انجمن فدائیانِ رسول لطیف آباد

  • Home
  • انجمن فدائیانِ رسول لطیف آباد

انجمن فدائیانِ رسول لطیف آباد انجمن فدائیانِ رسول ﷺ‎

انجمن فدائیان رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبیﷺ 67واں سالانہ مرکزی جلوس
25/08/2026

انجمن فدائیان رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبیﷺ 67واں سالانہ مرکزی جلوس

دعوت نامہ تقسیم🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 🌹انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے 12 ربیع الاول مرکزی جلوس کے سلسلے می...
24/08/2026

دعوت نامہ تقسیم

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 🌹

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے 12 ربیع الاول مرکزی جلوس کے سلسلے میں معزز شخصیات، مساجد، انجمنوں اور ذمہ داران کو دعوت ناموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

دعوت نامے پیش کیے گئے:
عثمانیہ کمیٹی 9 نمبر، سلمان صدیقی یوسی چیئرمین 123، کاشف عوامی کے آر 7 نمبر، عارف خان پی سی ایم این اے علیم خانزادہ 7 نمبر، جنید بھائی، خالد بھائی، احتشام بھائی، انجمن جانثار نوجوان، انصار مغل 12 نمبر، ماجد بھائی 11 نمبر، بدر بھائی 11 نمبر، سجاد قریشی 4 نمبر، انجمن نوجوانان فلاح و بہبود 11 نمبر، انجمن فیضانِ مدینہ 11 نمبر، جان محمد نور ایکو ساؤنڈ 11 نمبر، عارف خانزادہ بھائی پی پی پی 11 نمبر، عمران بشیر بھائی یوسی چیئرمین 119، ارشد دیس والی اسٹریٹ لائٹ انچارج 4 نمبر، مجید دری برادری 5 نمبر، اویس بھائی 5 نمبر، بلال عباسی 5 نمبر، ریاض سنارہ 5 نمبر، علامہ مفتی محمد مقبول حسین قادری، علی نواز قریشی بھائی، شاہ نواز قریشی بھائی، انجمن شیدایانِ رسول ﷺ 10 نمبر، محمد مسجد 10 نمبر صدر لطیف آرائیں، جامع مدینہ مسجد یونٹ نمبر 11، جامع مصطفیٰ مسجد 11 نمبر، ڈاکٹر سید انور علی نیازی اور نعیم رضوی 11 نمبر۔

🌹 تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے مرکزی جلوس میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ 🌹

🌹 انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے مرکزی جلوسِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — اہم پیش رفت 🌹مورخہ 23 اگست 2026ء بروز ...
23/08/2026

🌹 انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے مرکزی جلوسِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — اہم پیش رفت 🌹

مورخہ 23 اگست 2026ء بروز اتوار سرپرستِ انجمن ہذا و معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ ریلیف، محترم عبدالجبار خان نے جنرل سیکرٹری محمد احسن اکرم قریشی اخترالقادری، جوائنٹ صدر جاوید علی شیخ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری قاضی رمیز راجو، چیئرمین یوسی 123 سلمان احمد صدیقی اور علاقائی معززین کے ہمراہ محبوب گراؤنڈ، لطیف آباد یونٹ نمبر 5 پر مرکزی جلوسِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی گزرگاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر موجود روڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ محترم عبدالجبار خان نے 12 ربیع الاول سے قبل روڈ کی خراب حالت کو سہی و ہموار کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ان شاء اللہ انتظامیہ کے تعاون سے مرکزی جلوسِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی گزرگاہوں کو بہتر بنانے اور عاشقانِ رسول ﷺ و عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری رہیں گے۔

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — حسین آباد میں انجمن فدائیان رسول صلی اللہ علیہ وسلم لطیف آباد حیدرآباد کی مرکزی جلوس کے انتظام...
23/08/2026

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — حسین آباد میں انجمن فدائیان رسول صلی اللہ علیہ وسلم لطیف آباد حیدرآباد کی مرکزی جلوس کے انتظامات 🌹

الحمدللہ! یوسی 139 کے چیئرمین جناب سجاد شاہ اور حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حسین آباد مین روڈ پر 12 ربیع الاول کے جلوس کی گزرگاہ کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

جلوس کے راستے میں آنے والی درختوں کی شاخوں کی کٹائی کرائی گئی، جبکہ بجلی کی تاروں کو بھی مناسب طریقے سے اوپر کیا گیا، تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دشواری پیش نہ آئے۔

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد یوسی 139 کے چیئرمین جناب سجاد شاہ، حیسکو انتظامیہ اور ان کے تمام عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے جلوس کی گزرگاہ کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے۔

