Vlogs By Awais

Vlogs By Awais Assalam O Alaikum! This is Awais Khan Here I'm Going to share the clips and vlog ofmy beautiful City

24/01/2024

یہ ایک ایسے شہاب ثاقب کی تصویر ہے جس کے متعلق یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ یہ ہماری اس زمین سے بھی ہزاروں سال پہلے، اس وقت کا ہے جب سورج ابھی نیا نیا معرض وجود میں آیا تھا۔

یہ نایاب شہابیہ الجزائر کے ریگستان سے 2020ءمیں جاپانی اور فرانسیسی ماہرین نے دریافت کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پتھر کی عمر 4ارب 60کروڑ سال کے لگ بھگ ہے۔ گویا یہ ہماری زمین کی عمر سے بھی زیادہ عمر رسیدہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پتھر نظام شمسی بننے کے صرف 20لاکھ سال بعد وجود پذیر ہوا۔ اس پر تحقیق سے ہمیں اپنے نظام شمسی کے وجود میں آنے سے متعلق اہم معلومات ۔

اس شہابیے کو ایرگ 002کا نام دیا گیا ہے۔ فرانس کے ماہر جین ایلکس بیرے کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20سالوں سے شہابیوں پر تحقیق کر رہے ہیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے حیران کن دریافت ہے۔

زمین سے بھی قدیم یہ پتھرپگھلے ہوئے مادے سے بنا ہوا ہے اور اپنی فطرت میں آتش فشانی ہے۔یہ پہلے مائع حالت میں تھا تاہم چار ارب ساٹھ کروڑ سال پہلے جم کر ٹھوس شکل اختیار کر گیا۔

ممکنہ طور پر یہ شہابی پتھر کسی ایسے ناکام سیارے یا پروٹوپلانیٹ کا حصہ رہا ہے جو سیارہ نہ بن سکا اور ٹوٹ پھوٹ کر بکھر گیا۔

17/01/2024

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اور پی آئی ٹی بی کو ایک ہفتے میں تمام تعلیمی بورڈ کےلئے موبائل ایپلی کیشن فنکشنل کرنےکاحکم دے دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( Bise Lahore Board) کا دورہ کرکے ای سروسز /موبائل ایپ کاافتتاح کیا۔ تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی موبائل ایپ سے منسلک ہونگے، طلبہ بورڈ کا نام لکھ کر مطلوبہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ( Chief Minister Punjab's Updates ) نے تختی کی نقاب کشائی اور لیپ ٹاپ سے بٹن دبا کر بی آئی ایس ای موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےخود موبائل ایپ پر ایپلیکیشن ٹریکنگ کرکے جائزہ لیا اور آن لائن ادائیگی، ڈگری اور رزلٹ کارڈ کی تصدیق، این او سی اور مائی گریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ای ایپ کے ذریعے ڈگری کی نقل کاپی اور اجراء کےطریقہ کار کا بھی جائزہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ( Govt of Punjab ) نے بی آئی ایس ای ای ایپ سے حکومتی اداروں کے لئے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو سراہا۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15دن پہلے بورڈ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور بچوں کو پریشان دیکھ کر تشویش ہوئی۔ اسی رات صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ( HED Punjab ) سے میٹنگ کرکے بچوں کی پریشانی کے تدارک کا فیصلہ کیا۔ مینول سسٹم کیوجہ سے بورڈ سروسز کے لئے انتظار کرنا پڑتا تھا اب تعلیمی بورڈ سروسز آن لائن کردی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ بورڈ سروسز کے لئے ایپ فنکشنل کی،افسوس ہے کہ یہ پانچ سے چھ سال پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ چند روز میں تمام تعلیمی بورڈز کی خدمات آن لائن کر دی جائیںنگی۔

ڈگری کی تصدیق، این او سی، مائی گریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات آن لائن اپلائی کرکے کورئیر سے منگوائی جا سکتی ہیں۔ طلبہ گھر بیٹھے آن لائن فیس بھی پے کر سکتے ہیں۔ شعبہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن ( School Education Department, Government of the Punjab ) دو بہت بڑے ڈیپارٹمنٹ ہیں یہاں ریفارمز کی زیادہ ضروت ہے۔ ہر شعبہ میں کام کیا لیکن جتنا کام کرناچاہ رہے تھے وقت کی کمی کیوجہ سے محکمہ تعلیم کے لئے اتنا نہیں کرپائے۔ تعلیم کے لئے اپنا کام نہیں کرسکے جتنی پنجاب میں ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی نہ کوئی ضرور آئے جو شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرے گا۔تعلیم اور صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کی جائیں تو لوگوں کواور کیا چاہیے۔ معیار ایسا ہو کہ لوگ آنکھیں بند کرکے سرکاری سکول میں چلے جائیں میں بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں پڑھا سکوں۔ چند سکول بہتر کرنے کی کوشش کی مگر ہزاروں میں یہ تعداد بہت کم ہے۔ بی آئی ایس ای موبائل ایپ کے اجراء کے لئے پوری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا۔ پی آئی ٹی بی بہت محنت کررہا ہے ہمیں پی آئی ٹی بی پر فخر ہونا چاہیے۔جامعات کے وائس چانسلروں، پرنسپلز، بورڈوں کے چیئرمین کی عدم تعیناتیوں کے ہم ذمہ دارنہیں ہیں.
Regards: _*Okara Teachers SED Groups.*_

Address

Shah Faisal Colony, Punjab
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923167184448

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vlogs By Awais posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vlogs By Awais:

Share

Category