FOOD Department District Ghizer

FOOD Department District Ghizer Food Department District Ghizer

Ensuring food security, quality, and public trust across District Gh

13/08/2026
بتاریخ 12 اگست 2026پریس ریلیز سیکٹری خوراک حکومت گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹ...
12/08/2026

بتاریخ 12 اگست 2026

پریس ریلیز

سیکٹری خوراک حکومت گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ضلع غذر نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ مختلف فلور ملوں پر اچانک چھاپے مارے۔

دورانِ معائنہ آٹے کے معیار، وزن، نمی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلور مل انتظامیہ کو آٹے کی کوالٹی بہتر بنانے اور صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت تنبیہ کی اور مزید بہتری لانے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور وزن کے مطابق آٹے کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی ملوں کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مذید سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاری کردہ
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
ضلع غذر

پریس ریلیزیاسین فلور ملز کا معائنہ، صفائی ستھرائی اور آٹے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایاتاے ڈی فوڈ غذر کے احکامات ...
12/08/2026

پریس ریلیز

یاسین فلور ملز کا معائنہ، صفائی ستھرائی اور آٹے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات

اے ڈی فوڈ غذر کے احکامات کی روشنی میں فوڈ انسپکٹر عبدالمجید نے یاسین فلور ملز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مل میں صفائی ستھرائی، آٹے کے معیار، مشینری، اسٹوریج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معائنے کے دوران فلور ملز کی صفائی ستھرائی اور آٹے کے معیار کو چیک کیا گیا اور مل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور آٹے کی تیاری و ذخیرہ کرنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

فوڈ انسپکٹر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری، صاف اور صحت بخش آٹا فراہم کرنا محکمہ خوراک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فلور ملز میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فلور ملز اور دیگر کاروباری مراکز کے معائنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پریس ریلیزسیکٹری خوراک گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان کی خصوصی احکامت کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ضلع غذر ...
11/08/2026

پریس ریلیز

سیکٹری خوراک گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان کی خصوصی احکامت کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ضلع غذر نے غیر معیاری آٹے کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر دئیے، جس کے نتیجے میں آٹے کی کوالٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، 15 جولائی سے 10 اگست 2026 کے دوران کی جانے والی سرپرائز انسپیکشن اور نمونہ جات کی جانچ کے بعد گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ سیکشن 38 کے تحت اے ڈی فوڈ اور ٹیم نے مختلف فلور ملز پہ ڈھائی لاکھ کے قریب جرمانے عائد کیے ہیں۔

علاوہ ازیں، مل مالکان کو تحریری وارننگ بھی جاری کیے گیے ہیں۔ اور تنبیح کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں مل کو سیل اور لایسینس منسوخ کیا جایئگا، جبکہ فلور ملز کی نگرانی کو مذید موثر بنانے کیلئے فلور مل مانیٹرنگ سٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔

عوام کو محفوظ اور میعاری آٹا فراہم کرنا محکمے کی اولین ترجیح ہے چنانچہ ضلع بھر میں انسپیکشن کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ لہذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فورا محکمہ خوراک ضلع غذر سے رجوع کریں۔

جاری کردہ
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
ضلع غذر
فون نمبر 05814921017

