Hunza Business Association

Hunza Business Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hunza Business Association, Grocers, Ali Abad Hunza, Hunza.

گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ۔ نئے ٹیکسز مستردگلگت (پ ر) گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ...
05/04/2026

گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ۔ نئے ٹیکسز مسترد

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں حکومت کی جانب سے ہوٹل انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں ممبران نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جبکہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث امن و امان کی صورتحال بھی دن بدن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ ہوٹل انڈسٹری کو بجلی، پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

ممبران نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی مسلسل منسوخی، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 100 فیصد اضافے اور ٹرانسپورٹ و فضائی کرایوں میں غیر معمولی اضافے نے سیاحوں کی آمد کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد سے گلگت پہنچنے کے لئے سیاحوں کو قراقرم ہائی وے پر طویل، خطرناک اور دشوار گزار سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو سیاحت کے فروغ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایسے نازک حالات میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ کمپنیوں، کارخانوں اور دیگر چھوٹے کاروباروں پر نئے صوبائی ٹیکسز کا نفاذ سیاحت سے وابستہ لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کے مترادف ہے اور یہ اقدام غریب عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کا سبب بنے گا۔

اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ٹیکسز کے اطلاق پر عملدرآمد کے احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید برآں گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے گلگت بلتستان سیاحوں کو لانے کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں، این او سی (NOC) کے پیچیدہ نظام کو ختم کیا جائے اور سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی میں نرمی لائی جائے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بحال کیا جا سکے۔
گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، نئے ٹیکسز واپس لیے جائیں، اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اس اہم صنعت کو مکمل تباہی سے بچایا جا سکے۔

اصغر علی سیاہ گوش
انفارمیشن سیکرٹری
گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن

إنا لله وإنا إليه راجعونجیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے میں اسلام کی عظیم ترین ہستی...
01/03/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے میں اسلام کی عظیم ترین ہستی سید خامنہ ای شہد ہو گئے ہیں
اس لیے ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن آج ہنزہ بھر میں ایران سے یکجتی کے لیے احتجاج کا اعلان کرتی ہے
اور آج علی آباد بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی
تمام دوکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں
شکریہ
صدر

01/03/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے میں اسلام کی عظیم ترین ہستی سید خامنہ ای شہد ہو گئے ہیں
اس لیے ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن آج ہنزہ بھر میں ایران سے یکجتی کے لیے احتجاج کا اعلان کرتی ہے
اور آج علی آباد بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی
تمام دوکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے
شکریہ
صدر

ہنزہ جوکہ صدیوں سے اپنی ثقافت، روایات اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، ا...
27/02/2026

ہنزہ جوکہ صدیوں سے اپنی ثقافت، روایات اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس ضلع کو ایک خاص مقام حاصل ہے
کیونکہ یہاں ملک کے تمام قوانین کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، جو کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں اکثریت کے لیے ایک الگ معاملہ ہے۔
جبکہ دوسری طرف، کسی بھی قانون یا قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران یا عملدرآمدگی کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوتی، جو ہماری بدقسمتی ہے۔
ایک مثال کے طور پر، کل 6 گھنٹوں قبل ایکسپائرڈ مشروبات کو کاروباری مرکز میں دستیاب پانے پر انتقامی قانونی کارروائی کی گئی،
جس کی تصویر مذکورہ پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
اس طرح، اگر پورے ملک میں، کم از کم گلگت بلتستان کے سطح پر، قانون کو نافذ کیا جائے تو کسی کی بھی مجال نہیں ہوگی کہ
مذہب کے نام پر قتل، غارت گری، زنا، اور اغواء جیسی جرائم کا ارتکاب کرے۔ اس لیے،
کسی مخصوص علاقے پر ایسے قوانین کو نافذ کرنا اور انہیں سہنا دونوں ہی بیگارتی کے زمرے میں آتے ہیں،
خاص طور پر ہنزہ میں، جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے 26 سے 27 سال عمر کے لحاظ سے بڑا ہے۔
اپنے بزرگوں کی طرح سر اٹھا کر جینا سیکھو
، جو سر کے علاوہ دیگر کوئی چیز نہیں اٹھاتے تھے۔

آغا نعیم ایڈووکیٹ
ڑپٹی جنرل سیکریٹری
پی ٹی آئی گلگت بلتستان

قرار داد​آج مورخہ تاریخ 26 فروری کو بمقام علی آباد میں انجمن تاجران و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی ذمہ داران کی ایک ا...
27/02/2026

