Tayyab welfare page

  • Home
  • Tayyab welfare page
Call Website Contact the business

Tayyab welfare page male

جوکھیو اور شورو برادری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کو صوبائی وزیرِ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین...
29/09/2026

جوکھیو اور شورو برادری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کو صوبائی وزیرِ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب کی ہدایت اور طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو کی کاوشوں سے باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔

بعد ازاں طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو نے صوبائی وزیرِ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ سائیں ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے پر ندیم جوکھیو کی کاوشوں کو سراہا۔

27/09/2026

* اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے �

25/09/2026
86 انچ کی بڑی پانی کی لائن ٹوٹنے اور لیک ہونے کے باعث گلیوں میں پانی بہنے لگا، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سام...
24/09/2026

86 انچ کی بڑی پانی کی لائن ٹوٹنے اور لیک ہونے کے باعث گلیوں میں پانی بہنے لگا، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے رابطہ کر کے کرین منگوائی اور اپنی نگرانی میں لائن کی مرمت کروا کر مسئلہ حل کروایا۔ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

23/09/2026

کرنل فضل صاحب نے طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور صدر طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن ندیم جوکھیو کی فلاحی و سماجی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر علاقے کے مختلف مسائل اور عوامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ کرنل فضل صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے ہمارا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔

طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو نے عزیز بھٹی تھانے میں سید عدنان بخاری صاحب کی بطور ایس ایچ او تعیناتی پر انہ...
22/09/2026

طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو نے عزیز بھٹی تھانے میں سید عدنان بخاری صاحب کی بطور ایس ایچ او تعیناتی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر علاقے کے مسائل اور عوامی معاملات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ایس ایچ او سید عدنان بخاری صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل کے حل اور عوامی معاملات میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ندیم جوکھیو نے ان کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو صاحب کے سالے عمر انصاری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی، فاتح...
22/09/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو صاحب کے سالے عمر انصاری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو، ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو، ابراہیم حیدری ٹی ایم سی کے چیئرمین نذیر بٹو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم عمر انصاری کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

18/09/2026

شہید سردار عالمگیر خان کوہش کی خیراتِ فی سبیل اللہ میں طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر ان کے صاحبزادے سردار ظہیر الحسن کوہش کو سرداری پگ بھی باندھی گئی۔ تقریب میں سلطان جوکھیو، فہیم جوکھیو، محمد جان جوکھیو اور جاوید جوکھیو بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ شہید سردار عالمگیر خان کوہش کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤲

16/09/2026

🌿 تھر کی خوبصورت یادیں 🌿

تھر کی سرزمین پر ماروی کے کنویں کی تاریخی یادیں، عمر کی داستان اور کارونجھر کے خوبصورت پہاڑوں کی سیر—یہ سفر ثقافت، تاریخ اور قدرتی حسن سے بھرپور یادگار تجربہ رہا۔ ❤️

#تھر #عمر #کارونجھر #سندھ

الحمدللہ ❤️طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو کی جانب سے تھر کے بتائی نگر/بتائی گوٹھ میں پانی کی قلت کے دیرینہ م...
14/09/2026

الحمدللہ ❤️

طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم جوکھیو کی جانب سے تھر کے بتائی نگر/بتائی گوٹھ میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی گئی۔ وہاں سمر پمپ لگایا گیا، جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی پانی کی سہولت میسر ہوئی۔

اس نیک کام میں حسیب بھائی، سلطان جوکھیو اور فہیم بھائی نے بھرپور تعاون کیا۔ 🤝

تھر کے بہت سے بچے آج بھی تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہماری سب دوستوں سے اپیل ہے کہ تھر کے ان ضرورت مند خاندانوں تک پہنچیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں۔ جو دوست خود وہاں نہیں جا سکتے، وہ طیب ویلفیئر ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں۔

آئیے، مل کر انسانیت کی خدمت کریں۔ ❤️

Address

Gulshan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tayyab welfare page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tayyab welfare page:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed food & beverage service?

Share