04/12/2024
بچھڑا فارمنگ 1446ھ 2025ء
بہت سے دوست ابھی قربانی کے مال کی فروخت کے بعد
فارغ بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ ابھی کیا کام کیا جاۓ
تو آئیے ھم آپ کی اس مشکل کو آسان کۓ دیتے ہیں۔
آپ کاٹو مال کی تین ماہ کی پلائی پر توجہ دیں
مختلف منڈیوں سے دیسی یا پھر دیسی کراس بچھڑے خریدیں جنکی عمر 14 سے 18 مہینے ھو اور زندہ وزن 230سے 240 کلو ھو انکو فارم پر لاکر تمام ضروری ویکسینیشن کرکے توڑی چوکر سائیلیج اور کسی اچھی کمپنی کے میٹ ونڈے پر 90 سے 100 دن پالیں پھر انمیں کچھ بچھڑے جو ناف جھالر نسل اور رنگت میں اچھے ھوں
اور جنکی گروتھ بھی دوسروں سے اچھی ھورہی ھو انکو قربانی کیلۓ روک لیں باقی کو فروخت کرکے نئی لاٹ لے آئیں پھر اسے بھی اسی طرح تین ماہ رکھ کے فروخت کردیں اس سے آپکو خاطر خواہ منافع بھی ھوگا اور جانوروں کی فیڈ فیٹنگ کے حوالے سے تجربہ بھی ھوگا
اور بہت کچھ سیکھنے سمجھنے کو ملے گا اور سارا سال آپکا یہ بزنس رواں دواں رھے گا آپکے اخرجات کنٹرول ھوں گے اور مشورے اور سلیقے سے یہ کام اگر آپ نے کرلیا تو انشااللہ تعالی آپ کو اس بزنس میں مزہ آجاۓ گا
اور مزہ تب ہی ھے جب آپ کا شوق آپ کی آمدن کا ذریعہ بن جاۓ
باقی انشااللہ اس حوالے سے ھم آپ دوستوں کی رہنمائی کیلۓ پوسٹیں کرتے رھتے ہیں لھذا آپ بھی ھمارا پیج فالوو کرلیں تے لائيڪ شیئر لازمي ڪري مھرباني۔ 👏
ھماری حوصلہ افزائی فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا
آپ کا اپنا Muhammad Tahir Junaid 🌹