WASA DG Khan

WASA DG Khan The official page of Water and Sanitation Agency (WASA) DG Khan .

We are committed to providing safe drinking water and efficient sewerage services across the province.
---
Page managed by the Public Relations wing of WASA DG Khan .

رکنِ صوبائی اسمبلی حنیف پتافی نے محرم الحرام کے سلسلے میں واسا ڈیرہ غازی خان کی جانب سے قائم کیے گئے واٹر کیمپ کا دورہ ک...
24/06/2026

رکنِ صوبائی اسمبلی حنیف پتافی نے محرم الحرام کے سلسلے میں واسا ڈیرہ غازی خان کی جانب سے قائم کیے گئے واٹر کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسین واسا عمران خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے واٹر کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور خود بھی پانی نوش فرمایا۔

حنیف پتافی صاحب نے عزادارانِ امام حسینؑ کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے واسا ڈیرہ غازی خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک اہم خدمت ہے جسے احسن انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔

یہ تمام انتظامات منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض کی خصوصی ہدایات پر کیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو محرم الحرام کے دوران بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ واسا ڈیرہ غازی خان عوامی خدمت اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔









منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض صاحب کی ہدایت پر گدائی روڈ پر واٹر سپلائی کی مین لائن کی مرمت کا کام جاری ہ...
24/06/2026

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض صاحب کی ہدایت پر گدائی روڈ پر واٹر سپلائی کی مین لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر سید اللہ لغاری اور حمید جان بزدار موقع پر موجود ہیں اور کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مرمتی کام جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔









مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نالوں اور سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کا کام زور و شور سے جاری ہے، تاکہ مون سو...
24/06/2026

مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نالوں اور سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کا کام زور و شور سے جاری ہے، تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں.









منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض کی ہدایات کے مطابق سیوریج انچارج ساجد شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف عل...
24/06/2026

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض کی ہدایات کے مطابق سیوریج انچارج ساجد شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

واسا کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا شکایت کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

واسا ڈیرہ غازی خان شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے پُرعزم ہے۔









مریم نواز شریف کے وژن اور پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں مون سون سے قبل نالوں اور سیوریج لائنوں کی جام...
22/06/2026

مریم نواز شریف کے وژن اور پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں مون سون سے قبل نالوں اور سیوریج لائنوں کی جامع صفائی اور ڈیسلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ واسا ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک ہیں تاکہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔









ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح میں تیز بارش منیجنگ ڈائریکٹر واسا رميض ریاض ہنگامی دورے پر نکل کھڑے ہوئے, ایم ڈی واسا نے ...
18/06/2026

ڈیرہ غازی خان شہر اور گردونواح میں تیز بارش منیجنگ ڈائریکٹر واسا رميض ریاض ہنگامی دورے پر نکل کھڑے ہوئے, ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس مجالس عزا کے مقامات اور امام بارگاہوں کا تفصیلی وزٹ کیا سیکٹرز انچارجز خالد خان لسکانی محمد علی اور جنید شمس کی ایم ڈی واسا کو نکاسی آب کے حوالے سے بریفنگ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کے احکامات کے مطابق جب تک روٹس کلیئر نہیں ہوتے عملہ فیلڈ میں رہے گا، ایم ڈی واسا کی ہدایت









حفاظت اولین ترجیح — محفوظ کام، بہتر نتائجواسا ڈیرہ غازی خان تمام ترقیاتی منصوبوں میں ہیلتھ، سیفٹی اور ماحولیات (HSE) کے ...
18/06/2026

حفاظت اولین ترجیح — محفوظ کام، بہتر نتائج

واسا ڈیرہ غازی خان تمام ترقیاتی منصوبوں میں ہیلتھ، سیفٹی اور ماحولیات (HSE) کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے۔ چاہے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر ہو، سیوریج لائنوں کی تنصیب ہو یا کوئی اور ترقیاتی سرگرمی، ہر مقام پر کارکنوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

تمام ورکرز کو حفاظتی لباس (PPE)، سیفٹی ہیلمٹ، گلوز، ریفلیکٹو جیکٹس اور دیگر ضروری حفاظتی سامان فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ کام کی جگہوں پر سیفٹی سائن بورڈز، احتیاطی ہدایات اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات بھی موجود رکھی جاتی ہیں۔

واسا انتظامیہ اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ہر ترقیاتی منصوبہ نہ صرف معیاری ہو بلکہ محفوظ ترین ماحول میں مکمل کیا جائے، تاکہ کارکنوں کی جان و صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔










ایم ڈی واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض صاحب اور ایکسیئن عمران صاحب نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں شہر کی مختلف اما...
18/06/2026

ایم ڈی واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض صاحب اور ایکسیئن عمران صاحب نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج، نکاسیٔ آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ کسی بھی امام بارگاہ پر نکاسیٔ آب سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو، تاکہ عزاداران کو محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید برآں جہاں بھی کھلی نالیاں یا مین ہولز موجود تھے، وہاں حفاظتی اقدامات کے تحت سلیبیں رکھوا کر انہیں ڈھانپ دیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

واسا انتظامیہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور محرم الحرام کے دوران محفوظ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔









ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی شدید بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد صاحب، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان صاحب ا...
18/06/2026

ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی شدید بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد صاحب، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان صاحب اور ایم ڈی واسا ڈیرہ غازی خان رمیض ریاض صاحب نے فیلڈ افسران اور عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور امام بارگاہوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر مختلف مقامات پر جاری آپریشنز کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس موقع پر واسا کی سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر مشینری مکمل طور پر متحرک رہی جبکہ فیلڈ اسٹاف مسلسل بارش کے دوران خدمات سرانجام دیتا رہا۔ انتظامیہ نے بارش کے رکنے کا انتظار کیے بغیر پیشگی اقدامات کے تحت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نکاسیٔ آب کے عمل کو مؤثر بنایا۔

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد صاحب، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان صاحب اور ایم ڈی واسا رمیض ریاض صاحب نے امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ عزاداروں کو بارش کے باعث کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلعی انتظامیہ اور واسا ڈیرہ غازی خان شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور فیلڈ میں موجود ہیں۔











Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WASA DG Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share