for sale
my what'sApp
number,🍂 03446900478
location mayo Aseel lover
28/05/2026
High Quality bird available
location Lahore jisy smj ay whatapp rapta kry 03236314313
mayo Aseel lover
28/05/2026
اسلام و علیکم !!
عید مبارک سبکو !!
اُمید ہے آپ اور آپکا شوق سلامت ہوگا !!
یہ ایک بینگھم چوزہ جو کہ میرے لاثانیوں سے نکلا ہے ۔
پُرانے اُستادوں کا کہنا ہے جس کہ پاس اچھا لاثانی پر ہوگا وہ اپنی بریڈ میں بینگھم لازمی نکالتے ہیں ۔ مجھے زاتی طور پر بینگھم اپنے تاج کی وجہ سے نہیں پسند لیکن ایک عرصے سے خواہش ضرور تھی کہ میرے لاثانی میں سے کبھی بینگھم نکلےگا تو ضرور شوق کرونگا اب تو 4/5 ماہ کا ہو گیا آج گیلری سے تصویر گزری تو نظر پڑی سوچا شوق کروا دوں دوستوں کو ۔۔
باقی اکثر لوگ لاثانیوں کی پہچان پوچھتے خاص کر نئے شوقین حضرات پشم دیکھتے اور آنگ کا نیلا رِنگ ۔۔
میں کسی کو غلط کہنے نہیں آیا لاثانی کہاں سے گئے کیسے بنے کیسے نکلے انکو لاثانی کیوں کہتے یوٹیوب / ٹک ٹاک بھری پڑی کوئی ۔
لیکن آج میں آپکو ذاتی تجربے کی بنا پر کُچھ خاص نشانیاں شئیر کر دیتا ہوں اور آپ اختلاف کر سکتے ہیں میں برا نہیں مناؤں گا کسی کے اختلاف کا۔
لاثانی بلڈ لائن مطلب اِس بلڈ لائن میں اسکا کو ثانی نہیں تھا ۔۔
اِس قسم کے مُرغے کا مزاج سخت غُصے والا ہوتا ہے ،
جو عُمر کے ساتھ ساتھ جوان اور خُوبصورت بنتا رہتا ہے، مطلب جیسے جیسے بڑھاپے میں جائے گا ویسے ویسے جوان دکھے گا ۔
ان کا باڈی سٹکرکچر بلکل مختصر گوشت چربی دور دور تک ان میں نہیں آتی ۔
عُمر کے ساتھ ساتھ یہ اپنے وزن کو خُود mantain کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جس کسی مُرغے میں لاثانی پر ہوگا اُسے تیار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی وہ بندھ پنجرے یا کُھڈے میں کھڑا ہی تیار ملے گا۔
ہر وقت اسکا مزاج لڑنے کی سوچتا رہے گا۔
اور أخر میں بتاتا چلوں کہ یہ سب میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیار پر آپ سب سے شئیر کر رہا ہوں آپ اختلاف کر سکتے ہیں ۔۔
کیونکہ میں کافی عرصے سے لاثانیوں پر ہی محنت کر رہا ہوں میں کسی کو یہ نہیں بول رہا کہ آپکا مُرغا اچھا نہیں یا لاثانی نہیں باقی آپ کے مطابق میں کتنے حد تک ٹھیک کہہ رہا ہوں ؟؟
Be the first to know and let us send you an email when mayo Aseel lover posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.