Khakhra Home Kitchen

Khakhra Home Kitchen Our Slogan is Quality, Health and Taste. We want to promote home made food items

25/01/2024

مولائے متقیان ، مولود کعبہ امام علی ابن ابی طالب
13 رجب المرجب
امت مسلمہ کو بہت بہت مبارک۔

09/06/2023

Khakhra Home Kitchen Soldier Bazar/Garden East
Frozen Items/Dozen Rates
Chicken Chinese Rolls 350 Rs
Chicken/Beef Samosa 350 Rs
Beef/Chicken Shami Kabab 450 Rs
Mutton Shami Kabab 800 Rs
Chicken Shashlik Sticks 1200 Rs (per stick 100)
Other Items
Chicken Qorma (with 1kg chicken) 1400 Rs
Doodh Dulari 1kg Box 800 Rs
Lab e Shereen 1Kg Box 800 Rs
Kheer 1Kg Box 750 Rs......
Soldier Bazar/Garden East Delivery charges 100 Rs
Other Karachi Areas DC 200 Rs
No charges on self pick......
For fresh food, Please start booking in advance.....
https://chat.whatsapp.com/IObDSgb3MpKHrPS4YOb26j
https://www.facebook.com/khakhra14
Please join Facebook/Whats app group for health tips & deals info.

Our Slogan is Quality, Health and Taste. We want to promote home made food items

باتھوا سبزی جو صحت کے لیے حیران کن فوائد رکھتی ہےجب گرمی کا زور ٹُوٹ جاتا ہے اور موسم سرما کی آمد آمد ہوتی ہے اُس وقت آپ...
09/06/2023

باتھوا سبزی جو صحت کے لیے حیران کن فوائد رکھتی ہے
جب گرمی کا زور ٹُوٹ جاتا ہے اور موسم سرما کی آمد آمد ہوتی ہے اُس وقت آپ کو سبزی منڈی میں بیشمار سبز پتوں والی سبزیاں نظر آتی ہیں جنکے کھانے کے بیشمار فوائد ہیں مگر ان سبزیوں میں صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند سبزی باتُھو ہے جو حیران کُن خوبیوں کا مالک ہے۔
باتھو اپنی بہترین غذائی صلاحیت کے علاوہ کئی ادویاتی خوبیوں کا حامل ہےجو براعظم ایشا، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا میں موسم آنے پر عام مل جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ باتُھو آئرن، میگینشیم، فاسفورس، کیلشیم، فائبر، وٹامن اے، بی کمپلیکس، سی جیسے اہم وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور غذا ہے جو سردیوں میں کھاناجسم کو توانا اور تندرست رکھتا ہے۔

باتھو کے صحت کے لیے فوائد
چونکہ باتھو میں غذائی فائبر اور پودوں سے حاصل ہونے والا پانی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں لہذا یہ پیٹ کے جُملہ امراض کے لیے ایک اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، میٹابولیزم کو ٹھیک کرتا ہے اور خاص طور پر بواسیر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

اس سبزی کے ہر 100 گرام میں صرف 43 کیوریز شامل ہیں جو اسے موٹاپا کم کرنے والوں کے لیے ایک مُفید سبزی بناتی ہے جسکی فائبر پیٹ کو بھرا رکھتی ہے اور جلد بھوک نہیں لگنے دیتی ۔

باتھو کے پتوں کا رس پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے، 10 ملی لیٹر باتھو کے پتوں کا جُوس کالے نمک کیساتھ ہر کھانے کے بعد استعمال کیجیے پیٹ کے کیڑے پیٹ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

پانی میں باتھو کو پکانے کے بعد اس پانی سے سر کو اچھی طرح دھوہیں یہ آپ کے سر کی جلد کی نمی بحال کرے گا اور سر کو خُشکی سے بچائے گا، سر میں پیدا ہونے والی جُوئیں باتھو سے انتہائی نفرت کرتی ہیں لہذا یہ پانی سر میں سے جُوئیں بھی ختم کرے گا اور سر کو سکون دیگا۔