10/08/2026

پریس ریلیز

گلگت بلتستان میں گندم کے سالانہ کوٹے میں کوئی کمی نہیں کی گئی: محکمہ خوراک

گلگت: محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے گندم کے کوٹے میں کمی سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے منظور شدہ سالانہ 1,50,000 میٹرک ٹن گندم کے کوٹے میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
محکمہ خوراک کے مطابق 8.4 کلو گرام گندم اور 7.5 کلو گرام آٹے کا سابقہ ماہانہ کوٹہ عارضی بنیادوں پر مقرر کیا گیا تھا، کیونکہ اس وقت ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا اور گلگت بلتستان کی آبادی تقریباً 14 لاکھ ظاہر کی گئی تھی۔
بعد ازاں تقریباً 90 ہزار افراد کو ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا، جبکہ ایسے حقیقی افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی ماہانہ بنیادوں پر جاری ہے جو کسی وجہ سے پہلے ڈیٹا بیس میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ ان تمام اندراجات کی نادرا سے باقاعدہ تصدیق کی جاتی ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق اگست 2026 تک 15 لاکھ 75 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں، جنہیں منظور شدہ سالانہ گندم کوٹے کے مطابق رعایتی گندم اور آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
موجودہ ماہانہ کوٹہ 7.7 کلو گرام گندم اور 6.9 کلو گرام آٹا مقرر ہے، جو 90 فیصد گرائنڈنگ ریشو کے مطابق ہے، اور یہ کوٹہ جون 2027 تک جاری رہے گا۔محکمہ خوراک نے واضح کیا ہے کہ ماہانہ کوٹہ کسی من مانی بنیاد پر مقرر نہیں کیا جاتا بلکہ Food Management Information System (FMIS) کے ذریعے وفاقی حکومت کے منظور شدہ سالانہ کوٹے اور گلگت بلتستان کی رجسٹرڈ آبادی کی بنیاد پر شفاف طریقے سے طے کیا جاتا ہے۔محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ گندم کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد ایک ہی فرد کے نام پر ایک سے زائد مرتبہ گندم کے اجراء کی گنجائش ختم کر دی گئی ہے۔ تاہم، غیر مجاز اندراجات، فوت شدہ افراد اور بچوں کے جعلی اندراجات کی نشاندہی اور اخراج کا عمل جاری ہے۔اس مقصد کے لیے تمام 10 اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی سے گزشتہ دو سال کے دوران فوت ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک نے گندم اور آٹا حاصل کرنے والے صارفین کی فہرستیں تمام 10 اضلاع میں متعلقہ ڈیلرز اور محکمہ خوراک کے افسران کو فراہم کر دی ہیں۔ یہ فہرستیں عوامی تصدیق اور ضروری تصحیح کے لیے میڈیا کے ذریعے بھی جاری کی جائیں گی۔محکمہ خوراک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی غیر مجاز، جعلی یا فوت شدہ فرد کا اندراج ان کے علم میں ہو تو فوری طور پر محکمہ خوراک کو مطلع کریں تاکہ ڈیٹا بیس کو مزید بہتر اور 100 فیصد درست و شفاف بنایا جا سکے۔محکمہ خوراک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سالانہ 1,50,000 میٹرک ٹن کے منظور شدہ گندم کوٹے میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور کوٹے میں کمی سے متعلق افواہوں پر عوام توجہ نہ دیں۔

محکمہ خوراک گلگت بلتستان

08/08/2026
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے سالانہ گندم سبسڈی کوٹہ بحال کر دیاگلگت(پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وفاقی ح...
06/08/2026

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے سالانہ گندم سبسڈی کوٹہ بحال کر دیا

گلگت(پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وفاقی حکومت بلخصوص وزیر اعظم پاکستان سے رابطے اور ملاقات، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی مسلسل انتظامی پیروی اور سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان و سکریٹری خزانہ گلگت بلتستان کی مربوط رابطہ کاری کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے گلگت بلتستان کا سالانہ گندم سبسڈی کوٹہ گزشتہ سال کے برابر 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن بحال کر دیا ہے۔ پبلک ریلیشن محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے مطابق ماہ جولائی کا کوٹہ سالانہ بجٹ کٹوتی کی وجہ سے کم کردی گئی تھی. اب گندم سبسڈی کوٹے کی بحالی کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کو گزشتہ سال کی طرح گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور غذائی تحفظ کا نظام مزید مستحکم ہوگا۔

ریاض علی
پبلک ریلیشن آفیسر
محکنہ خوراک گلگت بلتستانFood Department District GilgitPublic Relatoon Food Department GB

29/07/2026
پریس ریلیزیاسین: ماہ جولائی کا گندم کوٹہ ایشو کر دیا گیامحکمہ خوراک ضلع غذر کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہیڈکوارٹر یاس...
27/07/2026

پریس ریلیز

یاسین: ماہ جولائی کا گندم کوٹہ ایشو کر دیا گیا

محکمہ خوراک ضلع غذر کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہیڈکوارٹر یاسین میں ماہ جولائی 2026 کا گندم کوٹہ آج پیر 27 جولائی سے جاری کر دیا گیا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈیلر سے پی ڈی ایف لسٹوں کے مطابقاپنا ماہانہ کوٹہ وصول کریں۔

جبکہ یاسیین کے باقی ماندہ ایریاز کیلیے بھی گندم کی ڈولائی آج سے شروع کر دی گئی ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر محکمہ خوراک کے دفتر سے رابطہ کریں۔

جاری کردہ:
اے ڈی فوڈ
محکمہ خوراک، ضلع غذر
05814-921017

Address

HQ Gahkuch Tehsil Punail District Ghizer
Hunza
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FOOD Department District Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share