Voice of Ponial

Voice of Ponial Voice of Ponial is a social page that promotes political events, culture, promotions, infrastructure and Natural beauty of Gilgit Baltistan

14/08/2026

14 August mubrak humra pyra bai Raziq k Sath

13/08/2026

Independence day

13/08/2026

14 August Celebration With special person,s

DHQ Hospital گاہکوچ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر فوری ایکشن کا مطالبہالسلام علیکم تمام دوستو!یہ بات انتہائی افسوس اور تشویش ...
13/08/2026

DHQ Hospital گاہکوچ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر فوری ایکشن کا مطالبہ

السلام علیکم تمام دوستو!

یہ بات انتہائی افسوس اور تشویش کے ساتھ سامنے آ رہی ہے کہ DHQ Hospital گاہکوچ میں مریضوں کے حوالے سے ایک انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

آج GB Click News کے پیج ایڈمن و ایڈیٹر صداقت بھائی نے ہسپتال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے عثمان بھائی سے بھی معلومات لیں۔ ان کے مطابق، پرچی دینے والے شخص کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ہر ڈاکٹر 20 سے 30 مریضوں سے زیادہ چیک نہیں کرتا۔

سوال یہ ہے کہ اگر سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر صرف 20، 25 یا 30 مریض دیکھنے کے بعد اپنی نجی کلینک چلے جائیں تو باقی مریض کہاں جائیں؟ سرکاری ڈیوٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟

یہ ہسپتال غریب عوام کی امید ہے۔ یہاں آنے والا ہر مریض اس حق کے ساتھ آتا ہے کہ اسے سرکاری سہولت اور علاج میسر ہو، نہ کہ چند مریضوں کے بعد باقی لوگوں کو نجی کلینک جانے پر مجبور ہونا پڑے۔

اس علاقے کے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار عبدالجہان صاحب سے بھی پُرزور مطالبہ ہے کہ خدارا اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ہسپتال کا دورہ کریں اور غریب عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں۔

MS صاحب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ہسپتال کا خود معائنہ کریں، صورتحال کی مکمل انکوائری کروائیں اور اگر کسی ڈاکٹر، نرس یا دیگر اہلکار کی غفلت یا غیرذمہ داری ثابت ہو تو بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

یہ عوام کا ہسپتال ہے، کسی فرد یا گروہ کی ذاتی جاگیر نہیں۔ غریب مریضوں کے حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان، اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر عملی کارروائی کی جائے۔

#عبدالجہان #عبدالجہانصاحب

فخرِ گرنجر — فوزیہ قبول 🇵🇰🇭🇺گاؤں گرنجر، غذر کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ فوزیہ قبول نے قائداعظم اسکول اینڈ کالج، گاہکوچ ...
12/08/2026

فخرِ گرنجر — فوزیہ قبول 🇵🇰🇭🇺

گاؤں گرنجر، غذر کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ فوزیہ قبول نے قائداعظم اسکول اینڈ کالج، گاہکوچ سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت اور قابلیت کا شاندار ثبوت دیا ہے۔

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ فوزیہ قبول نے Stipendium Hungaricum Scholarship 2026/27 کے تحت ہنگری کی Fully Funded Scholarship کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔ 🇵🇰✈️🇭🇺

یہ اسکالرشپ Government of Hungary اور Higher Education Commission (HEC) Pakistan کے مشترکہ پروگرام کے تحت دی جاتی ہے۔

📚 Academic Achievement:
• Matric: 91% — QASC, Gahkuch
• FSC: 87% — QASC, Gahkuch
• Fully Funded BS Physiotherapy — Hungary

🌟 گرنجر کی بیٹی فوزیہ قبول کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
ہم ان کے والدین، خاندان، اساتذہ اور قائداعظم اسکول اینڈ کالج کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی گرنجر کے تمام نوجوانوں کے لیے ایک خوبصورت مثال اور حوصلے کا پیغام ہے کہ محنت، قابلیت اور عزم کے ساتھ خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔

From Gahkuch to Hungary — Dreams take flight, hard work makes it possible. 🇵🇰❤️🇭🇺

Voice of Ponial کی پوری ٹیم کی جانب سے فوزیہ قبول اور ان کے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹

🎉 Celebrating Success! 🎉We are extremely delighted to announce that Fozia Qabool from  Gurunjur, Ghizer — a proud studen...
12/08/2026

🎉 Celebrating Success! 🎉

We are extremely delighted to announce that Fozia Qabool from Gurunjur, Ghizer — a proud student of Quaid-e-Azam School and College, Gahkuch — has been awarded a Fully Funded Hungarian Scholarship🇭🇺

This scholarship is jointly offered by HEC Pakistan and the Government of Hungary for
BS Physiotherapy.

Fozia’s journey:
Matric: 91% from Quaid-e-Azam School and College, Gahkuch
FSc: 87% from Quaid e Azam school
And college Gahkuch

Congratulations to Fozia, her family, and all the teachers who guided her to this achievement.
You’ve made all of Ghizer and Quaid e Azam school and college proud!

☀️ اپنے گھر کو سولر انرجی پر منتقل کریں! 🌿اب بجلی کے بھاری بلوں سے نجات اور روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔ 🔋⚡SKY Energy...
12/08/2026

☀️ اپنے گھر کو سولر انرجی پر منتقل کریں! 🌿

اب بجلی کے بھاری بلوں سے نجات اور روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔ 🔋⚡

SKY Energy & Tech Solutions
آپ کے لیے فراہم کرتا ہے:

☀️ High Efficiency Solar Panels
🔋 Reliable Lithium Batteries
⚡ Smart Solar Inverters
🛠️ Expert Installation
🛡️ After Sales Support

💚 Power Your Home — Save Your Money
صاف، قابلِ اعتماد اور ماحول دوست توانائی کے ساتھ۔

📍 Location: In Front of KCBL, DC Chowk, Gahkuch Ghizer
📞 Contact: 03555247574

🇵🇰 Azadi Special Offer — Limited Time!

گلگت (پ ر)صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر و وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان، جناب سید جلال علی شاہ صاحب نے علاقے می...
12/08/2026

گلگت (پ ر)
صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر و وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان، جناب سید جلال علی شاہ صاحب نے علاقے میں جاری بجلی کے بحران کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور کو اپنے دفتر طلب کیا اور بجلی کی فراہمی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تحصیل اشکومن اور تحصیل پونیال میں بجلی کے بحران کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
خصوصی طور پر اشکومن پاور ہاؤس کے بار بار خراب ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، اور جب تک مستقل حل ممکن نہ ہو، متبادل ذرائع سے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر موصوف نے برگل/کوچدہ پاور ہاؤس کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مزید برآں، انہوں نے اسمبر پاور ہاؤس کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لینے یا اس کے متبادل قابلِ عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت دی، تاکہ علاقے میں توانائی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
جناب سید جلال علی شاہ نے واضح کیا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

12/08/2026

سوست: سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی کو چین جاتے ہوئے ایف آئی اے نے سوست امیگریشن پر آف لوڈ کردیا۔ حکام کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے جبکہ نواز ناجی کے مطابق وہ اس حوالے سے لاعلم ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہے۔

12/08/2026

Khan’s Quality brand new stock

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Ponial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Ponial:

Shortcuts

Share