09/05/2026
دورانِ فیلڈ جب کبھی کسی مقام پر آپ کی موٹر سائیکل خراب ہو جائے تو قریب کسی مستری کی موجودگی بھی ایک نعمت محسوس ہوتی ہے۔
کیونکہ اس شدید گرمی میں نہ اتنی ہمت رہتی ہے کہ موٹر سائیکل کو دھکا دے کر دور لے جایا جا سکے، اور نہ ہی کسی ویران جگہ پر اسے چھوڑ کر آیا جا سکتا ہے۔
ایک ویٹرنری ڈاکٹر کو ہمیشہ ان باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ اُس کی موٹر سائیکل کی ٹینکی میں پٹرول کی کمی نہ ہو، اور کہیں ایسی جگہ پٹرول ختم نہ ہو جائے جہاں مدد کے لیے دور دور تک کوئی آدمی بھی نہ ملے۔
آج الحمدللہ ایک مستری نے ہماری موٹر سائیکل ٹھیک کر دی۔ اُس کی محنت اور بروقت مدد دیکھ کر میں بھی اپنے ہاتھ نہ روک سکا اور اُسے اُس کی توقع سے زیادہ پیسے دے دیے۔ اُس کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ شاید اُس دن کی سب سے خوبصورت چیز تھی۔
حقیقت یہی ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے لوگ ہی دوسرے محنت کش لوگوں کی اصل قدر جانتے ہیں۔
Regards:
Dr. Umair Ahmad Pitafi