Chiragh milky food

Chiragh milky food Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chiragh milky food, Faisalabad.

15/11/2025
السلام علیکم ۔گزشتہ پانچ سال کے روایتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پیش کررہا ہے۔سردیوں کی اسپیشل سوغات۔١۔ السی...
14/11/2025

السلام علیکم ۔
گزشتہ پانچ سال کے روایتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پیش کررہا ہے۔
سردیوں کی اسپیشل سوغات۔
١۔ السی کی پنیاں
٢۔ شاہی پنجیری۔
٣۔ ڈرائی فروٹ لڈو
٤۔ کوکونٹ حلوہ (شوگرفری)
ہماری تماری تمام فوڈآئٹمز گھریلو سطح پر تیار کیجاتی ہیں۔
اور تمام آئٹمز میں شامل اشیاء کے معیار اور کوالٹی کو خاص طور پر مدنظر رکھا جاتا ہے۔اور تمام آئٹمز میں خالص دیسی گھی استمعال کیا جاتا ہے۔تاکہ ہمارے معزز کسٹمرز تک پہنچے خاص اور معیاری ذائقہ۔۔۔
اور چراغ ملکی فوڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے آنلائن " السی کی پنیاں " متعارف کروائی ہیں۔
آنلائن ڈلیوری کےلیے ابھی واٹس ایپ پر میسیج کریں۔4 سے 5 روز میں آپکو ڈلیوری مل جائے گی۔شکریہ
Whattsapp no. 03017092945

تمام دیکھنے والوں کو ہماری طرف سے محبتوں بھرا سلام۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ💝۔                ...
14/11/2025

تمام دیکھنے والوں کو ہماری طرف سے محبتوں بھرا سلام۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ💝۔

چراغ ملکی فوڈ ہر سال کیطرح اس سال بھی پیش کررہا ہے سردیوں کی مشہور سوغات دیسی گھی سے تیار کردہ "السی کی پینیاں"۔ان میں ش...
13/11/2025

چراغ ملکی فوڈ ہر سال کیطرح اس سال بھی پیش کررہا ہے سردیوں کی مشہور سوغات دیسی گھی سے تیار کردہ "السی کی پینیاں"۔
ان میں شامل اجزاء

١۔ السی ٢۔ بھنےچنے ٣۔ گندم کا آٹا ٤۔ دیسی گھی
٥۔ بادام ٦۔ کھوپراگری ٧۔ سفیدتل ٨۔ کشمش ١٠۔ گُڑ ١١۔مونگ پھلی۔

سردیوں کے موسم کی ہماری دیگر آئٹمز میں
١۔چراغ شاہی پنجیری ٢۔کوکونٹ حلوہ ٣۔چراغ ڈرائی فرٹ لڈو(شوگرفری) دستیاب ہیں۔

آرڈر کرنے کےلیے ابھی واٹس ایپ کریں۔٣سے ٤ دن میں آپکو ڈلیوری مل جائےگی۔
whatsapp no.0301792945

Like every year, Chirag Milky Food (CM Food) is presenting the famous winter gift "Linseed Piniyan"

Made from Desi Ghee. Ingredients included in them 1. Linseed 2. Chickpeas 3. Wheat flour 4. Desi Ghee 5. Almonds 6. Coconut 7. Sesame seeds 8. Raisins 10. Jaggery 11. Peanuts.
Our other items for the winter season.

1.Chiragh Shahi Panjiri 2.Coconut Halwa 3.Chiragh Dry Fruit Ladoo (Sugar Free) are available.

WhatsApp now to order. You will get delivery in 3 to 4 days. whatsapp no.0301792945


جمعتہ المبارک❣❣❣❣❣۔
24/10/2025

جمعتہ المبارک❣❣❣❣❣۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ❣۔
19/10/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ❣۔

★عبداللّٰه طاہر جب خراسان کے گورنر تھے اور نیشاپور ان کا دارالحکومت تھا تو ایک لوہار شہر ہرات سے نیشاپور گیا اور چند دنو...
18/10/2025

★عبداللّٰه طاہر جب خراسان کے گورنر تھے اور نیشاپور ان کا دارالحکومت تھا تو ایک لوہار شہر ہرات سے نیشاپور گیا اور چند دنوں تک وہاں کاروبار کیا۔ پھر اپنے اہل و عیال سے ملاقات کے لئے وطن لوٹنے کا ارادہ کیا اور رات کے پچھلے پہر سفر کرنا شروع کردیا۔ ان ہی دنوں عبداللّٰه طاہر نے سپاہیوں کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ شہر کے راستوں کو محفوظ بنائیں اور گشت کریں تاکہ کسی مسافر کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

اتفاق سے ایسا ہوا کہ سپاہیوں نے اسی رات چند چوروں کو گرفتار کیا اور امیر خراسان (عبداللّٰه طاہر) کو اسکی خبر بھی پہنچا دی لیکن اچانک ان میں سے ایک چور سپاہیوں کی حراست بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اب یہ گھبرائے اگر امیر کو معلوم ہوگیا کہ ایک چور بھاگ گیا ہے تو وہ ہمیں سزا دے گا۔ اتنے میں انہیں سفر کرتا ہوا یہ (لوہار) نظر آیا۔ انھوں نے اپنی جان بچانے کی خاطر اس بے گناہ شخص کو فوراً گرفتار کرلیا اور باقی چوروں کے ساتھ اسے بھی امیر کے سامنے پیش کردیا۔ امیرخراسان نے سمجھا کہ یہ سب چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اس لئے مزید کسی تفتیش و تحقیق کے بغیر سب کو قید کرنے کا حکم دے دیا۔

