17/07/2025
منڈی بہاوالدین میں بیرون ملک بھیجنے والا ٹھگ! 13افرادکو یونان پہنچانے کا جھانسہ دیکر کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لایا اور ڈالے میں ڈال کر ترپال سے ڈھانپ کر جلالپور جٹاں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے گیا، وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا کہ وہ سامنے یونان ہے کشتی کے ذریعے تمہیں وہاں پہنچایا جائیگا آپ تھوڑی دیر یہاں رکیں میں تم سب کیلئے کھانا لے کر آتا ہوں،
انہیں بٹھا کر وہ خود رفو چکر ہوگیا ساری رات وہ دریا کے کنارے بیٹھے رہے صبح ایک ٹرالی والا ریت بھرنے کے لیے آیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستانی ہیں اور دریا عبور کرکے یونان داخل ہونا چاہتے ہیں ٹرالی والے نے بتایا میں بھی پاکستانی ہوں اور یہ ٹرالی بھی پاکستانی ہے یہ کوئی باڈر نہیں ہے دریائے چناب ہے .🙈