🌹 بارہ ربیع الاول — جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 🌹
انجمن فدائیانِ رسول ﷺ، لطیف آباد حیدرآباد

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں اہم ملاقات 🌹الحمدللہ! انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدر...
22/08/2026

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں اہم ملاقات 🌹

الحمدللہ! انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری محمد احسن اکرم قریشی اخترالقادری اور کوارڈینیٹر فہیم قریشی بھائی نے شاہ لطیف آباد ٹاؤن کے چیئرمین جناب اسامہ حفیظ صاحب سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں انجمن فدائیانِ رسول ﷺ کے مرکزی جلوس کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب/درستگی اور سڑک پر بنے گھڑوں کی بھرائی و ضروری کام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر پی ایس کلیم خانزادہ صاحب بھی موجود تھے۔

چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹاؤن جناب اسامہ حفیظ صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شاہ لطیف آباد ٹاؤن کی جانب سے مرکزی جلوس کے راستوں پر تمام ضروری کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

22/08/2026

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ — مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر ترقیاتی کام، میئر حیدرآباد کا شکریہ 🌹

الحمدللہ! انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے مرکزی جلوس، بسلسلۂ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی گزرگاہوں پر تعمیر و ترقی کے کام کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

میئر حیدرآباد جناب کاشف خان شورو صاحب کی جانب سے رحمانی مسجد سے ربانی مسجد، یونٹ نمبر 11 تک نئے روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کی تعمیر و مرمت کا یہ اقدام نہ صرف عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے سہولت کا باعث ہوگا بلکہ اہلیانِ علاقہ بھی اس سے بھرپور مستفید ہوں گے۔

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کی جانب سے میئر حیدرآباد جناب کاشف خان شورو صاحب، سرپرستِ انجمن ہٰذا و چیئرمین تنظیماتِ اہلسنت پیر الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی صاحب صدر انجمن ہذا اشتیاق الدین اعجاز صاحب اور تمام متعلقہ اداروں و افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کاوشوں سے عاشقانِ رسول ﷺ کی گزرگاہوں کی بہتری اور تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

🌹 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری و ساری

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ — مرکزی جلوس کے انتظاماتانجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول جشنِ...
20/08/2026

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ — مرکزی جلوس کے انتظامات

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر انتظامی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سب رضوی ڈویژن واپڈا کے عملے کے تعاون سے جلوس کی گزرگاہوں پر تاروں کی رکاوٹیں دور کی گئیں، تاکہ مرکزی جلوس کی آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

اس موقع پر انجمن فدائیانِ رسول ﷺ کے کوآرڈینیٹر فہیم قریشی واپڈا کے عملے کے ہمراہ موجود رہے اور موقع پر تاروں کی نشاندہی کرواتے رہے۔

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد مرکزی جلوس کے پرامن، منظم اور بہترین انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

17/08/2026

🎙️ The Public Square Podcast

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد حیدرآباد کے بانیان کا مختصر تعارف — ان عظیم شخصیات کی دینی خدمات، محبتِ رسول ﷺ اور انجمن کے قیام میں ان کے کردار کی خوبصورت جھلک۔



🌹 بانیانِ انجمن فدائیانِ رسول ﷺ — ایک روشن دینی و تنظیمی روایت

07/08/2026

حیدر آباد 5اگست2026ء

انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد، حیدرآباد کا 67واں

سالانہ مشاورتی اجلاس

بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ و مرکزی جلوس 12 ربیع الاول
بمقام
مرکزی جامع مسجد یونٹ نمبر 8 میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر انجمن ہذا اشتیاق الدین اعجاز صاحب اور مفتی محمد جواد رضا برکاتی نے کی

اجلاس کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جو خلیق احمد فاروقی جوائنٹ صدر انجمن ہذا اور حارث برکاتی نے کی

نعت رسول مقبول کی سعادت نعیم نظام جوائنٹ سیکرٹری نے حاصل کی
اجلاس کی کاروائی اور ایجنڈے کا اغاز
احسن اکرم قریشی اختر القادری جنرل سیکرٹری انجمن ہذا نے کیا

اجلاس کے انتظامات جوائنٹ صدر ون خلیق فاروقی، جوائنٹ صدر ٹوجاوید علی شیخ سینیئر نائب صدر مجیب الرحمن،نائب صدر شاکر بھیاء،سیکرٹری اطلاعات نعیم زئی، سینیئر جوائنٹ سیکرٹری قاضی رمیز راجو

