Healthy Life

Healthy Life This page is all about healthy life, natural food, fitness, exercise, and weight loss.

Here you will find videos which will guide you to remain fit and avoid diseases without using medicine.

05/01/2024
صحت بخش غذا کے استعمال اور باقائدگی سے ورزش کے نتیجے میں آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں جن میں کہ بلند فشارِ خو...
20/03/2022

صحت بخش غذا کے استعمال اور باقائدگی سے ورزش کے نتیجے میں آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں جن میں کہ بلند فشارِ خون ،ذیابیطس اور امراضِ قلب شامل ہیں ـ
لہٰذہ جسمانی طور پر فعال رہیں ، اعتدال سے کھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں ـ

اِس پیغام کو آگے ضرور پہنچائیں تاکہ دوسرے بھی اِس سے مستفید ہوسکیں ـ

Benefits of fasting(Al Jazeera report)Experts have also found that restricting food intake during the day can help preve...
19/03/2022

Benefits of fasting(Al Jazeera report)
Experts have also found that restricting food intake during the day can help prevent health problems such as high cholesterol, heart disease and obesity, as well as improve mental health and wellbeing.

Ramadan in Iceland and New Zealand

By not consuming any food, our body is able to concentrate on removing toxins, as we give the digestive system a rest.

Nutritionist Claire Mahy told Al Jazeera: “Fasting allows the gut to cleanse and strengthens its lining. It can also stimulate a process called autophagy, which is where cells self-cleanse and remove damaged and dangerous particles.”

Scientists have also been studying the link between diet, gut health and mental wellbeing and, as Mosley explained, fasting can lead to the release of BDNF (brain-derived neurotrophic factor) in the brain.

“This has been shown to protect brain cells and could reduce depression and anxiety, as well as the risk of developing dementia,” Mosley added.

Many people who have embraced fasting have also found that, done properly, it has helped them lose fat and gain lean muscle mass.

When not to fast
As with any diet or lifestyle change, there are risks to fasting as it is not suited to everyone.

Individuals with compromised health or those who are being followed by a physician for any health conditions should consult a doctor before trying it in order to be monitored for some of the side-effects.

“Fasting can lead to low blood glucose levels (BGL), which causes reduced concentration and increased fatigue,” explained registered nutritionist Nazmin Islam.

Islam added that sustainable weight loss is only possible with regular fasting and that any weight loss during Ramadan could easily be reversed once an individual returns to their daily eating patterns.

“However, the benefits outweigh the cons. In the long run, fasting, if done correctly, can improve one’s digestive system and overall metabolism.”

Zahreela Nashta by Dr.Najmrehan
19/03/2022

Zahreela Nashta by Dr.Najmrehan

Zahreela Nashta by Dr.Najmrehan

غذائیتبھگو کر بادام کھانے کے فوائد جانتے ہیں ؟مدثر مہدی  29 Mar, 2021 Shareاگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے چ...
18/03/2022

غذائیت
بھگو کر بادام کھانے کے فوائد جانتے ہیں ؟
مدثر مہدی 29 Mar, 2021
Share
اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے چندبادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام متعدد اجزا ءکے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزا ءجسم کو فراہم کرتے ہیں۔مگر آپ نے کافی موقعوں پر یہ دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، تو کیا یہ طریقہ کار اس میوے کو زیادہ صحت مند بنادیتا ہے؟تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنادیتا ہے۔ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس سے کوٹنگ کی شکل جمع ہوجانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہے جبکہ گلیوٹین ڈی کمپوز ہوکر phytic ایسڈ کا اخراج ہوجاتا ہے جو اس گری کے فوائد کو مزید بڑھاتا ہے

یہاں بھگے ہوئے بادام کے فوائد درج ذیل ہیں۔

یاداشت مضبوط بنائے
حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 6سے 8باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر بنائے
باداموں کو بھگو کر کھانا غذا کے ہضم ہونے کے عمل کو زیادہ ہموار اور تیز کردیتا ہے، جب پانی میں بادام کو بھگویا جاتا ہے اس میں ایک مخصوص انزائے کی تہہ بن جاتی ہے جو اسے آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دینے کے ساتھ مکمل غذائیت جسم کو فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ ایسے باداموں سے شحم چربی گھلانے والے انزائمے کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں جو نظام ہاضمے میں بھی مدد دیتا ہے۔