نیک سیرت لوہار سمجھ گیا کہ اب میرا معاملہ صرف اللّٰهﷻ کی بارگاہ سے ہی حل ہو سکتا ہے اور میرا مقصد اسی کے کرم سے حاصل ہو سکتا ہے لہٰذا اس نے وضو کیا اور قید خانہ کے ایک گوشہ میں نماز پڑھنا شروع کردی۔ ہر دو رکعت کی بعد سر سجدہ میں رکھ کر اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں رقت انگیز دعائیں اور دل سوز مناجات شروع کردیتا اور کہتا۔ _’’اے میرے مالک! تو اچھی طرح جانتا ہے میں بےقصور ہوں‘‘۔_

جب رات ہوئی تو عبداللّٰه طاہر نے خواب دیکھا کہ چار بہادر اور طاقتور لوگ آئے اور سختی سے اس کے تخت کے چاروں پایوں کو پکڑ کر اٹھایا اور الٹنے لگے اتنے میں اس کی نیند ٹوٹ گئی۔ اس نے فوراً لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ پڑھا۔ پھر وضو کیا اور اس احکم الحاکمین کی بارگاہ میں دو رکعت نماز ادا کی جس کی طرف ہر شاہ و گدا اپنی اپنی پریشانیوں کے وقت رجوع کرتے ہیں۔ اس کے بعد دوبارہ سویا تو پھر وہی خواب دیکھا اس طرح چار مرتبہ ہوا۔ ہر بار وہ یہی دیکھتا تھا کہ چاروں نوجوان اس کے تخت کے پایوں کو پکڑ کر اٹھاتے ہیں اور الٹنا چاہتے ہیں۔ امیر خراسان عبداللّٰه طاہر اس واقعہ سے گھبرا گئے اور انہیں یقین ہوگیا کہ ضرور اس میں کسی مظلوم کی آہ کا اثر ہے

امیر خراسان نے رات ہی میں جیلر کو بلوایا اور اس سے پوچھا کہ بتاؤ! تمہارے علم میں کوئی مظلوم شخص جیل میں بند تو نہیں کردیا گیا ہے؟ جیلر نے عرض کیا۔ عالی جاہ! میں یہ تو نہیں جانتا کہ مظلوم کون ہے لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ میں ایک شخص کو دیکھ رہا ہوں جو جیل میں نماز پڑھتا ہے اور رقت انگیز و دل سوز دعائیں کرتا ہے۔

امیر نے حکم دیا:- اسے فوراً حاضر کیا جائے۔ جب وہ شخص امیر کے سامنے حاضر ہوا تو امیر نے اس کے معاملہ کی تحقیق کی۔ معلوم ہوا کہ وہ بے قصور ہے۔ امیر نے اس شخص سے معذرت کی اور کہا:- آپ میرے ساتھ تین کام کیجئے۔
*نمبر۱۔ آپ مجھے معاف کردیں۔*
*نمبر۲۔ میری طرف سے ایک ہزار درہم قبول فرمائیں۔*
*نمبر۳۔ جب بھی آپ کو کسی قسم کی پریشانی درپیش ہو تو میرے پاس تشریف لائیں تاکہ میں آپ کی مدد کر سکوں۔*

نیک سیرت لوہار نے کہا:- آپ نے جو یہ فرمایا ہے کہ میں آپ کو معاف کردوں تو میں نے آپ کو معاف کردیا اور آپ نے جو یہ فرمایا کہ ایک ہزار درہم قبول کرلوں تو وہ بھی میں نے قبول کیا لیکن آپ نے جو یہ کہا ہے کہ جب مجھے کوئی مشکل درپیش ہو تو میں آپ کے پاس آؤں، یہ مجھ سے نہیں ہوسکتا۔

امیر نے پوچھا:- یہ کیوں نہیں ہو سکتا؟ تو اس شخص نے جواب دیا کہ وہ خالق و مالک جل جلالهُ جو مجھ جیسے فقیر کے لئے آپ جیسے بادشاہ کا تخت ایک رات میں چار مرتبہ اوندھا کر سکتا ہے تو اسکو چھوڑ دینا اور اپنی ضرورت کسی دوسرے کے پاس لے جانا اصولِ بندگی کے خلاف ہے۔ میرا وہ کون سا کام ہے جو نماز پڑھنے سے پورا نہیں ہو جاتا کہ میں اسے غیر کے پاس لے جاؤں۔ یعنی جب میرا سارا کام نماز کی برکت سے پورا ہوجاتا ہے تو مجھے کسی اور کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے۔
سبحان اللہ

(ریاض الناصحین ص:١٠٦ ،١٠٥)

سبق۔۔۔۔ پس ہمیں چاہیۓ کہ پنجگانہ نماز ادا کریں اور ہر نماز اپنی آخری نماز سمجھ کر پڑھیں۔اور اپنی ہر مشکل کو اللہﷻ سے شیئر کریں اور سچے دل سے دعا مانگیں۔ انشاء اللہ وہ رب جو انسان کو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ کبھی آپکو مایوس نہیں کریگا۔بشرط تقوٰی پرہیزگاری لازمی ہے۔

پلیز لائک👍اور شیئر لازمی کریں۔شکریہ

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود  ( ...
17/10/2025

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔

(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)

Address

Faisalabad

Telephone

+923017092945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiragh milky food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chiragh milky food:

Share