Habib Uallh

Habib Uallh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Habib Uallh, Grocers, .

05/09/2026

🇮🇳🇵🇰🔥 India vs Pakistan Women’s Asia Cup 2026 | بڑا Clash! 🏏

05/09/2026
04/09/2026

🇵🇰🏏🇮🇳 بھارت بمقابلہ پاکستان ویمنز ایشیا کپ 2026 🔥 | 5 ستمبر کا بڑا مقابلہ!
India vs Pakistan Women’s Asia Cup 2026 🔥 | Big Clash on Sept 5!

22/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آج ذرا اپنے دل سے ایک سوال کیجیے...
ہم واقعی کیسے مسلمان ہیں؟
کیا اسلام نے ہمیں انسانوں کی عزت ان کے کپڑوں، دولت اور عہدے کے مطابق کرنا سکھایا ہے؟
ذرا اپنے رویے پر غور کریں...
جب ہم کسی نائی کے پاس جاتے ہیں، تو ہمارا لہجہ کیسا ہوتا ہے؟ جب کسی موچی سے جوتا پالش کرواتے ہیں، تو ہم اس سے کیسے بات کرتے ہیں؟ کسی مزدور، ریڑھی والے یا صفائی کرنے والے سے ہمارا انداز کیسا ہوتا ہے؟
لیکن...
جیسے ہی کوئی وکیل، جج، افسر یا بڑا سرمایہ دار سامنے آتا ہے، ہمارا لہجہ بدل جاتا ہے۔ ہم فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ مسکرا کر سلام کرتے ہیں۔ چائے، پانی اور ہر طرح کی خاطر داری شروع ہو جاتی ہے۔
آخر کیوں؟
کیا غریب انسان نہیں؟ کیا اس کی عزت نہیں؟ کیا اس کے دل میں احساسات نہیں؟
یاد رکھیں...
اسلام نے انسان کی قدر اس کے مال سے نہیں، اس کے تقویٰ اور انسانیت سے جوڑی ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے کبھی غریب کو حقیر نہیں سمجھا، بلکہ غلام، مزدور، یتیم اور مسکین سب کو محبت اور احترام دیا۔
سوچیے...
اگر ایک روپیہ کم ہو جائے تو ہم دکاندار یا مزدور کو ڈانٹ دیتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی امیر شخص ہزاروں روپے زیادہ لے لے، تو ہم خاموش رہتے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ بڑا آدمی ہے۔
یہ انصاف نہیں... یہ اسلام کی تعلیمات بھی نہیں...
آئیے آج عہد کریں کہ ہم ہر انسان سے عزت، محبت اور نرم لہجے میں بات کریں گے۔ چاہے وہ نائی ہو، موچی ہو، مزدور ہو یا کسی بڑے عہدے پر بیٹھا ہوا شخص۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی اور بہترین اخلاق والا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر انسان کی عزت کرنے، عاجزی اختیار کرنے اور حقیقی مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

21/06/2026

*🔹 شب جمعہ اور بروز جمعہ درود شریف پڑھنے کے مختلف فضائل*

حافظ ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن درود شریف کی زیادہ فضیلت کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور حضور ﷺ تمام نبیوں کے سردار ہیں ، اس لئے جمعہ کے دن درود کی جو خصوصیت ہے وہ اور دنوں کو حاصل نہیں ہے، حضرت امام احمد بن حنبلؒ فرماتے ہیں کہ شب قدر سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔

▪️نبی مکرم ﷺ نے فرمایا:
تم میں سے جو شخص جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود پاک پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کی ۱۰۰ حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ۷۰ حاجتیں آخرت کی اور ۳۰ حاجتیں دنیا کی۔ پھر اللہ تعالٰی ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے جو اس درود پاک کو لے کر میرے دربار میں حاضر ہوتا ہے جیسے تمہارے پاس ہدیے آتے ہیں اور فرشتہ عرض کرتا ہے حضور ﷺ یہ درود شریف کا ہدیہ فلاں امتی نے جو فلاں کا بیٹا فلاں قبیلے کا ہے اس نے بھیجا ہے تو میں اس درود پاک کو نور کے سفید صحیفے میں محفوظ کر لیتا ہوں۔
(سعادۃ الدارین)

▪️حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ جمعرات کے دن اللہ تعالیٰ آسمانوں سے فرشتے روانہ کرتا ہے ان کے پاس سونے کے قلم اور چاندی کے کاغذ ہوتے ہیں وہ جمعرات کے دن اور جمعہ کی شب میں جو حضور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھتا ہے اس کا نام لکھ لیتے ہیں۔
(القول البدیع)