اس اجلاس کی سرپرستی
نواب راشد علی خان (سرپرست اعلی)
پیر الحاج گلشن الہی قادری چشتی فریدی سرپرست انجمن ہذا
انجینئر صابر حسین قائم خانی حق پرست ایم پی سرپرست انجمن ہذا
فیصل عبدالجبار خان نوجوان رہنما پیپلز پارٹی سرپرست فدائیان اسکاؤٹ گروپ

اس اجلاس میں ایچ ایم سی حیدراباد اور حیدراباد شہر کے تمام اداروں بلدیالہ واپڈا سیوریج انکروچمنٹ سندھ سولڈ ویسٹ سندھ پولیس سوئی گیس سول ڈیفنس ریسکیو 1122
ایچ ایم سی پارکس، ٹاؤن چیئرمین اور یو سی چیئرمین
نئے لطیف اباد حسین اباد کی تمام چھوٹی بڑی انجمنوں اور مسجد کمیٹیوں کے مسائل کو سنا اور نوٹ ڈاؤن کیا اور یقین دہانی کرائی کہ یہ سب کام جلد از جلد مکمل کروائے جائیں گے

ایچ ایم سی حیدراباد مونسبل کمشنر ظہور لکھن
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ حیدراباد کی نمائندگی ڈی ائی بی انچارج فہیم فتح صاحب نے کی
پروفیسر عبدالعلیم خان زادہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فوکل پرسن عارف خانزادہ بھائی
مسرور چند انجینیئر اسٹریٹ لائٹ لطیف اباد
واحد لکھن انجینیئر ایچ ایم سی
فائربیگڈ انچارج جلال الدین صاحب
اے سی واپڈا عقیل نور صاحب کے فوکل پرسن
نوید عباسی بھائی (سینئیر جوائنٹ زونل انچارج ایم کیو ایم پاکستان زونل ممبر لیاقت خانزادہ بھائی

نظیر ساریو لطیف اباد و سٹی انچارج سندھ سولڈ ویسٹ
اسد زیدی انکروچمنٹ لطیف اباد
ایک سی این1 واپڈا لطیف اباد وحید بڑوڑو
ایس ڈی او رضوی سب ڈویژن لطیف اباد شجاؤدین شیخ
ایک سی این 2 لطیف اباد منیر پنور کے فوکل پرسن
سابق ڈی ایس پی جناب احمد قریشی صدر نور اسلام مسجد
ایس ڈی او واسا کاشف آرائیں
ایس ڈی او واسا کاشف غوری
ایس ڈی او واسا فرید الہی
ڈی ایس پی لطیف اباد محمد خان برہا مانی کے فوکل پرسن انسپیکٹر شاہد عباسی
ایس او لطیف اباد سندھ پولیس کامران صاحب
اسسٹنٹ انجینیئر حمزہ صاحب
پروفیسر جمیل زئی سول ڈیفنس حیدراباد
یونٹ انچارج ایم کیو ایم پاکستان انور شاہ صاحب

اسرار بابو سردار ایچ ایم سی حیدراباد
ارشد دیس والی اسٹریٹ لائٹنگ چارج
عمران بشیر چیئرمین یو سی 119
سلمان صدیقی چیئرمین یوسی 123
عارف خانزادہ پاکستان پیپلز پارٹی
ڈاکٹر انور علی نیازی انجمن ثنا خوان مصطفی
محمد شاہد قادری انجمن فیضان مدینہ
قاضی رضی الدین صدر نورانی مسجد 10 نمبر
قاضی ریاض صدر مرکزی جامع مسجد یونٹ نمبر 8
محمد عرفان قریشی اختر القادری جنرل سیکرٹری مرکزی جامع مسجد یونٹ نمبر 8
قاضی واحد شیخ صاحب صدر انجمن عاشقان رسول
انصار بیگ انجمن اہل بیت وصحابہ لطیف اباد 12 نمبر
راشد قریشی مجیب علی عثمانیہ ایکشن کمیٹی 9 نمبر
سجاد قریشی چار نمبر صدر انجمن خادم المرسلین
ماسٹر خالد صدیقی سابق چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان
اکرام بخش دری برادری لطیف اباد پانچ نمبر
بلال شیخ صدر الشیخ فاؤنڈیشن لطیف اباد 7 نمبر
علامہ مفتی محمد قاری اشرف سلطانی صاحب امام جامع مسجد نور اسلام
علامہ مفتی محمد فرمان علوی امام مرکزی جامع مسجد یونٹ نمبر 8

اللہ تعالیٰ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام انتظامات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین

جاری کردہ:شعبہ اطلاعات انجمن فدائیانِ رسول ﷺ لطیف آباد، حیدرآباد

Address

Breli Colony

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن فدائیانِ رسول لطیف آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed food & beverage service?

Share