مُنہ کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے چند پتے باتھو چبا لینے سے جہاں بدبو سے چھُٹکارا ملتا ہے وہاں مُنہ کے السر اور دانتوں کی کئی تکالیف کو آرام ملتا ہے۔

یہ جسم میں آئرن کی بڑی مقدار کیساتھ خون پیدا کرنے والے سُرخ ہارمونز کو تقویت دیتا ہے اور خون اور آئرن کی کمی کی صُورت میں انتہائی مُفید سبزی ہے۔

باتھو خُون کو صاف کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اگر اس کے چند پتے نیم کے پتوں کیساتھ روازنہ چبائے جائیں تو خون صاف سُتھرا ہوکر سارے جسم کو بہتر طور پر آکسیجن مہیا کرتا ہے جس سے جسم توانگی محسوس کرتا ہے۔

سبز پتوں والی اس سبزی کے بیجوں میں جسم کے لیے انتہائی مُفید امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں اور یہ امائنوایسڈز ہمارے سیلز کی مُرمت کرکے اُنہیں تقویت دیتے ہیں اور ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں، باتھو کے بیجوں سے آٹا بنا کر بریڈ وغیرہ بنائی جاتی ہے اور یہ چاؤل کا متبادل بھی بن سکتے ہیں جو دال کیساتھ کھایا جائے، ماہرین کا کہنا ہے کہ باتھو کے بیج، گندم، چاؤل، باجرا جیسے اجناس کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

اس پودے کے بیج کا پاوڈر اگر ادرک کے رس میں شامل کرکے خواتین جنکو ماہواری میں مُشکلات ہوتی ہیں دیا جائے تو یہ اُن کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

طب ایوردیک اور طب یونان کے طبیب حضرات باتھو کے پتوں کو دل کے مریضوں کے لیے ایک بہترین ٹانک قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ خون کی صفائی کے دوران اس میں شامل کولیسٹرال کو بھی کم کرتا ہے۔

گُردے میں پتھری کی صُورت میں باتھو کا 10 سے 15 ملی لیٹر جُوس پانی میں یا بغیر پانی کے پی لیں یہ پتھری کو خارج کرنے میں مدد کرے گا اور گُردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکے گا۔

باتھو میں اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں شامل ہیں جو جسم کے اندر اعضا کی سوزش کو آرام دیتی ہیں اور اگر بیرونی سوزش ہو تو اس کو پانی میں اُبال کر اسے کے پتے تنوں سمیت سوزش والی جگہ پر رکھ دیں یہ سوزش میں آرام کا باعث بنے گا۔

باتھو کے نقصانات
زیادہ مقدار میں اس سبزی کا استعمال کرنا جسم میں کیلشیم کی کمی پیدا کرسکتا ہے کیونکہ اس پودے میں آکسالک ایسڈ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو اپنے آپ کو جسم میں موجود کیلشیم کے ساتھ بائنڈ کرلیتا ہے اور اسے جسم کو میسر نہیں آنے دیتا۔

اس پودے کے بیجوں کا زیادہ استعمال حاملہ خواتین کا حمل ضائع کر سکتا ہے اور طب ایوردیک وغیرہ میں حمل ضائع کرنے کے لیے بطور دوا بھی استعمال ہوتا ہے لہذا حاملہ خواتین اسے استعمال مت کریں۔

میٹھے سوڈے کے انسانی صحت کے لیے 12 بہترین فائدےمیٹھا سوڈا یعنی بائی کاربونیٹ آف سوڈا کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک ای...
28/05/2023

میٹھے سوڈے کے انسانی صحت کے لیے 12 بہترین فائدے
میٹھا سوڈا یعنی بائی کاربونیٹ آف سوڈا کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک ایسی سائنس ہے جسکے بغیر بیکری کی مصنوعات نامکمل ہیں یہ ہمارے پکوڑوں کو جادوئی طور پر فرائی ہونے کے دوران پھولاتا ہے اور دُنیا بھر کے بیشمار کھانوں میں استعمال ہوتا ہے مگر یہ میٹھے سوڈے کی واحد خوبی نہیں ہے۔