▪️حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ جس نے جمعہ کے دن حضور اقدس ﷺ پر سو مرتبہ درود شریف پڑھا قیامت کے دن وہ اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک نور ہو گا کہ اگر اس کو تمام مخلوق میں تقسیم کیا جائے تو سب کو کافی ہوگا۔
(القول البدیع)

▪️حضرت ابو درداءؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ہر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ دن یوم مشہود ہے اس دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں، جو بندہ مجھ پر درود پاک پڑھے اس کی آواز مجھ تک پہنچ جاتی ہے وہ بندہ جہاں بھی ہو، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا آپ کے وصال کے بعد بھی آپ تک درود پڑھنے والوں کی آواز پہنچے گی ؟ فرمایا: ہاں وصال کے بعد بھی سنونگا، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کرام کے اجسام مبارکہ حرام کردئیے ہیں۔
(جلاء الافھام)

▪️ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن جو ۸۰ مرتبہ درود شریف پڑھتا ہے اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
ایک روایت کے مطابق عصر کی نماز کے بعد ۸۰ مرتبہ یہ درود :
اللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِهِ وَسَلّمْ تَسْلِيمًا
( فضائل درود )
ایک روایت میں یہ درود بھی ۸۰ مرتبہ پڑھنے کی ترغیب ہے جمعہ کے دن کسی بھی وقت پڑھے:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَنَبِيِّكَ وَرَسُولِكَ النَّبِيِّ الْأُمِّي
( القول البديع )

▪️ایک روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر ۱۰۰۰ مرتبہ جمعہ کے دن یہ درود پڑھے وہ جنت میں اپنا ٹھکانا اسی دنیا میں دیکھے بغیر نہیں مرے گا۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَلْفَ أَلْفِ مَرَّةٍ.
(ذریعة الوصول)

▪️حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے زید بن وہب سے فرمایا: دیکھو جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ درود پڑھنے کو نہ چھوڑنا۔ یہ درود پڑھا کرو۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الْأُمِّي .
( القول البديع)

▪️ جو شخص جمعرات کی عصر کے بعد اس دعا کو پڑھے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو بھیجتے ہیں جو اس کی طرف سے حضور نبی پاک ﷺ کی خدمت میں عرض کرتا ہے کہ فلاں کا بیٹا فلاں آپ کو سلام عرض کرتا ہے۔ وہ دعا یہ ہے:
اللّٰهُمَّ رَبَّ الشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَالرُّكْنِ وَالْمَقَامِ وَرَبِّ الْحِلِ وَالْحَرَامِ اقْرَأُ مُحَمَّدًا مِنّی السَّلَامَ
( القول البديع )

▪️حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ جو شخص حضور اقدس ﷺ پر ان کلمات کے ساتھ تین مرتبہ درود پڑھے، جمعہ کے دن سو (۱۰۰) دفعہ اس کے لئے تمام مخلوق رحمت بھیجے گی اور روز قیامت میں اس کا حشر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہوگا اور حضور اقدس ﷺ اس کو اپنے ہاتھ سے پکڑ کر جنت میں داخل فرمائیں گے۔ :

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُ اللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَأنبيَائِهِ وَرُسُلِهِ وَجَمِيعِ خَلْقِهِ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.
(القول البديع)

▪️حضرت عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ رسول مقبول ﷺ نے فرمایا کہ میرے اوپر روشن رات یعنی جمعرات اور روشن دن یعنی جمعہ میں کثرت سے درود بھیجا کرو، اس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش ہوتا ہے اور میں تمہارے لیے دعا اور استغفار کرتا ہوں۔
(القول البدیع)

*درود شریف میں کثرت مطلوب ہے اور جمعہ کو درود شریف کی کثرت نبی رحمت ﷺ کی خواہش ہے ۔*
*لہٰذا ادب، محبت، عقیدت، عظمت، توجہ کے ساتھ محبوب کبریاء، شافع محشر، ساقی کوثر، غمخوار امت، محمد مصطفیٰ ﷺ، احمد مجتبی ﷺ پر درود شریف کی کثرت کیجیے اور پیارے آقا ﷺ کی قربتوں کو حاصل کیجیے !!*

*يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلَّمْ دَائِمًا أَبَدًا*
*عَلٰى حَبِيْبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِم*

