11/09/2024
ستارہ ویلی فیز 1,2,3
ستارہ آئیکوُن سٹی
ستارہ سپنا سٹی
ستارہ گرین ویلی
ستارہ گولڈن سٹی
ستارہ سمارٹ سٹی
ستارہ پارک سٹی
ستارہ کالونی
ستارہ مارکیٹ 15 عدد پراجیکٹس
ستارہ سٹوڈیو 8 عدد پراجیکٹس
ستارہ ہوٹل
ستارہ کیمیکل انڈسٹریز
یہ مبینہ طور پر صرف فیصل آباد شہر میں وہ سوسائٹیز اور بزنسز ہیں۔ جو ستارہ گروپ والے اپنے نام سے ہی چلا رہے ہیں۔ اور ممکن ہے۔کہ اس نام کے علاوہ بھی ان کے بڑے بڑے کاروبار ہوں۔ایک اوورکمپیٹیشن والے کاروبار کو چھوڑ کر زیادہ منافع بخش کاروبار شروع کرنا کاروباری لوگوں میں عام ہے۔ جیسے آج کل بڑے شہروں میں نامی گرامی برانڈز کی فارمیسی بنانے کا ٹرینڈ ہے۔تو لوگوں نے دہائیوں پرانے کاروباروں کو خیرباد کہہ کر بڑی بڑی فارمیسیز بنالیں۔فیصل آباد میں سب سے مہنگی اور کامیاب سوسائٹیز ستارہ والوں کی ہیں۔آج تک میں بھی کبھی ستارہ کے نام سے موسوم سوسائٹی میں نہیں گیا۔کیوں کہ اس میں رہنے والوں کی الگ ہی شان و شوکت اور ٹھاٹ باٹھ ہوتے ہیں۔تو انکے ساتھ تعلق رکھنا عام آدمی کے لیے ویسے ہی ایک آزمائش ہوتی ہے۔
ستارہ والے دن بدن فیصل آباد کے ہر طرف نت نئی سوسائٹیاں بنارہے۔کوڑیوں کے مول، کنال اور مربعے کی صورت میں زمین خرید کر مرلوں کی صورت میں کروڑوں کی بیچ رہے۔ لیکن فیس بکی دانشور صرف یہی کہتے نظر آرہے ہیں۔کہ ستارہ والے غریب ہوگئے ہیں۔
یا اللہ مجھ پر رحم فرما کر مجھے بھی ستارہ گروپ والوں جیسا غریب بنا دے۔آمین ثم آمین
عبدالہادی قاسم