Media Cell Mashabrum

Media Cell Mashabrum News channel, lastest News, Local and International News, Politics, Sports, cultural News, English and Urdu News etc.

ہلدی ٹو تھگس روڈ کی ری کارپٹنگ: ناقص کام پر اے سی مشہ بروم کا ایکشن، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایتانتظامیہ گنگ چھے ک...
17/08/2026

ہلدی ٹو تھگس روڈ کی ری کارپٹنگ: ناقص کام پر اے سی مشہ بروم کا ایکشن، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت
انتظامیہ گنگ چھے کے لیے ہلدی ٹو تھگس روڈ کی ری کارپٹنگ کا ناقص معیار ایک اہم اور سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جسے بروقت حل کرنا ضروری ہے۔
عوامی شکایات پر اے سی مشہ بروم عبدالقادر نے اعلیٰ الصبح موقع کا دورہ کیا اور ری کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو کام میں تیزی لانے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
یہ شاہراہ علاقے کی مصروف ترین سڑکوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے عوامی شکایات کے پیش نظر کام کے معیار کی جانچ کے لیے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عملے کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تعمیراتی کام کے معیار کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا سکے۔
تاہم، اے سی مشہ بروم کی جانب سے واضح ہدایات اور موقع کے دورے کے باوجود ایک مرتبہ پھر کام بند ہونا اور موقع پر موجود ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر غیر ضروری مداخلت اور ذاتی نوعیت کے معاملات کو سامنے لانا تشویش کا باعث ہے۔ ایسی صورتحال سے آپس میں چپقلش پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام کی رفتار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ گنگ چھے اور متعلقہ محکمہ سے گزارش ہے کہ کام پر مامور مزدوروں اور متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کی جائیں اور ٹھیکیدار کے سپرد کیے گئے کام کو انتظامیہ کی نگرانی میں مقررہ طریقہ کار اور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کرایا جائے۔
اگر ناقص کام یا غیر ضروری مداخلت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا براہِ راست نقصان عوام کو ہوگا، جبکہ مستقبل میں ناقص تعمیراتی کام انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔
نوٹ: اے سی مشہ بروم عبدالقادر نے موقع کا دورہ کرکے عوامی مطالبات کے عین مطابق کام کو بہتر انداز میں مکمل کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ اب متعلقہ مزدوروں، ٹھیکیدار اور محکمہ کے عملے کی ذمہ داری ہے کہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔


17/08/2026
خواتین کے لئے بہترین مواقع
17/08/2026

خواتین کے لئے بہترین مواقع




کے آئی یو میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب، جی بی کے 479 طلبہ و طالبات میں 6 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیمگلگت: قراقرم انٹ...
11/08/2026

کے آئی یو میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب، جی بی کے 479 طلبہ و طالبات میں 6 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم
گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں حکومت پنجاب کے تاریخی "وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام" کے تحت گلگت بلتستان کے 479 ہونہار طلبہ و طالبات میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے وظائف تقسیم کر دیے گئے۔
اس سلسلے میں آج 11 اگست 2026 کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گلگت بلتستان کے اپوزیشن لیڈر، وزیر تعلیم گلگت بلتستان، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق، یونیورسٹی انتظامیہ، سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے کہا کہ تقریباً پندرہ سو سال قبل مسلم دنیا علم و تحقیق میں قیادت کر رہی تھی، لیکن بدقسمتی سے ہم نے قرآن و سنت کی تعلیمات اور علم کی اہمیت پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا چھوڑ دیا، جس کے باعث آج ہم مختلف مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے تمام سیاسی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے معاملے میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ پالیسی بنانا ہوگی اور ملک کے تعلیمی نظام کو ازسرِنو ترتیب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سالوں سے ہم ایک ہی طرز پر چل رہے ہیں، لیکن نہ ہمارے تعلیمی معاملات بہتر ہو سکے، نہ صحت کا نظام اور نہ ہی دیگر بنیادی شعبوں میں خاطرخواہ بہتری آ سکی۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔
تقریب میں مقررین نے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اہم معاونت فراہم کرتے ہیں۔

05/08/2026

نظام میں کچھ خرابی نہیں خراب اس کو چلانے والے ہیں۔تو اسے بدلو

پی ایم شہباز صاحب دل پے جو باری پتھر ہے اسے آپ ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔۔۔۔
20/06/2026

پی ایم شہباز صاحب دل پے جو باری پتھر ہے اسے آپ ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔۔۔۔



19/06/2026



Address

Gilgit
Manila
151600

Telephone

+923118586494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell Mashabrum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share