Gayyur Ahmad Qasmi

Gayyur Ahmad Qasmi غیور احمد قاسمی
مظاہر علوم وقف سہارنپور

عزیزم مولوی محمد سلمان سلمہ، استاذ جامعہ رحمت گھگرولی کی نہایت مفید و عمدہ تصنیف "بہشتی تقریریں" طالبات کے لیے ایک بیش ب...
27/04/2026

عزیزم مولوی محمد سلمان سلمہ، استاذ جامعہ رحمت گھگرولی کی نہایت مفید و عمدہ تصنیف "بہشتی تقریریں" طالبات کے لیے ایک بیش بہا اور قیمتی تحفہ ہے۔ یہ کتاب بچیوں کی علمی، ادبی اور تقریری صلاحیتوں کو نکھارنے میں نہایت معاون ثابت ہوگی۔ تمام طالبات اس کتاب کو حاصل کرکے اس کے مطالعہ سے بھرپور استفادہ کریں۔

تعزیت مسنونہ
05/04/2026

تعزیت مسنونہ

16/02/2026

رمضان المبارک کی ساعتیں قریب آ پہنچی ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کے آتے ہی فضائیں نور سے بھر جاتی ہیں، دلوں میں نرمی اترتی ہے اور بندۂ مومن کو اپنے رب سے قریب ہونے کا نادر موقع عطا ہوتا ہے۔ یہی وہ ماہِ مبارک ہے جس کے بارے میں قرآن نے اشارہ کیا کہ اسی میں کتابِ ہدایت نازل ہوئی—گویا رمضان نزولِ قرآن کی یادگار بھی ہے
رمضان محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں؛ یہ ضبطِ نفس، اصلاحِ باطن اور تعلق باللہ کی عملی تربیت ہے۔ سحری سے افطار تک کا سفر ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اگر اللہ کے حکم پر ہم حلال چیزوں سے رک سکتے ہیں تو حرام سے رکنا کیوں دشوار ہو؟ تراویح کی صفیں ہمیں اجتماعیت اور وحدت کا درس دیتی ہیں، اور سحر کی تنہائیاں بندے کو راز و نیاز کا سلیقہ عطا کرتی ہیں۔
یہ مہینہ ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے معمولات کا جائزہ لیں، قرآن سے رشتہ مضبوط کریں، دلوں کی کدورتیں صاف کریں اور امت کے درد کو محسوس کریں۔ جو شخص رمضان کو پا کر بھی نہ بدلا، اس نے دراصل ایک عظیم موقع کھو دیا۔ یہ عزم کریں کہ اس سال کا رمضان ہمارے لیے محض ایک عبادتی مہینہ نہیں بلکہ زندگی کا نیا موڑ ثابت ہو—ایسا موڑ جو ہمیں تقویٰ، اخلاص اور عملِ صالح کی راہوں پر ثابت قدم کر دے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی حقیقی قدر پہچاننے اور اس کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

غیور احمد قاسمی
جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور

بہشتی تقریریںالحمد للہ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلوۃ والسلام علیٰ سید المرسلین، وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین۔أما بعد!...
06/02/2026

بہشتی تقریریں

الحمد للہ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلوۃ والسلام علیٰ سید المرسلین، وعلیٰ آلہ وصحبہ أجمعین۔
أما بعد!

بچیوں کی تعلیم و تربیت فی زماننا بے حد ضروری ہے۔ دورِ حاضر میں الحاد و دہریت اور ارتداد و فسادِ عقائد کی دو بڑی وجہیں ہیں: ان میں سے ایک عصری اداروں کا مخلوط نظامِ تعلیم ہے، اور دوسری بڑی وجہ ہماری بچیوں کا دینی تعلیم سے دور اور محروم رہنا بھی ہے۔ زمین پر جہالت سے بڑھ کر کوئی مصیبت نہیں۔ شیخ فرید الدین عطارؒ کا تو یہ کہنا ہے کہ جاہل سے دوری اختیار کرو، اور جس طرح تیر کمان سے دور بھاگتا ہے، بالکل اسی طرح جاہل سے بھاگو۔

ہمارے دین کی خصوصیات اور امتیازات میں سب سے بڑا امتیاز یہ بھی ہے کہ اس کا پہلا حکم ہی تعلیم ہے۔ عموماً ہماری خواتین تعلیمِ دین سے دور رہی ہیں، اس لیے ان کی نسلیں بھی قرآن و حدیث سے دور اور محروم رہی ہیں۔ لیکن اس وقت ماشآء اللہ بچیوں کی تعلیم کی طرف کچھ توجہ بڑھی ہے۔

اگر بچیاں علمِ دین کے ساتھ مقرر بھی ہوں تو وہ عورتوں کی نفسیات سے پورے طور پر واقف ہونے اور ہم جنس ہونے کی وجہ سے اپنی بات پوری قوت اور حکمت کے ساتھ رکھ سکتی ہیں۔
اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نورِ نظر، لختِ جگر، عزیزی مولوی محمد سلمان قاسمی سلمہ نے "بہشتی تقریریں" مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں عام موضوعات اور عناوین سے ہٹ کر کچھ خاص پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جن میں ہماری خواتین اور بچیاں زیادہ ملوث اور مصروف ہیں۔ ان میں دورِ حاضر کی بدعات و رسوم، بالخصوص کزن سے پردہ، برتھ ڈے، شادی بیاہ کے مواقع پر بدعات وغیرہ پر بڑی عمدہ، مرتب اور مدلل تقریریں جمع کر دی گئی ہیں۔

میں عزیز موصوف کو ان کی اس کاوش پر بصمیمِ قلب مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے مستقبل کی تابناکی کی دعا کرتا ہوں۔ اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اس کتاب کو شرفِ قبول عطا فرمائے۔

غیور احمد قاسمی
استاذ مظاہر علوم وقف سہارنپور

30/01/2026

30/01/2026

دارالقرآن محمدیہ دیوبند کے سالانہ اجلاس میں شرکت فرما کر قرآنِ کریم کی اہمیت پر گفتگو کرنے کا موقع میسر ہوا۔

28/01/2026

27/01/2026

Molana Gayyur Ahmad Qasmi

دار العلوم جامعہ للبنات کھجوری میرٹھ
26/01/2026

دار العلوم جامعہ للبنات کھجوری میرٹھ

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدامشفق و کرم فرما حضرت مولانا محمد سعیدی صا...
24/01/2026

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

مشفق و کرم فرما حضرت مولانا محمد سعیدی صاحبؒ ناظم جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور
اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے اور آپکی جو علمی و دینی خدمات انجام ہیں، انہیں شرفِ قبولیت عطا فرما کر میزانِ حسنات میں شامل فرمائے۔

مدرسہ دارالقرآن محمدیہ، دیوبند کے جلسۂ دستاربندی میںبروز جمعرات حاضری ہوگی، اِن شاء اللہ۔
24/01/2026

مدرسہ دارالقرآن محمدیہ، دیوبند کے جلسۂ دستاربندی میں
بروز جمعرات حاضری ہوگی، اِن شاء اللہ۔

Address

Umahi Kota
Saharanpur
247551

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gayyur Ahmad Qasmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category