اس آرٹیکل میں میٹھے سوڈے کے جسم کے لیے 12 ایسے استعمالات کا ذکر کیا جائے گا جنہیں جان کر آپ بھی اس کی ان خوبیوں سے مستفید ہونا چاہیں گے۔

نمبر 1 معدے کی تیزابیت کے لیے
معدے کی تیزابیت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور اس تکلیف میں میٹھا سوڈا آپ کی مدد کر سکتا ہے، ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چائے کی چمچ میٹھا سوڈا شامل کر کے پی لیں اس سے معدے کی تیزابیت کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

نمبر 2 ورزش کی طاقت بڑھانے کے لیے
میٹھا سوڈے کو اتھلیٹس بطور سپلیمینٹ بھی استمعال کرتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سخت ورزش کے دوران توانائی کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس کا پی ایچ لیول ہائی ہوتا ہے جس سے ورزش کرنے کے دورانیہ کو لمبا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نمبر 3 گُردوں کی بیماری میں
گُردے ہمارے جسم میں کئی اہم افعال سرانجام دیتے ہیں اور بیکینگ سوڈے پر پونے والی ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو اسے بطور سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں اُن میں گُردوں کی بیماری پھیلنے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

نمبر 4 دانت صاف کرنے کے لیے
ٹوتھ پیسٹ بنانے والی دُنیا کی کئی کمپنیاں اپنی ٹوتھ پیسٹ میں میٹھے سوڈے کا استعمال کرتی ہیں یہ دانتوں کی میل کو صاف کرنے میں انتہائی کارآمد چیز ہے جو پیلاہٹ کو ختم کر کے دانتوں کو سفید بناتا ہے، آپ میٹھے سوڈے کیساتھ بُرش کر سکتے ہیں اسے ٹوتھ بُرش پر لگائیں اور دانتوں پر ملنے کے بعد کُچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح بُرش کرکے کلی کرلیں۔

نمبر 5 پسینے کی بدبو کے لیے
میٹھا سوڈے میں اینٹی بیکٹریا خوبیاں پسینے میں پیدا ہونے والے بیکٹریا کا خاتمہ کر دیتی ہیں جس سے پیسنے میں بدبو پیدا نہیں ہوتی، آپ نہانے کے بعد اسے بغلوں میں استعمال کریں اور اگر پاؤں سے بدبو آتی ہے تو جرابیں پہننے سے پہلے پاؤں پر میٹھا سوڈا مل لیں یہ آپکو پسینے کی بدبو سے نجات دلائے گا۔

نمبر 6 ماؤتھ واش
میٹھا سوڈا بیکٹریا کا دُشمن ہے اور بیکٹریا منہ میں بدبو پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے، ایک چائے کی چمچ میٹھا سوڈا ایک کپ پانی میں مکس کر کے آپ اسے بطور ماؤتھ واش بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 7 جلد کی صفائی کے لیے
جلد پر جمی میل اور ڈیڈ سکن کو اُتارنے کے لیے اُس وقت میٹھے سوڈے کا کوئی ثانی نہیں ہے جب 3 حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی لیکر اسے جلد پر اچھی طرح ملا جائے تو یہ ڈیڈ سکن اُتار کر جلد کو صاف سُتھرا بنا دیتا ہے۔

نمبر 8 کیڑے مکوڑے کے کاٹے کا علاج
چھوٹے موٹے کیڑے کے کاٹنے سے اگر جلد پر خارش یا جلن ہو رہی ہو تو میٹھا سوڈا آپ کی مدد کر سکتا ہے، ایک چمچ میٹھے سوڈے میں تھوڑا سا پانی مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور اسے کاٹے پر لگائیں تکلیف میں راحت ملے گی۔