*صَلُّوا عَلَيْهِ وَآلِهِ بِقَدْرِ حُسْنِهِ وَكَمَالِهِ 🫀*

21/06/2026

خاندان کی شہادت اور آنحضرتؐ کی زیارت
غزہ کی مشہور اسلامی داعیہ محترمہ ہنادی سکیّک نے الجزیرہ مباشر کے پروگرام ایّامُ اللہ میں اپنی نہایت درد بھری اور روح کو چھو لینے والی داستان سنائی۔ جنہیں بچوں اور پوتوں سمیت سارے خاندان کی شہادت کے باوجود رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر و ثبات کی تلقین فرمائی۔ اس لیے انہوں نے اس حادثہ کو کمال صبر کے ساتھ برداشت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے گھر پر ہونے والی بمباری سے چند ہفتے پہلے انہیں خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور وہ مبارک خواب شوہر، سارے بچوں اور پوتوں کی شہادت کے باوجود ان کے لیے زندگی کا سہارا بن گیا ہے۔
ہنادی سکیّک کہتی ہیں کہ یہ خواب انہوں نے 7 اکتوبر 2023 سے کچھ دن پہلے دیکھا تھا۔ خواب دیکھنے کے بعد دل میں ایک انجانا سا احساس جاگا کہ کوئی بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے اور شاید اس میں ان کا بھی کوئی حصہ ہو۔ اس وقت انہیں کچھ سمجھ نہ آئی، مگر جب اسرائیلی حملے میں ان کا گھر تباہ ہوا اور 25 سے زیادہ اہل خانہ شہید ہوگئے اور صرف وہ زندہ بچیں، تب اس خواب کی حقیقت آہستہ آہستہ روشن ہونے لگی۔
وہ بتاتی ہیں کہ جب انہیں زخمی حالت میں معمدانی اسپتال لے جایا گیا اور علاج شروع ہوا، تو اچانک وہ خواب پوری طرح یاد آگیا۔ خاص طور پر وہ جملہ جو نبی کریم ﷺ نے خواب میں ان سے فرمایا تھا:
“واصبر، فإن الله لا يضيع أجر المحسنين”
“صبر کرو، بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا۔”
ہنادی سکیّک کہتی ہیں: “آپ ﷺ نے مؤمنین یا صابرین نہیں فرمایا بلکہ محسنین فرمایا، جیسے میرے ہاتھ تھام کر مجھے مضبوط کر رہے ہوں۔”
دراصل یہ قرآن کریم کی آیت ہے۔ اسی آیت پر وہ اس وقت عمل پیرا رہیں جب اسپتال میں انہیں ایک ایک کرکے یہ المناک خبریں ملتی گئیں کہ ان کے شوہر، بیٹے، والدہ، بہن بھائی اور ننھے پوتے پوتیاں سب شہید ہو چکے ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ہر خبر سن کر بے اختیار زبان پر یہی دعا آتی رہی:
“اللهم أجرني في مصيبتي واخلفني خيرا منها”
“اے اللہ! اس مصیبت میں مجھے اجر عطا کر اور اس کا بہتر بدل عنایت فرما۔”
ہنادی سکیّک نے ایک اور خواب کا ذکر بھی کیا، جو بمباری سے تقریباً ایک ماہ پہلے انہیں دکھایا گیا تھا۔ اس خواب میں انہوں نے دیکھا کہ ان کے شوہر “فی الحواصل” ہیں اور بعد میں انہیں محسوس ہوا کہ شاید یہ خواب ان کی شہادت کی طرف اشارہ تھا۔ "فی الحواصل" عربی میں ایک تعبیر ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے: "پرندوں کے پیٹ میں" یا "ان کے شکم میں محفوظ"۔ اس سے حدیثِ نبوی کی طرف اشارہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے شہداء کے بارے میں فرمایا ہے کہ ان کی روحیں سبز پرندوں کے جسموں میں ہوتی ہیں، جو جنت میں آزادانہ اڑتی پھرتی ہیں۔ (صحیح مسلم)
اس لیے خواب میں "فی الحواصل" کا آنا شہادت کی طرف اشارہ سمجھا جاتا ہے۔
وہ کہتی ہیں: “مجھے معلوم نہیں تھا کہ شوہر کی یہ شہادت کب اور کیسے ہوگی، لیکن دل میں ایک بھاری سی تقدیر کا احساس ضرور تھا۔”
آخر میں وہ ایک نہایت پُرحکمت بات کہتی ہیں:
“اگر اللہ تعالیٰ نے میرے لیے کوئی خاص مقصد نہ رکھا ہوتا، کوئی پیغام یا ذمہ داری نہ چھوڑی ہوتی، تو وہ مجھے تنہا زندہ نہ رکھتا۔ اب میں اس دنیا میں تنہا ہوں۔ نہ شوہر، نہ بچے اور نہ ان کی اولادوں سے بھرا ہوا گھر، کچھ بھی نہیں بچا۔ میں اس پر بھی رب سے راضی ہوں۔”
ہنادی سکیک کون ہیں؟
ہنادی سکیّک فلسطینی داعیہ (اسلامی مبلغہ) اور سماجی و نفسیاتی مشیر ہیں اور ان کا تعلق غزہ سے ہے۔ وہ خاندان، اخلاق اور سماجی اقدار کے فروغ کی مبلّغہ ہیں، خاص طور پر بحران اور جنگ زدہ حالات میں خاندان اور بچوں کی نفسیاتی اور روحانی مدد کی متخصصہ ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس کا نام ہے: "انتبهوا.. بيوتنا مهددة" (خبردار ہو جائیں … ہمارے گھر خطرے میں ہیں) جس میں وہ اسلامی نقطۂ نظر سے خاندانی امور پر روشنی ڈالتی ہیں۔ 2023 میں دجالی بمباری سے ان کا گھر بمباری سے تباہ ہوا اور ان کی فیملی کے سارے افراد شہید ہوئے۔ وہ خود واحد زندہ بچ جانے والی تھیں۔ اس صدمے اور ذاتی نقصان کے باوجود، انہوں نے اپنی زندگی کو ایک “پیغام” سمجھا اور دوبارہ شمال غزہ میں واپس آ کر زخمیوں، یتیموں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی کے کام شروع کردیئے، نفسیاتی، روحانی اور سماجی طور پر۔(ضیاء چترالی)

