Zaid Farm House

Zaid Farm House THIS IS FARM HOUSE U VISIT ON ZAID FARM HOUSE AND ENJOY YOUR DAY ��

02/10/2026

مورخہ 01 اکتوبر 2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد، حیدرآباد

میئر حیدرآباد سردار کاشف خان شورو کی خصوصی ہدایات اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں مسان روڈ، حیدرآباد پر پیور بلاک روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس اہم ترقیاتی منصوبے سے علاقے کے مکینوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور دیرینہ عوامی مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ عملے و انجینئرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔

علاقہ مکینوں نے مسان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میئر حیدرآباد سردار کاشف خان شورو اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریٹ آباد ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

24/09/2026

مورخہ 23 ستمبر 2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد، حیدرآباد

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد حیدرآباد عدنان رشید راجپوت نے میئر حیدرآباد سردار کاشف خان شورو کے پی ایس شوکت سمو کے ہمراہ یو سی 21 مَسان روڈ حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ٹنڈولی محمد سے مَسان روڈ تک پےور بلاک روڈ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین عدنان رشید راجپوت نے متعلقہ انجینئرز اور عملے سے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری اور شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے دوران متعلقہ انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ علاقہ مکینوں نے میئر حیدرآباد سردار کاشف خان شورو، ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت، یو سی چیئرمین اور دیگر متعلقہ نمائندوں کا اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی فراہمی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

ٹاؤن چیئرمین عدنان رشید راجپوت نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور پریٹ آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

24/09/2026

مورخہ 24 ستمبر 2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد، حیدرآباد

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آاباد عدنان رشید راجپوت نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون اور مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرا دی

میئر حیدرآباد سردار کاشف علی شورو کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات اور 21 ستمبر تا 27 ستمبر 2026 جاری سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (SNIDs) پولیو مہم کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، مختلف ٹاؤن چیئرمینز اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ٹاؤن پریٹ آباد میں جاری پولیو مہم اور عوامی تعاون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی مشن میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ ٹاؤن پرٹاباد کی تمام یونین کمیٹیوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے، فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے، پولیو ٹیموں کی کارکردگی بہتر کرنے اور ویکسینیشن کی مکمل کوریج یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ان علاقوں کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں پولیو ٹیموں کو رسائی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ حیدرآباد بالخصوص ٹاؤن پرٹاباد کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر حیدرآباد سردار کاشف علی شورو کی ہدایات اور وزیر اعلیٰ سندھ کے وژن کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد عوامی صحت کے تحفظ اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے

24/09/2026
20/09/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وُ ٹاون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کو سالگرہ مبارک ہو۔

19/09/2026

بتاریخ 7 ستمبر 2026

،،،،،،،،اظہار تشکر،،،،،،،،
ایکشن کمیٹی ٹاؤن پریٹ آباد کے زمداران نے ٹاؤن چیرمین عدنان رشید راجپوت سے ملاقات کی اور ملازمین کی نئی تنخواہیں کرنے پر ٹاؤن چیرمین عدنان رشید راجپوت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ٹاؤن چیرمین عدنان رشید راجپوت نے ملازمین کے دیگر مسائل بھی بتدریج حل کرنے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے ظفر خان ناصر لودھی صائم رضا ایڈمن انچارج وقار زیدی خالد جمیل اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ملازمین نے ٹاؤن چیرمین عدنان رشید راجپوت کے حق میں نعرہ لگانے اور اظہار تشکر کیا،،،،،
جاری کردہ شعبہ نشرو اشاعت ایکشن کمیٹی ٹاؤن پریٹ آباد

19/09/2026

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد، حیدرآباد
پریس ریلیز
مورخہ: 09 ستمبر 2026

لیاقت کالونی میں نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کے گھر تعزیت، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد کے ہمراہ لیاقت کالونی میں نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ کمسن بچے کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم بچے کے والدین اور لواحقین کو صبر و استقامت کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد سے درخواست کی کہ لیاقت کالونی کے نالے اور دیگر حساس مقامات کا تفصیلی سروے اور معائنہ کرایا جائے، نالوں کے اطراف حفاظتی دیواروں اور ضروری حفاظتی انتظامات کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

عدنان رشید راجپوت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی، دیکھ بھال اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی کمی یا کوتاہی ہوئی ہے تو وہ بطور عوامی نمائندہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اپنی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

آخر میں ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے مرحوم بچے کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

19/09/2026

آئی جی سندھ کے احکامات پر سندھ پولیس کی جانب سے یوسی 51 میں کھلی کچہری کا انعقاد

آئی جی سندھ کے خصوصی احکامات پر عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے یوسی 51 میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عدنان رشید راجپوت، چیئرمین یوسی 51 حاجی فیاض اور یو سی کونسلر ہنزہلا احمد بھٹی بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری ڈی ایس پی مارکیٹ رئیس خانزادہ اور ایس ایچ او سخی پیر قاضی شہزاد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جہاں اہلِ علاقہ نے اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔

عوامی مسائل کو غور سے سنا گیا اور ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔

Address

Norani Basti Mustufa Park Road Near Shai Qila Hall Zaid Farm House Hyd
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaid Farm House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category