نمبر 9 بطور شیمپو
اگر گھر میں شیمپو ختم ہوگیا ہے تو کوئی بات نہیں میٹھا سوڈا بھی بطور شیمپو استعمال کیا جاسکتا ہے، میٹھے سوڈے کو سیب کے سرکہ میں شامل کر کے اسے بطور شیمپو استعمال کریں۔

نوٹ: میٹھا سوڈا سر کی جلد کے پی ایچ لیول پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے اسے بطور شیمپو زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نمبر 10 لگژری باتھ سپا
اپنے نہانے کے ٹب میں میٹھے سوڈا شامل کرکے اسے پانی میں مکس کر دیں اور اس پانی میں نہائیں یہ آپ کے جسم کو قدرتی طور پر سپا ٹریٹمینٹ دے گا۔

نمبر 11 بچوں کی سکن پر ریش کے لیے
بچوں کے ڈائپر کی وجہ سے ہونے والی ریش کو ختم کرنے کے لیے میٹھے سوڈے کو پانی میں مکس کر کے جلد پر ملنے سے راحت ملتی ہے اور یہ ریش ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

نمبر 12 پاؤں کے سپا کے لیے
کسی پلاسٹک کے ٹب وغیرہ میں گرم پانی لیکر اس میں تین کھانے کے چمچ بیکینگ سوڈا مکس کر کے اس پانی میں پاؤں کو 5 سے 10 منٹ تک بھیگا رہنے دیں اور پھر نرم کپڑے سے خُشک کر لیں۔

Khakhra Home Kitchen Soldier Bazar/Garden East KarachiFrozen Items/Dozen RatesChicken Chinese Rolls 350 RsChicken/Beef S...
24/05/2023

Khakhra Home Kitchen Soldier Bazar/Garden East Karachi
Frozen Items/Dozen Rates
Chicken Chinese Rolls 350 Rs
Chicken/Beef Samosa 350 Rs
Beef/Chicken Shami Kabab 450 Rs
Mutton Shami Kabab 800 Rs
Chicken Shashlik Sticks 1200 Rs (per stick 100)
Other Items
Chicken Qorma (with 1kg chicken) 1400 Rs
Doodh Dulari 1kg Box 800 Rs
Lab e Shereen 1Kg Box 800 Rs
Kheer 1Kg Box 750 Rs......
Soldier Bazar/Garden East Delivery charges 100 Rs
Other Karachi Areas DC 200 Rs
No charges on self pick......
For fresh food, Please start booking in advance.....
https://chat.whatsapp.com/IObDSgb3MpKHrPS4YOb26j
https://www.facebook.com/khakhra14
Please join Facebook/Whats app group for health tips & deals info.

زیادہ آلو کھانے کے 8 خطرناک نقصاناتآلو ایک انتہائی مزیدار سبزی ہے جو ساری دُنیا میں بہت سے کھانوں میں پکائی جاتی ہے اور ...
24/05/2023

زیادہ آلو کھانے کے 8 خطرناک نقصانات

آلو ایک انتہائی مزیدار سبزی ہے جو ساری دُنیا میں بہت سے کھانوں میں پکائی جاتی ہے اور فرائی کی جاتی ہے اور یورپ میں تو آلو کے بغیر کھانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا اور آلو نہ صرف مزیدار ہے بلکہ توانائی سے بھرپُور ہونے کیساتھ ساتھ کئی وٹامنز اور منرلز ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے مُفید بھی ہے مگر یہ سبزی ہر آدمی کی لیے نہیں ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم آلو کے 8 ایسے نقصانات کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ چاہیں گے کے اس ہائی کیلویرز خوراک کو بے تحاشا کھانے کی بجائے میانہ روی اختیار کریں۔