آم ذائقہ بھی اورصحت بھی
دماغی افعال میں بہتری لائے
سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ 4 سے 6 بادام بھگو کر کھانا دماغی ٹونک کا کام کرتا ہے اور دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیےفائدہ مند
باداموں کو بھگو کر کھانا ذیابیطس کو کنٹرول مین رکھنے میں مدد دینے والا قدرتی ٹوٹکا ہے، اس سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے جس سے اس مرض سے بچنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

جسمانی وزن کم کرے
اگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو بادام کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنانے پر غور کریں، بادام کو بھگو کر کھانا جسمانی وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹ بے وقت بھوک کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

کولیسٹرول لیول کنٹرول کرے
پانی میں بادام کو بھگونے سے بلڈکولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس گری میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز دوران خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، اس کے علاوہ بادام میں موجود وٹامن ای بھی کولیسٹرول لیول کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتا ہے۔

دل کی لئے فائدے مند
کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھنے سے دل کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے، اس میں موجود پروٹین، پوٹاشیم اور میگنیشم خون کی شریانوں کے نظام کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہیں، اس کے علاوہ بھی وٹامن ای ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ وٹامن ہے جو امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشرکو کنٹرول کرے
بادام میں سوڈیم کی مقدار بہت کم جبکہ پوٹاشیم کافی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ میگنیشم اور فولک ایسڈ بھی اس خطرے کو کم کرنے والے اجزا ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس مضمون کے بارے میں اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

  یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں دانتوں کی سخت بیرونی سطح جس کو Enamel کہتے ہیں اور اس کے نیچے اندرونی تہہ جس کو Dentine کہتے...
16/03/2022


یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں دانتوں کی سخت بیرونی سطح جس کو Enamel کہتے ہیں اور اس کے نیچے اندرونی تہہ جس کو Dentine کہتے ہیں، تیزابیت کی وجہ سے تحلیل (Dissolve) ہو جاتی ہیں ۔
Erosion
کے عمل کی #وجوہات؟؟؟
بنیادی طور پر erosion کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں ۔۔۔۔
1۔ (Dietary )
جیسے کہ Soft drinks مثلا پیپسی، کوکا کولا اور ڈیو وغیرہ ۔۔۔
اس کے علاوہ کچھ فروٹ جوس اور Citrus fruits کی وجہ سے مثلا مالٹے اور لیموں کی وجہ سے جن میں تیزاب موجود ہوتی ہے ۔۔
اس لیے ان مشروبات سے حتی الامکان گریز کونا چاہیے ۔
2.
(Deficiency of saliva or chronic Dry mouth; Xerostomia)
منہ میں تھوک کی موجودگی خوراک کی تھوڑ پھوڑ میں مدد دیتی ہے ۔ اگر منہ میں تھوک( Saliva ) کی کمی ہو تو دانتوں پر Plaque اور Calculus جمع ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ منہ میں تھوک کی کمی کی وجہ سے دانتوں پر تیزاب( Acid )
جمع ہو سکتاہے جو کی دانت کی سطح کو ختم کر سکتا ہے ۔
اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے تاکہ اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔


#(GERD)
آجکل ہمارے معاشرے میں زیادہ تر افراد Gastoesophagal Reflux Disease (GERD
کے شکار ہیں جس میں معدے میں موجود خوراک دوبارہ ارادی یا غیر ارادی طور پر دوبارہ منہ میں اگل لیتے ہیں ، جسکی وجہ سے دانت معدے کے تیزاب کی وجہ سے خراب ہو سکتا ہے۔
اس لیے GERD کی بیماری کی تشخیص کے فورا بعد ڈاکٹرز PPIs جیسے کہ Omeprazole
(CAP. RISEK 20,40 mg or Cap. Esso )
تجویز کرتے ہیں تاکہ معدہ کم از کم 24 گھنٹوں کے تیزاب ہی نہ بنا سکیں ۔
4۔ #ادویات Certain Medications:
کچھ ادویات بھی منہ میں تھوک کی کمی پیدا کر سکتی ہے جو کہ بعد میں teeth attrition کی وجہ بن سکتی ہے جیسا کہ( Aspirin (Disprin
اور الرجی کے لئے استعمال ہونے والی دوایاں وغیرہ ۔۔۔
5۔ اس کے علاوہ ہوسکتی ہیں ۔۔۔۔
■منہ کی صفائی نہ کرنا۔۔۔۔ Poor Oral Hygiene
■جینیات ... Genetics
■ مختلف عادات جیسے کہ Bruxism جس میں مریض رات کو یا دن کو بھی دانتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رگڑتا ہیں ۔۔۔
■ٹیڑھے دانت ۔۔۔ Malocclusion
اور عمر بڑھنے کے ساتھ Aging

