meme hub

meme hub support my page

اولیاء اللہ کی تضحیک ۔۔۔ اسلام سے دوری! طوفان کی خبروں کے نیچے حضرت عبداللہ شاہ غازی علیہ رحمہ سے منسوب مزاحیہ، توہین آم...
16/06/2023

اولیاء اللہ کی تضحیک ۔۔۔ اسلام سے دوری!

طوفان کی خبروں کے نیچے حضرت عبداللہ شاہ غازی علیہ رحمہ سے منسوب مزاحیہ، توہین آمیز کومنٹس اور میمز لکھے دیکھے تو سوچا توہین رسالت پر جانیں لینے والی قوم کو بتایا جائے کہ یہ بابے کہہ کہہ کر جن کا مذاق اڑایا جاتا ہے یہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم کے نواسے امام حسن علیہ سلام کی پانچویں اولاد ہیں۔

حضرت عبداللہ شاہ غازی ابن محمد نفس زکیہ ابن عبداللہ ابن حسن مثنی ابن امام حسن ابن علی و ابن فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔

پچھلے دنوں بلوچستان کے ایک بزرگ اس لئے مشہور ہوگئے کیونکہ ان کو دیکھ کر اہل مدینہ کو صحابہ کی یاد آگئی۔ کسے آئی؟ اہل مدینہ کو! ہم پاکستانیوں کو نہیں!

ہم تو اتنے گر چکے ہیں کہ صدیوں سے مدفون حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمة الله عليه کو بھی نہ بخشا اور ان کے نام کی میمز بنانے لگے ہیں۔ خیر کی بات احسن طریقے سے بھی جا سکتی ہے اس کے لئے بزرگوں کی تحقیر اور تضحیک کی ضرورت نہیں ہوتی۔

طوفانوں کو ٹالنے والی ذات صرف اور صرف اللہ جل جلاله کی ہے لیکن کیا اس ذاتِ بے نیاز نے نہیں فرمایا کہ وہ اپنے نیک بندوں کی دعا ضرور قبول کرتا ہے۔ اب یا تو آپ اتنے ضعیف الاعتقاد ہو چکے ہیں کہ یہ بھی نہیں مانتے کہ اولیاء اللہ دعا کر سکتے ہیں۔
غور سے صحیح البخاری کی یہ حدیث قدسی پڑھئیے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے۔

اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ( یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔

پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں۔ اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے۔
(صحیح البخاری، حدیث 6502)

ذرا غور کر لیجیئے گا کہ کہیں آپ اللہ سے دشمنی تو نہیں کر رہے!

کوئی بھی ماننے والا مائی کا لال انہیں خدا نہیں کہتا مگر رکیں زرا!
جب یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی کے ساحل پر "عبداللہ" ہیں تو ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اللہ کا وہ نیک بندہ یہاں موجود ہے کہ جس کے نسبی احترام اور عملی مرتبہ کی وجہ سے اللہ کریم ہم گناہگاروں پر رحم کردیتا ہے۔
یہ فیض اور فیضان کی باتیں ہیں جو منجانب اللہ ہیں اور اس کا مطلب آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و سید و سادات کی عزت کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ لہٰذا مزار کی تصویر اور زائر کی تقدیر سے جلنا کڑنا چھوڑ دیں اور روئیں اپنی قسمت پر کہ جس میں اللہ کے ولی کی محبت نہیں لکھی گئی۔

✊🌹🇵🇰❤️❤️❤️❤️❤️❤️

13/09/2022

Address

TIP Housing Colony Tip Housing Colony, Harīpur, Khyber Pakhtunkhwa
Haripur
22630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when meme hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to meme hub:

Share

Category