Awam ki Awaz

Awam ki Awaz Latest updates on political affairs, social and general issues, health awareness, stories and tourism

14/02/2026

رمضان المبارک آنے والا ہے۔ یہ مہینہ Ramadan اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اتنا کرم فرماتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے دلوں کو نرم کریں، ایک دوسرے پر رحم کریں اور اپنی فیملی اور رشتہ داروں کی غلطیوں کو دل کی گہرائی سے معاف کریں۔

اس مہینے کا ایک بڑا فریضہ Zakat ہے۔ ہم اپنے مال میں سے ڈھائی فیصد نکالتے ہیں، لیکن اس بار ایک لمحہ رک کر سوچیں کہ کہیں ہمارے اپنے بہن بھائی، رشتہ دار یا قریبی لوگ ہی تو ضرورت مند نہیں؟ ملک Pakistan کے حالات سب کے سامنے ہیں—کسی کے بجلی یا گیس کے بل کا مسئلہ ہے، کسی کے بچوں کی تعلیم رکی ہوئی ہے، کوئی روزگار کی تلاش میں ہے، کسی کی بیٹی کی شادی یا کسی کے علاج کا معاملہ ہے۔

لہٰذا پہلے اپنے گھر اور خاندان میں نظر دوڑائیں۔ اگر کوئی مشکل میں ہے تو کوشش کریں کہ اس کی مدد اس انداز سے ہو کہ اس کا واقعی مسئلہ حل ہو جائے۔ زکوٰۃ کو صرف تھوڑا تھوڑا دے کر وقتی سہارا بنانے کے بجائے بہتر ہے کہ کسی کے لیے روزگار کا ذریعہ بن جائے، یا کم از کم اس کی زندگی کا کوئی بڑا بوجھ ہلکا ہو جائے۔

ممکن ہے آپ کی یہی مدد کسی کی تقدیر بدل دے، اور آپ کا رمضان اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ محبوب بن جائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا خاص کرم فرمائے اور ہماری مشکلات آسان کرے۔

اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ بہت شکریہ ایوب ملک اٹک سٹی

12/02/2026
12/02/2026
مبارک ہو حکومت عوام کےلیے کچھ تو کر رہی ہے
12/02/2026

مبارک ہو حکومت عوام کےلیے کچھ تو کر رہی ہے

11/02/2026

موجودہ 2 سالوں میں سولر کی 10 پالیسیاں آئی ہیں مگر 30 سالوں میں IPP’s جنہوں نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے ان سے معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں لی گئی

Address

Darul Islam Colony
Campbellpore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category