#علاج؟؟؟؟؟
سب سے پہلے آپ کو ایک اچھے ڈاکٹر Dentist کے پاس جانا چاہیے ۔۔۔
وہ آپ کو مندرجہ ذیل میں سے علاج تجویز کر سکتا ہے
۔۔۔۔
Dental bonding

Tooth-colored fillings

Dental Crowns

Root canal therapy

Tooth replacement options
تحریر : ولی جان شیرانی

کسی انسان کو صحت مند کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟ جانیںMar 15, 2022آرٹیکلزصحت ایسی دولت ہے جس کے بغیر لمبی زندگی بوجھ محسوس ...
16/03/2022

کسی انسان کو صحت مند کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟ جانیں
Mar 15, 2022
آرٹیکلز
صحت ایسی دولت ہے جس کے بغیر لمبی زندگی بوجھ محسوس ہونے لگتی ہے اور دنیا بھر میں ہر ایک کو ہی مختلف بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کوئی شخص صحت مند ہے یا نہیں ؟ یا اس کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں؟ اگر آپ اس سے واقف نہیں تو یہاں وہ 8 علامات جان لیں جو کہ کسی فرد کے صحت مند ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اگر یہ نشانیاں آپ کے اندر ہیں تو آپ بھی صحت مند ہیں ۔چاہے آپ خود کو آپ خود کو بیمار یا کمزور ہی کیوں نہ سمجھتے ہوں۔ بھوک لگنے پر ہی کھانا اور اعتدال میں کھانا اگر تو آپ باہر کھانے کے عادی نہیں اور نہ ہی نفسیاتی طور پر کھانے کی لت کے شکار ہیں، تو یہ آپ کی صحت کے لیے اچھا ہے اور اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ صحت بخش غذا اگر آپ لذیذ اور مختلف غذاﺅں کو کھاتے ہیں اور فاسٹ فوڈ یا چاولوں تک ہی محدود نہیں، اسی طرح میٹھا کھانے یا پینے سے گریز کرتے ہیں، تو یہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم علامت ہے۔ کیا آپ صحت مند وزن کے حامل ہیں؟ جسمانی ضروریات کے مطابق کھانا ہر شخص کی خوراک کی اپنی ضروریات ہیں، ایسا کوئی فارمولا نہیں جو یہ تخمینہ لگاسکے کہ آپ کو کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے، یہ ہر ایک کی انفرادی ضرورت ہے۔ آپ بہت کم کھاسکتے ہیں یا بہت زیادہ، جو اکثر لوگ نارمل سمجھتے ہیں۔ سب سے اہم امر یہ ہے کہ اپنے جسم کی سنیں اور سمجھیں کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ اگر ایسا کرپاتے ہیں تو اچھی صحت آپ کے ہاتھ میں ہی ہے۔ لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کو ترجیح دینا یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اچھی جسمانی ساخت رکھتے ہیں، صحت مند سمجھنے کے لیے بہت زیادہ اسٹینما کی ضرورت نہیں، اگر آپ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے خود کو مرنے کے قریب نہیں سمجھتے

تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ صحت ٹھیک ٹھاک ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی بلند عمارت میں کچھ منزلوں پر سیڑھیاں بغیر وقفے کے چڑھ جاتے ہیں اور منزل پر پہنچنے پر ٹھیک ہوتے ہیں تو جسمانی طور پر آپ صحت مند ہیں، یا جسم روزمرہ کی جسمانی سرگرمیاں آرام سے سرانجام دے سکتا ہے۔ جگر کے لیے 6 صحت مند عادات مختلف جذبات کا احساس نفسیاتی صحت کا جسم سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔ایک تحقیق کے مطابق کبھی کبھار غصہ کرنا ایک عام چیز ہے، اداسی بھی نارمل ہے جبکہ چڑچڑا پن اور مایوسی محسوس کرنا بھی غیرمعمولی نہیں۔ یہ تمام جذبات اچھی ذہنی صحت کی نشانی ہیں۔ فوراً نہیں سوتے یقیناً جسمانی طور پر سخت دنوں میں لیٹتے ہی سونا عام ہے، تاہم اگر ایسا روز ہو تو وہ ضرور غیرمعمولی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے کے عام معمول میں 10 سے 20 منٹ لگتے ہیں کیونکہ اس کے دوران جسم پرسکون ہوتا ہے اور پھر نیند کی حالت میں چلاجاتا ہے۔



Sharing is caring!

15/03/2022

کافور طبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔اس کا کیمیائی نام Camphor ہے۔ یہ ایک پودا ہوتا ہے جسے کاشت کرنے کے بعد اس کے بیجوں، جڑوں اور تنوں میں سے جو تیل نکلتا ہے اس سے کافور تیار کیا جاتا ہے۔
کافور کا درخت نہایت خوبصورت اور سدا بہار ہوتا ہے۔ اس درخت کی لکڑی میں سے ایک گاڑھا روغن کشید کر کے مشینوں کی مدد سے کافور الگ کیا جاتا ہے۔ اس کی جڑوں اور تنوں سے نکلنے والا روغن خاص طور پر مفید رہتا ہے کیونکہ اس میں کافور کے علاوہ ایک اور دوائی نکلتی ہے جسے سیفرول کہتے ہیں۔ اپنے کولنگ افیکٹ کے باعث تمام جلدی امراض کے لئے نہایت مفید ہے۔
کافور کو مؤثر جراثیم کش ادویہ کے طور پر جانا مانا جاتا ہے۔ اینٹی سیپٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات کے باعث یہ طب میں اہم مقام رکھتا ہے۔ کافور کو آپ پانی میں حل کر کے یا پیسٹ کی صورت میں یا پھر اس کے تیل کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی دوا ہے جسے جسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔کافور کے حیران کن فوائد۱۔کافور کی لکڑی سے نہایت مضبوط صندوق تیار کئے جاتے ہیں۔ جن میں اگر اونی ،ریشمی یا قیمتی کپڑے رکھے جائیں تو ان میں کیڑا نہیں لگتاب لکہ کپڑے بھی خوشبودار ہوجاتے ہیں۔۲۔کافور دماغ کی گرمی دور کر کے طاقت پہنچاتا ہے۔۳۔معدے کے زخموں کو بھرتا ہے۔۴۔پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔۵۔ہیضے اور معدے کے امراض میں مفید ہے۔
۶۔کافور، ست اجوائن اور ست پودینہ ہم وزن لے کر ان تینوں خشک ادویات کو اگر کسی خالی شیشی میں ڈال کر رکھ دیں۔ تو کچھ گھنٹوں بعد یہ تینوں اجزاء خود بخود تیل کی شکل اختیار کرلیں گے۔اس تیل کو کافی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے اور مفید ثابت ہوتا ہے۔۷۔تلِ کا تیل نیم گرم کر کے کافور شامل کرلیں ۔جب کافور حل ہوجائے تو موسم سرما میں ہونے والے سردرد میں لگانے سے درد دور ہوجاتا ہے۔اس تیل کے سونگھنے سے نکسیر کا خون بند ہوجاتا ہے۔۸۔سرمہ، منجن، مرہم اور دیگر اشیاء میں کافور استعمال کیا جاتا ہے۔۹۔تپ دق کے مرض میں مریض کے گلاس میں کافور کی ڈلی ڈالی جاتی ہے تاکہ یہ پانی جسم میں داخل ہوکر تپ دق کے تمام جراثیم ہلاک کردے۔۱۰۔یہ زخموں کی صفائی کر کے انھیں جلد بھر دیتا ہے۔۱۱۔کلوریل ہائیڈ ریٹ اور کافور ایک ایک اونس ملاکر شیشی میں رکھ لیں۔ جہاں بچھو یا زہریلا کیڑا کاٹ لے وہاں اس دوا کے چار قطرے ڈال دیں آرام آجائے گا۔۱۲۔دانت کے درد کی دوا میں کافور شامل ہوتا
ہے جس سے درد میں آرام آتا ہے
۱۳۔چہرے پر نکلنے والے دانوں کا بہترین علاج ہے جو جلد پر جلن نہیں کرتا۔۱۴۔جلد پر ہونے والی خارش اور جلن کو دور کرتا ہے۔۱۵۔کافور کا پیسٹ لگانے سے ناخنوں کو فنگس سے بچایا جاسکتا ہے۔۱۶۔پانی میں کافور حل کر کے اگر آپ اس میں اپنے پاؤں بھگو کر دھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔۱۷۔فنگل اور بیکٹریل انفیکشن دور کرنے میں کافور کا استعمال مفید رہتا ہے۔۱۸۔کافور کا تیل اگر دوسرے تیل کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو یہ بالوں کو لمبا،گھنا،مضبوط اورجوؤں سے پاک رکھتا ہے۔۱۹۔یہ جسم کی سوجن اور درد دور کر کے بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہے۔۲۰۔اگر نہانے کے پانی میں چند قطرے کافور کے تیل کے شامل کرلئے جائیں تو آپ پرسکون محسوس کریں Sharing is caring!
گے