قرار داد
​آج مورخہ تاریخ 26 فروری کو بمقام علی آباد میں انجمن تاجران و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل قرارداد منظور کی گئی۔
​1۔ یہ کہ علی آباد ہنزہ ہیڈ کوارٹر اور ٹورزم و انتظامی لحاظ سے ایک اہم مقام ہے اور انتظامیہ میں ایک نائب تحصیلدار عمران جو کہ انتہائی غیر ذمہ دار اور بد اخلاق آفیسر ہیں اور آئے روز بازار میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لوگوں کے ساتھ پیش ہوتے ہیں اور ہنزہ کے اندر افراتفری پھیلانے کا مرتکب ہو رہا ہے۔
​لہذا ہم ذمہ داران ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ کے امن کی خاطر مذکورہ نائب تحصیلدار عمران کو فی الفور ہنزہ سے ٹرانسفر کیا جائے۔ نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
​دستخط و اسامی:
​ظہور ایڈووکیٹ - امیدوار PPP
​ریاض احمد - سابق صدر عوامی ایکشن کمیٹی
​خوش احمد - ٹرانسپورٹ صدر
​امجد علی - جنرل سیکرٹری بازار ایسوسی ایشن
​اعجاز علی خان - سینئر نائب صدر PPP
​حسین اللہ - نائب صدر
​شاہ نواز - ممبر
​کی

جس چیز کی ایکسپائرئ کو ایک دن بھی نہیں گزرا ہے اس کا بہانہ بنا کر گرفتار کرنا صاف بتاتا ہے کہ یہ انتقامی کاروائی ہے جس ک...
26/02/2026

جس چیز کی ایکسپائرئ کو ایک دن بھی نہیں گزرا ہے اس کا بہانہ بنا کر گرفتار کرنا صاف بتاتا ہے کہ یہ انتقامی کاروائی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ علی آباد بازار ایسوسی ایشن کے رہنما سلمان صاحب عوامی حقوق کے لئے سرگرم رہتے ہیں یہی ان کا اصل قصور ہے ۔ انتظامیہ سسینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہنزہ آنے والے منشیات کو روکیں، مضر صحت اشیاء کو روکیں بڑے بڑے سرمایہ داروں کی لوٹ کھسوٹ کو روکیں تو ہم مانیں۔
سلطان مدد

صدر بازار ایسوسیاشن علی آباد ایک ذمہ دار شخص اور سول سوسائٹی کا اھم رکن ھے۔ ایک دن کے ایکسپائری ڈیٹ پر جرمانہ اور گرفتار...
26/02/2026

صدر بازار ایسوسیاشن علی آباد ایک ذمہ دار شخص اور سول سوسائٹی کا اھم رکن ھے۔ ایک دن کے ایکسپائری ڈیٹ پر جرمانہ اور گرفتاری انتظامیہ کی انتقامی کاروائی یا over smart بنے کی کوشش لگتی ھے۔ سرکاری اختیارات کو سوچ سمجھ کر کے استعمال کرنے کی ضرورت ھے۔ نہ کہ سکور برابر کرنے کے لیے۔

Resolution of ProtestWe, the President and members of the Hunza Hotel Association, express our deep concern and regret o...
26/02/2026

Resolution of Protest

We, the President and members of the Hunza Hotel Association, express our deep concern and regret over the recent incident. A raid was conducted on the shop of the President of the Hunza Business Association under the pretext of an item whose expiry date had not even fully passed by a single day. Taking action based on such a trivial matter appears to be a retaliatory move, which we strongly condemn.
Mr. Salman has been an active advocate for public rights. In this context, targeting the shop of the Market Association’s President raises serious questions regarding administrative impartiality.
We demand that the Chief Secretary, Home Secretary, and Commissioner of Gilgit Division ensure the immediate transfer of the Naib Tehsildar of Aliabad.

26/02/2026

صدر بازار ایسوسی ایشن کے خلاف آج جو کاروائی ہونی ہے وہ انتقامی کارروائی تھی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بازار ایسوایشن کے پوری کابینہ ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کرتے ہیں تو اس کی پاداشت میں چھاپہ مار کر تنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

26/02/2026

قانون کے مطابق اگر کوئی دوکاندار ایکسپر ایٹم بھجتا ہے تو وہ جرم ہے نہ کہ دوکان میں موجود ہونا جرم ہے
ہنزہ فوڈ اتھارٹی اور تحصیلدار کو قانون کا جایزہ لینا ضرورت ہے
ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن

ہنزہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آج علی آباد بازار میں عجیب کاروائی کی گئی جس میں انھوں گلگت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ...
26/02/2026

ہنزہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آج علی آباد بازار میں عجیب کاروائی کی گئی جس میں انھوں گلگت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ (سرٹیفکیٹ) مصالحہ جات کو خراب قرار دے کر دوکانداروں کو جرمانے کی مد میں ہزاروں روپے لے لیے گئے
اب دوکاندار ہنزہ فوڈ اتھارٹی کی مانے یا گلگت فوڈ اتھارٹی کی۔

صدر بازار ایسوسی ایشن علی آباد سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی حقوق اور بزنس کمیونٹی کے مفادات کی بات کرن...
26/02/2026

صدر بازار ایسوسی ایشن علی آباد سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی حقوق اور بزنس کمیونٹی کے مفادات کی بات کرنے کی پاداش میں انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل ایکسپائر ہونے والے چند مشروبات کی بوتلوں کو جواز بنا کر ان کی کردار کشی کی کوشش کی گئی، حالانکہ اس وقت مشروبات کا سیزن بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ایک ذمہ دار شہری اور تاجر رہنما کی حیثیت سے ہنزہ میں قانون کی پاسداری اور بازار کو مضرِ صحت اشیاء سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ ان کے خلاف چاہے جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جائیں، وہ کاروباری برادری اور عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Address

Ali Abad Hunza
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza Business Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category