24/09/2018
چکن قورمہ
قورمہ مغلیہ دور کی خاص ڈش تھی جو کہ 16ویں صدی سے مغل خاندان اپنے روائیتی طریقے سے محل کے کچن میں تیار کرواتے تھے۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ تاج محل کے افتتاح کے موقع پر بھی شاہ جہان اور اس کے مہمانوں کی خدمت میں بھی یہی ڈش پیش کی گئی تھی۔
اس ڈش کو عموماً روٹی یا نان کے ساتھ کھایا جاتا ہے مگر کچھ لوگ اسے چاول کے ساتھ کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔
قورمہ کی تیاری میں بنیادی اجزا میں گوشت، دہی اور مصالحے شامل ہیں۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ جیسے یہ کھانا مقبولیت پکڑتا گیا اور دوسرے ممالک میں پھیلتا گیا اس کو بنانے کی ترکیب میں تبدلی ہوتی رہی۔ مگر آج بھی پاکستان میں قورمہ کسی بھی تقریب یا دعوت میں ضروری کھانے کے طور پر مشہور ہے اور اس کے بغیر تقریب میں کھانا مکمل نہیں سمجھا جاتا۔