جینیاتی تبدیل شدہ دو ارب سے زائد ’مچھر‘ جلد ماحول میں چھوڑے جائیں گےکیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں جینی...
15/03/2022

جینیاتی تبدیل شدہ دو ارب سے زائد ’مچھر‘ جلد ماحول میں چھوڑے جائیں گے
کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دو ارب سے زائد مچھربہت جلد ماحول میں چھوڑے جائیں گے۔

مچھروں کی اگلی نسل کم کرنے یا پھرانہیں بانجھ بنانے کےلیے برطانوی حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ’آکسیٹیک‘ نے اس کے لیے دو ارب سے زائد بایوانجینئرڈ مچھر تیار کئے ہیں جن کی بدولت ان سے پھیلنے والے امراض کو روکا جاسکے گا۔

آکسیٹیک امریکی ای پی اے سے اجازت ملنے کے بعد سال کے آخرتک اربوں مچھروں کو دو ریاستوں میں چھوڑے گی، یہ مچھر مادہ سے ملاپ کرکے ایسے مچھرپیدا کریں گے جو اپنی نسل آگے نہیں بڑھا سکیں گے.

یوں ایک نسل بعد ان کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگی.

جینیاتی تبدیل شدہ مچھر کا نام او ایکس 5034 رکھا گیا ہے اور یہ بدنامِ زمانہ ایڈس ایجپٹیائی مچھر ہیں جو زیکا، ڈینگی اورزرد بخار کی وجہ بنتے ہیں.

جب نر مچھر مقامی مادہ مچھر سے ملاپ کریں گے تو صرف مادہ مچھر ہی پیدا ہوں گی لیکن وہ بلوغت سے پہلے ہی مرجائیں گی، اس طرح گویا مچھروں کی پوری نسل ہی برباد ہوجائے گی.

واضح رہے کہ نر مچھروں سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ہمیں کاٹنے اور خون چوسنے کا کام مادہ کے ذمے ہوتا ہے۔

ای پی اے کی منظوری کے بعد مچھروں کو بانجھ بنانے کے اس طریقے کو بغور دیکھا جائے گا.

اس سے قبل ایک اور مضر مکھی کو کامیابی سے ختم کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جاچکا ہے،دوسری جانب بعض ماہرین نے اس پورے طریقے کو متنازع کہا ہے۔

انہیں تشویش ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھر چھوڑنے سے ایسے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو اب تک ہماری فہم سے باہر ہیں، بعض نے کہا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات سامنے آئیں گے جب کہ جنگلی حیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ کتنے ہی حشرات مچھروں کو کھاتے ہیں جن میں چمگاڈریں سرِ فہرست ہیں جو زردانوں کی منتقلی میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔

Let’s start a heart-healthy diet from today and live a happy, successful life. Full video:
14/03/2022

Let’s start a heart-healthy diet from today and live a happy, successful life. Full video:

“Although you might know that eating certain foods can increase your heart disease risk, changing your eating habits is often tough. Incorporate these 5 diet...

Address


Telephone

+923088489199

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healthy Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Healthy Life:

  • Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service?

Share