16/12/2023
Why do goats abort kids?
بکریاں بچے کیوں گرا دیتی ہیں ؟
پیارے بکری فارمر بھائیوں ہم سب یہ جانتے ہیں کہ بکری فارمنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بکری سے وقت پر صحتمند بچے لینا سب سے زیادہ ضروری کام ہے اگر ہم بکری سے ایک خاص مدت میں بچے حاصل نہیں کر سکتے تو اس سے ہمیں خاصہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بکری کے حاملہ ہونے سے بچہ پیدہ کرنے کی مدت تقریبن 5 مہینے ہے اگر اس دوران بکری بچہ گرا دیتی ہے تو فارمر کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ مایوسی اور دکھ بھی ہوتا ہے۔
اس لئے آج ہم دیکھیں گے کہ بکری کے وقت سے پہلے بچے گرانے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے۔
بکری کے بچہ گرا دینے کی کافی وجوہات ہیں جن میں سے کچھ بڑی وجوہات یہ ہیں :
* بکری کو جسم کے کسی حصے میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے خون کی شدید کمی ہو جانا۔
* حاملہ بکری کو کسی دوسری بکری کا پیٹ میں ٹکر مار دینے سے بچےکا نقصان ہونا۔
* حاملہ ہونے کے دوران متناسب اچھی خوراک کا نہ ملنا خاص طور پر آخری دو مہینوں میں۔
* بکری کا حاملہ ہونے کے بعد لمبا سفر کر کے کہیں اور جانا۔
* بکری کی خوراک میں اچانک سے تبدیلی کر دینا یا بار بار تبدیل کرنا۔
* بکری کو شروع کے دو مہینوں میں زیادہ گرم خوراک دینا۔
* بکری کو کوئی شدید قسم کی بیماری ہو جانا جس میں جانور بچا گرا دیتا ہے۔
* بکری کا کوئی زہریلا پودا یا کسی ایسی خورک کا کھا لینا جس سے زہریلے اثرات جسم میں پھیل جائیں۔
* کسی زہریلے کیڑے یا جانور کا بکری کو کاٹ لینا۔
* بکری کو کوئی ایسی دوا کھلانا یا انجکشن کے زریعے سے لگانا جس سے بچہ زایع ہونے کا خطرہ ہو۔
* بچہ دانی کی کوئی ایسی بیماری یا انفیکشن ہونا جس میں کچھ عرصے بعد بچہ زایع ہو جاتا ہے۔
بکری کے بچہ گرانے کی علامات:
حاملہ بکری اگر پیشاب والی جگہ سے
* خون گراے
*سرخی مائل مادہ نکالے
* کوئی ایسا مادہ نکالے جو سفید یا پانی کے رنگ کے علاوہ ہو
* کوئ ایسا مادہ نکالے جس میں بدبو ہو
تو ایسی علامت کے ظاہر ہونے کے 24 سے 36 گھنٹے میں بکری بچہ گرا سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر :
* بکری کے حمل کو قائم رکھنے میں اچھی اور متناسب خوراک کا بہت بڑا کردار ہے خاص طور ور چوتھے اور پانچوے مہینے میں بکری کو معمول سے زیادہ اور اچھی خوراک دینے سے بکری صحتمند بچے پیدہ کرتی ہے۔
* اگر بکری کو حمل ٹھہر جانے کے دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں Progeterone کا ٹیکہ وزن کے حساب سے ایک دفع لگا دیا جائے تو حمل گرنے کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔
* حمل کے دوران ایسی دواؤں سے پرہیز ضروری ہے جن کے استعمال سے بچہ گرنے کا خدشہ ہوتا ہے جیسے Dexamethasone
* حاملا بکریوں کو دوسری لڑاکا بکریوں سے علیحدہ رکھیں تاکہ انکا نقصان نہ ہو۔
* بکریوں کو لگوانے سے پہلے ان کو کیڑوں والی دوا دیں اور کھال والا ٹیکہ Ivermectin لگائیں کیون کہ دوران حمل Deworming کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے .
علاج:
اگر آپ کی بکری اوپر بتائی گئی علامات میں سے کوئی ظاہر کرے تو تو فورن قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کریں اگر آپ کے لئے ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو اس کو فورن:
* Oxyteyracycline انجکشن
گوشت میں 5 ml تین دن لگائیں۔
یا
* Tribrissen+Amivicom انجکشن
ایک ہی سیرینج میں
5ml +5ml
لے کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھا گردن کے ایک طرف اور آدھا دوسری طرف تین دن تک لگایں۔
انشاء اللّه فائدہ ہو گا
اگر آپ کو ہماری یہ تحریر پسند آئ ہے تو اسے دوسروں سے share کریں اور ہمارے پیج کو فولو کریں
آپکی دعاؤں کا طلبگار راؤ عمران