21/06/2026

بھولا ہوا قرآن 9 مہینوں میں دوبارہ یاد کر سکتے ہیں، روزانہ صرف ایک گھنٹہ پڑھائ کے ساتھ۔

چند روز قبل حفاظ کرام کے لیے ایک پوسٹ کی تھی جس پر بعض احباب نے یہ سوال کیا ہے کہ وہ قرآن حفظ کرنے کے بعد بھول گئے ہیں اب وہ دبارہ یاد کرنا چاہتے ہیں اور تراویح میں سنانا چاہتے ہیں، مگر کس طریقہ سے دوبارہ یاد کیا جائے ؟

ایسے احباب کی خدمت میں عرض ہے دوبارہ قرآن یاد کرنا بلکل آسان ہے، آپ اپنے کام کاج کے ساتھ ساتھ ان شاء اللہ نو مہینوں کے اندر دوبارہ بہترین حافظ بن سکتے ہیں

سولہ لائن والے قرآن کریم میں تقریباً 550 صفحات ہیں جو 275 اوراق بنتے ہیں اور ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں اس حساب روزانہ اگر ایک ورق قرآن کا یاد کیا جائے تو دو سو پچھتر دنوں میں یعنی تقریباً نو مہینوں میں قرآن یاد ہو جائے گا۔

آپ کو کرنا یہ ہے کہ روزانہ فجر کی نماز کے بعد آدھا گھنٹہ فارغ کریں جس میں قرآن کے دو صفحے یعنی ایک ورق یاد کیجیے، آدھے گھنٹہ میں آپ کے لیے ایک ورق یاد کرنا بلکل مشکل نہیں ہوگا، اسکے بعد دن بھر اس ایک ورق کو پڑھتے رہیے اور رات کو کام سے فارغ ہونے کے بعد کسی قاری صاحب یا مسجد کے امام صاحب کو سنا دیجیے، اسی طرح دوسرے دن ایک ورق یاد کرنے کے بعد قاری صاحب کو آج کا سبق اور گذشتہ دن کا سبق ملا کر سنائیے، جب آپ کا ایک سپارہ مکمل ہو جائے تو روزانہ نئے سبق کے ساتھ یہ سپارہ مکمل سنائیے، چند سپارے یاد کرنے کے بعد منزل بڑھا دیجیے ایک کے بجائے دو سپارے سنائیے، سبقی سپارہ اور گذشتہ سپارے سنانے کا ناغہ بلکل نہیں کرنا ہے۔

اگر آپ روزانہ آدھا گھنٹہ صبح یاد کرنے اور آدھا گھنٹہ رات کو سنانے کے لیے فارغ کرلیں تو میں گارنٹی کے ساتھ کہتا ہوں آپ آئندہ رمضان تراویح میں قرآن سنائیں گے ان شاء اللہ۔

تو ابھی سے نیت کر لیں اور کل فجر کے بعد سے آغاز کیجیے۔

منقول

17/06/2026

⛽ پاکستان میں پیٹرول 23 پیسے سے 300+ روپے تک کیسے پہنچا؟ | آخر قصوروار کون ہے؟ حکمران یا عوام؟ 🤔🔥📉

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Habib Uallh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed food & beverage service?

Share