم کار اور مدرّس—چاروں کردار ایک دوسرے سے ہم آہنگ دکھائی دیتے ہیں۔یہاں ایک اور حقیقت کو واضح کرتا چلوں کہ یہ تمام خوبیاں اور کامیابیاں در حقیقت ہم سب کے مخدوم و مربی شیخ و استاذ استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر ریاض الجامعہ الشیخ مولانا قاری ریاض احمد صاحب زید شرفہ ( مدیر اعلیٰ جامعہ اسلامیہ فیصل آباد) کی سرپرستی ،، اور استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر شیخ محترم حضرت مولانا محمد افضل صاحب ( شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ فیصل آباد) و دیگر تمام اساتذہ کرام کی مسلسل راہنمائی اور حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا ۔
راقم کے لیے مسرت بلکہ فخر کی بات یہ ہے کہ مولانا عطاء اللہ امیروی اور راقم کا مادر علمی جامعہ اسلامیہ ہی ہے جس پر ہم شاداں و فرحاں ہیں للہ المنة۔۔
آج موصوف اپنی ذات کی حدوں سے آگے بڑھ کر پنجاب بھر کے طلبہ کے لیے ایک عظیم الشان تقریری مقابلے کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں۔ یہ محض ایک تقریری مقابلہ نہیں یہ دراصل ان نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ایک کاوش ہے جن کے سینوں میں علم کی تڑپ، زبانوں پر حق کی ترجمانی اور دلوں میں دین کی خدمت کا جذبہ موجزن ہے۔
یہی تو اہلِ علم کی پہچان ہے کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے چراغ بھی روشن کرتے ہیں۔
مولانا عطاء اللہ امیروی صاحب نے اپنی محنت سے جو مقام حاصل کیا، اب اپنی سرگرمیوں کے ذریعے وہی حوصلہ، وہی ذوق اور وہی علمی شغف نئی نسل میں منتقل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کاوش یقیناً قابلِ تحسین بھی ہے اور قابلِ تقلید بھی۔
خراجِ تحسین ایسے ہی لوگوں کے نام،
جو شہرت کے لیے نہیں، مقصد کے لیے محنت کرتے ہیں ۔
" جوانو ! اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہے
تمہی ہوگے فروغ بزمِ امکاں ہم نہیں ہوں گے "
(عبد المجید سالک )
سلامتیاں مقدّر اور اقبال کو دوام نصیب ہو آمین یارب

چشمِ ما روشن دلِ ما شاد
31/08/2026

چشمِ ما روشن دلِ ما شاد

اھلا سھلا مرحباً میرے شاہ جی
31/08/2026

اھلا سھلا مرحباً
میرے شاہ جی

Address

Gujranwala Town Model

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Muhammad Ashraf Ali Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category