21/08/2026
کریڈٹ سابق وزیرِاعلیٰ جناب خالد خورشید کو ہی جاتا ہے۔
استور ویلی روڈ ہو یا شغرتھنگ روڈہ، ان منصوبوں کے لیے عملی جدوجہد اور منظوری کے مراحل میں سابق وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان جناب خالد خورشید کا کردار نمایاں رہا ہے۔
آج جن لوگوں نے ماضی میں استور ویلی روڈ کے کام کو روکنے کی کوشش کی، وہی اس منصوبے کی منظوری کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں کہ کس نے منصوبوں کے لیے جدوجہد کی اور کس نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔
کریڈٹ کا حق دار وہی ہے جس نے کام کے لیے جدوجہد کی، نہ کہ وہ جو بعد میں اس کا کریڈٹ لینے آ جائے۔
#خالدخورشید