MANKO Home Food Bahawalpur

MANKO Home Food Bahawalpur We Provide Quality Food. Sitting Boys and girl separately
Free Home Delivery available

31/05/2026
30/05/2026

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر ہونے والے معجزات
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ علیہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں آیات و کرامات بے شمار ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں کہ ایوان کسریٰ لرز اٹھا اور اس کے چودہ کنگرے گر گئے اور بحیرہ ساوہ خشک ہو گیا اور اس کا پانی زیر زمین چلا گیا اور رود خانہ ساوہ جسے وادی ساوہ کہتے ہیں جاری ہو گیا حالانکہ اس سے قبل اسے منقطع ہوئے ایک ہزار سال گزر چکا تھا اور فارسیوں کا آتشکدہ بجھ گیا جو کہ ایک ہزار سال سے گرم تھا۔
(مدارج النبوۃ جلد ۲ ص ۲۷)
جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے تو اللہ تعالٰی نے آپ کو پاکیزہ بدن اور تیز بو کستوری کی طرح خوشبودار اور ختنہ شدہ، نان بریدہ، چہرہ نورانی ، آنکھیں سرمگیں دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت درخشاں پیدا فرمایا۔ (سیرت رسول عربی ص ۳۴)
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر اللہ تعالٰٰی نے آپ کی والدہ ماجدہ پر ایک روشن بادل ظاہر فرمایا کہ جس میں روشنی کے ساتھ گھوڑوں کے ہنہنانے اور پرندوں کے اڑنے کی آوازیں تھیں اور کچھ انسانوں کی بولیاں تھیں اور اعلان ہوا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشرق و مغرب اور سمندروں کی بھی سیر کراؤ تا کہ تمام کائنات کو ان کا نام اور حلیہ اور ان کی صفت معلوم ہو جائے اور ان کو تمام جاندار مخلوق یعنی جن و انس ملائکہ اور چرندوں پرندوں کے سامنے پیش کرو اور تمام انبیاء کرام کے اخلاق حسنہ سے مزین کرو اور اس کے بعد وہ بادل چھٹ گئے ستارے قریب آ گئے اور منادی نے اعلان کیا کہ واہ واہ کیا خوب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام دنیا پر قبضہ دے دیا اور کائنات عالم کی کوئی چیز باقی نہ رہی کہ جو ان کے قبضہ اقتدار و غلبہ اطاعت میں نہ ہو پھر تین شخص نظر آئے ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا دوسرے کے ہاتھ میں سبز زمرد کا طشت تیسرے کے ہاتھ میں ایک چمکدار انگوٹھی تھی۔ انگوٹھی کو سات مرتبہ دھو کر حضور کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت لگا دی پھر آپ کو ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر آپ کی والدہ ماجدہ کے سپرد کر دیا گیا۔
(مدارج النبوۃ ج ۲ ص ۲۴، ۲۵، ۲۶، الخصائص الکُبریٰ ج ۱ ص ۹۷۔ سیرت مصطفٰی ص ۵۹، ۶۰۔ قصص الانبیاء ص ۴۰۱)
ولادت شریف کے وقت غیب سے عجیب و غریب امور ظاہر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے حرم شریف کی پست زمین اور ٹیلے روشن ہو گئے اور آپ کے ساتھ ایک ایسا نور خارج ہوا کہ شام کے محلات نظر آ گئے اور آسمانوں پر پہلے شیاطین چلے جاتے تھے اور کاہنوں کو بعض مغیبات کی خبر دے دیتے تھے اور وہ لوگوں کو کچھ اپنی طرف سے ملا کر بتا دیا کرتے تھے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے آسمانوں میں ان کا آنا جانا بند ہو گیا اور آسمانوں کی حفاظت شہاب ثاقب سے کر دی گئی تو اس طرح وحی اور غیر وحی میں غلط ملط ہو جانے کا اندیشہ جاتا رہا۔
شہر مدائن میں محل کسریٰ پھٹ گیا اور اس کے چودہ کنگرے گر پڑے اور فارس کے آتشکدے ایسے سرد پڑ گئے کہ ہر چند ان میں آگ جلانے کی کوشش کی گئی مگر نہ جلتی تھی ۔ بحیرہ ساوہ جو ہمدان و قم کے درمیان ہے بالکل خشک ہو گیا وادی ساوہ جو شام و کوفہ کے درمیان تھی جو کہ بالکل خشک ہو پڑی تھی لبالب بہنے لگی۔
(سیرت رسول عربی ص ۳۶، دین مصطفیٰ ص ۸۵)
سبحان اللہ ۔واللہ اعلم بالصواب اگر لکھنے میں کوئی غلطی ہو تو اللہ پاک معاف فرمائے آمین ثم آمین ❣️
دوستو اگر یہ عظیم داستان آپ نے پڑھی ہے تو اسے دوسروں کے ساتھ شئیر کر دیں شکریہ۔










Please come and enjoy our Home made food
25/05/2024

Please come and enjoy our Home made food

25/12/2023

Boys setting available now
Please come and enjoy Home made food.

Address

House No 31A Street No 2 Riaz Colony
Bahawalpur

Opening Hours

Monday 07:00 - 21:30
Tuesday 07:00 - 21:30
Wednesday 07:00 - 21:30
Thursday 07:00 - 21:30
Friday 07:00 - 21:30
Saturday 07:00 - 21:30
Sunday 07:00 - 21:30

Telephone

+923274000132

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MANKO Home Food Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share