21/08/2025
وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ضلع بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب کا مکمل ٹینٹ اور کیٹرنگ کا انتظام "ملاکنڈ ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروسس" کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ ملاکنڈ ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروسس کے اونر، صاحب زمان، نے نہایت اخلاص کے ساتھ اس موقع پر خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سیلاب جیسی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور جن افراد نے اس سیلاب میں اپنی جانیں گنوائیں، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ یہ تقریب نہ صرف ایک امدادی سرگرمی تھی بلکہ اجتماعی طور پر دکھ بانٹنے، متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے اور انہیں یہ احساس دلانے کی ایک کوشش بھی تھی کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