Yasir's Food

Yasir's Food Yasir's Food, Your go-to destination for mouth watering Chicken Pulao, Masala tea & Shawarma burger

درود شریف پڑھنا اور اس کی دعوت دینا         صَلَّی اللّٰهُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِهٖ وَسَلَّمَ درود شریف پڑھنا اور اس کی ...
12/04/2026

درود شریف پڑھنا اور اس کی دعوت دینا
صَلَّی اللّٰهُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِهٖ وَسَلَّمَ

درود شریف پڑھنا اور اس کی دعوت دینا ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا یہ تو نصیب والوں کا حصّہ ہوتا ہے یہ وہ وظیفہ ہے جس کا حکم خود خالق کائنات نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے۔۔۔

جب آپ درود شریف پڑھنے لگ جائیں گے تو آپ کے سب کام ٹھیک ہو جائیں گے ، مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ کی نظرِ خاص میں آپ لوگ آ جائیں گے جب اللّٰہ اور اللّٰہ کے محبوب مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ کی نظر کرم تم پر ہو گی نا تو دنیا اور آخرت میں تمھارے لیے بھلائی ہی بھلائی ہوگی درود شریف کا جو ورد کرتے ہیں ان کو کسی قسم کے وظائف کی حاجت نہیں رہتی درود شریف نہ صرف وظیفہ ہے بلکہ یہ کامل دعا بھی ہے آپ چاہے جو بھی دورد شریف پڑھیں محبت وعقیدت سے مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ کی بارگاہ میں درود سلام کا نظرانہ پیش کریں آپ کی خطائیں بخش دی جائے گی بلائیں دور ہوگی شفائیں عطا ہوں گی..

ہر قرض میں، ہر مرض میں، ہر دکھ میں، آفات میں مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ پر درود شریف پڑھنے کی عادت بنا لیجئے۔

*الصلٰوۃ والسلام علیک یا محبوب رب العالمینﷺْ* 🩷🤲

07/04/2026
درود پاک
06/04/2026

درود پاک

31/03/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ:- *(مفہوم قرآن)*
" کہو! میں پناہ مانگتا ھوں انسانوں کے رب۔ انسانوں کے بادشاہ۔ انسانوں کے حقیقی معبُود کی۔ اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ھے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ھے۔ خواہ وہ جِنّوں میں سے ھو یا انسانوں میں سے"○*
*(الناس:06-01)*
*اے پاک پروردگار*
ہمیں شیطانی وسوسوں سے محفُوظ فرما.ھم گناہگاروں کی خطاؤں کو معاف فرما.ھم سب پر رحم وکرم فرما۰
ہم سب کا نہایت مہربان اللہ رحیم و کریم ھماری زندگی کومنور،پرسکون, ڈھیروں کامیابیوں, کامرانیوں اور خوشیوں کے ساتھ روشن رکھے.
تمام مشکلات, آفات و بلیات اور شیطان کے شر اور ظالم کےظلم سے محفوظ رکھے۔کبھی تنگدست نہ کرے اور رزق میں برکت عطا فرماۓ.ہمیں گناہ پر احساس ندامت عطا فرمائے تاکہ آئندہ گناہوں سے اجتناب کریں۔ تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھے اور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔ ہمیشہ عزت دے اور ذلت سے بچائے۰
*آمین ثمہ آمین*
۱۱شوال المکرم ۱۴۴۷
۳۱ مارچ ۲۰۲۶ بروز منگل
دعا گو
یاسر علی

16/03/2026

10/03/2026

08/03/2026

خالد محمود نقشبندی

اب میری نگاہوں میں تو جچتا نہیں کوئی
جیسے مرے سرکار ہے ایسا نہیں کوئی

تم سا تو حسیں آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی
یہ شان لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی

یہ تو میرا ایمان ہے اے رحمت عالم
فریاد تمہارے سوا سنتا نہیں کوئی

اے ظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے
سرکار کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی

یہ طور سے کہتی ہے ابھی تک شب معراج
دیدار کی طاقت ہو تو پروا نہیں کوئی

وہ آنکھ جو روتی ہے غم عشق نبی میں
اس آنکھ سے روپوش تو جلوہ نہیں کوئی

سوچو تو کبھی نسبت رحمت کے نتائج
تسلیم کہ ہم لوگوں میں اچھا نہیں کوئی

شمشیر وسیلہ ہے سپر رحمت حق ہے
سرکار کی امت میں نہتا نہیں کوئی

بیکار ہے پر وار ترا گردش دوراں
وہ ہمدم و غم خوار ہیں تنہا نہیں کوئی

اعجاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو
افلاک پہ تو گنبد خضریٰ نہیں کوئی

ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا
اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی

درمان غم و درد و شفائے دل بیمار
جز آپ کے اسے جان مسیحا نہیں کوئی

سرکار کی رحمت نے خوب نوازا ہے
یہ سچ ہے کہ خالدؔ سا نکما نہیں کوئی

Address

St#06 Munshi Mohalla Near Masjid Sadique Akbar Amin Pur Bazar Clock Tower Faisalabad
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir's Food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category