Sibtain olakh learnings

Sibtain olakh learnings Informative and Entertainment

01/07/2026

Patlu vs English girl

ڈاکٹر بشیر احمد بدریہ نوے کی دہائی کا وہ دور تھا جب خوشیاں بازاروں میں نہیں، گھر کے کچے صحنوں میں بسا کرتی تھیں۔عید کا چ...
01/07/2026

ڈاکٹر بشیر احمد بدر
یہ نوے کی دہائی کا وہ دور تھا جب خوشیاں بازاروں میں نہیں، گھر کے کچے صحنوں میں بسا کرتی تھیں۔عید کا چاند نظر آنے سے پہلے ہی گھر میں ایک مقدس جنگ کا آغاز ہو جاتا تھا۔مجھے آج بھی یاد ہے وہ تپتی دوپہریں، جب ہماری ماہیں بہنیں صحن میں چکنی مٹی اور بھوسے کا گارا بناتی تھیں۔
وہ اپنے نازک ہاتھوں سے گھر کی کچی دیواروں کی لپائی کرتیں، تو پورے گاؤں میں گیلی مٹی کی وہ سوندھی خوشبو پھیل جاتی جو آج کے مہنگے ترین پرفیومز کو مات دے دیتی تھی۔ہم بچے اس گیلی دیوار پر انگلیاں چلا کر اپنے نام لکھتے تو اماں کی ایک پیار بھری ”ڈانٹ“ ہمیں دور بھگا دیتی۔وہ دیواریں کچی ضرور تھیں، مگر ان میں بسنے والے رشتے بہت پکے اور مخلص تھے۔
(جاری ہے)

پھر وہ الماریوں کے اندھیروں سے سال بھر بعد نکلنے والے ”شاہی برتن“ تانبے اور سٹیل کے وہ برتن جنہیں رگڑ رگڑ کر چمکایا جاتا تھا صحن کے کونے میں بیٹھ کر صابن اور راکھ سے برتن دُھوئے جاتے تھے ہم ان میں اپنی شکلیں دیکھتے اور ہنستے تھے۔اس کے فوراً بعد باری آتی ان کڑھائی والے میز پوشوں کی، جن کے ڈیزائن اور کونوں کو سیدھا کرنے پر بہنوں کی ایسی ”خونی لڑائی“ ہوتی تھی کہ لگتا تھا اب کبھی صلح نہیں ہو گی۔
وہ سفید لٹھ کے تکیوں پر بنے رنگین پھول، جن پر سر رکھ کر ہمیں لگتا تھا ہم کسی جنت کے محل میں سو رہے ہیں۔
وہ ”درزی“ کا قصہ تو آج بھی ایک زخم کی طرح تازہ ہے۔ابا کا ہر دوسرے دن درزی کی دکان پر جا کر اسے ”ڈانٹ“ پلانا اور درزی کا دانت نکال کر جھوٹی تسلیاں دینا․․․اور پھر عید کی رات وہ کلف لگے کڑکڑاتے کپڑے گھر لانا ایک ایسی فتح تھی جیسے ہم نے کوئی قلعہ فتح کر لیا ہو۔
ہم ان نئے کپڑوں کو تکیے کے نیچے چھپا کر سوتے تھے، اور رات بھر میں کئی بار آنکھ کھلتی تو بس یہ چیک کرتے کہ کہیں استری تو خراب نہیں ہو گئی۔
عید کی وہ صبح! جب گاؤں کے سب بچے مل کر مٹی کے گھروندے بناتے تھے اور لکڑی کے تختوں پر بیٹھ کر عیدی کے وہ کڑکڑاتے نوٹ گنتے تھے۔کوئی پرایا نہیں تھا، ہر بڑے کا ہاتھ سر پر شفقت سے مڑتا تھا اور ہر گھر سے آتی سوئیوں کی خوشبو پورے محلے کو ایک دسترخوان بنا دیتی تھی۔
آج ہم نے مٹی کے گھر چھوڑ کر سیمنٹ کے ”سرد محل“ تو بنا لیے، برانڈڈ کپڑے بھی پہن لیے، لیکن وہ ”اپنائیت“ اور وہ ”روحانیت“ کہیں پیچھے چھوٹ گئی۔اب دیواریں پکی ہو گئیں مگر دل کچے ہو گئے۔اب عید صرف تصویروں اور واٹس ایپ اسٹیٹس میں قید ہو کر رہ گئی ہے۔ہم مٹی کے گھروں سے نکل کر ان کنکریٹ کے جنگلوں میں آ کر بہت اکیلے ہو گئے ہیں۔وہ 90 کی دہائی کی عیدیں بھی عجیب تھیں․․․جیبیں خالی تھیں مگر دل بھرے ہوئے تھےاب جیبیں بھری ہیں، مگر دل خالی ہیں۔

US President Donald Trump made more than $1bn (£750m) last year from business dealings in cryptocurrency, according to h...
01/07/2026

US President Donald Trump made more than $1bn (£750m) last year from business dealings in cryptocurrency, according to his mandatory financial report for 2025.

29/06/2026

Rajab butt and Shezy zanjeer hiting

29/06/2026

Cat funny dance

25/06/2026
08/05/2026

Scrap using for any product.

08/05/2026

Best Gaming

Address

Haripur Panian
Haripur
22621

Telephone

+923168767790

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sibtain olakh learnings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sibtain olakh learnings:

Shortcuts

Share

Category