نمبر 1 بلڈ پریشر ہائی کرتا ہے
ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے جو جسم کو اندر ہی اندر بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آلو آپ کے لیے اچھی سبزی نہیں ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو تیز کرتا ہے اور ایک تحقیق کے مُطابق ہفتے میں چار یا اس سے زیادہ دفعہ آلو کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 2 شوگر
آلو کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمیک انڈیکس ہائی ہے یعنی یہ کھانے کے بعد خون میں تیزی سے شوگر کے لیول کو اوپر لیکر جاتا ہے جس سے ذیابطیس کے مرض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں تو آلو سے دُور رہنا ہی آپ کے لیے بہتر ہے۔

نمبر 3 موٹاپا پیدا کرتا ہے
موٹاپا خطرناک اور دائمی بیماریوں کی ماں ہے جو جسم کو فعال نہیں رہنے دیتا اور آلو جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتا ہے صرف ایک درمیانے سائز کے آلو میں 168 کیلوریز ہوتی ہیں جسکی وجہ سے آلو کا شُمار ہائی کیلوریز والی ڈایٹ میں ہوتا ہے اور اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آلو سے پرہیز کریں۔

نمبر 4 تیزابیت
زیادہ مقدار میں آلو کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے اور معدے میں تیزابیت اور گیس جیسی شکائتیں پیدا ہونا شروع کردیتی ہیں جو سکون کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں، ان بیماریوں کی صورت میں بھی آلو سے پرہیز کرنی چاہیے۔

نمبر 5 بھوک نہ لگنے کی بیماری
آلو پیٹ کو بھر دیتا ہے اور زیادہ آلو کھانے والے افراد میں بھوک نہ لگنے کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے جس سے اُن کی صحت تباہ ہونا شروع کر دیتی ہے۔

نمبر 6 فاسد مادے
کُچھ اقسام کے آلو گلائکوالکلائڈز جیسے فاسد مادوں سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر سبز آلو جسم میں ان مادوں کی مقدار کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں جس سے جگر خراب، ہائی کولیسٹرال اور دل جیسی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 7 دل کے لیے نقصان دہ
آلو بلڈ پریشر کو ہائی کرنے کیساتھ ساتھ شوگر کو بھی تیز کرتا ہے اور یہ دونوں بیماریاں دل کی بہت سی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتی ہیں۔

نمبر 8 کولیسٹرال تیز کر سکتا ہے
بذات خود آلو میں زیرہ کولیسٹرال ہوتا ہے مگر عام طور پر آلو کو پکانے کا طریقہ جیسے گھی تیل میں فرائی کرنے سے یہ کولیسٹرال کو بڑھانے کا سبب بن جاتا ہے۔

آلو کو کیسے صحت مند بنایا جائے؟
آلو کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر اگر اسے میانہ روی سے استعمال کیا جائے تو یہ ایک انتہائی صحت مند رکھنے والی سبزی ہے جس میں وٹامنز کیساتھ ساتھ فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لیکن جب آلو کے چھلکے اُتار دئیے جاتے ہیں تو آلو سے فائبر ختم ہوجاتی ہے اس لیے آلو کو چھلکے کیساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

آلو کو بیک کرکے بوائل کرکے یا سٹیم کرکے کھانے سے آلو میں موجود کیلوریز وغیرہ میں اضافہ نہیں ہوتا اور اسکی غذائی صلاحیت بھی قائم رہتی ہے۔

مُولی کے 10 تصدیق شُدہ فائدے جو اسے آپ کی روزانہ کی خوراک میں شامل کر دیں گےمولی ماڈرن کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں ہوت...
11/05/2023

مُولی کے 10 تصدیق شُدہ فائدے جو اسے آپ کی روزانہ کی خوراک میں شامل کر دیں گے

مولی ماڈرن کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں ہوتی لیکن بہت سے لوگ آج بھی اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل رکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مولی فقط ایک سبزی نہیں ہے جو ہماری غذائی ضروریات کو پُوراکرتی ہے بلکہ بیشمار ادویاتی خُوبیوں کی حامل بھی ہےاور ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
اس آرٹیکل میں مُولی کے 10 تحقیق شُدہ ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں پڑھ کر آپ اس مُفید سبزی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیں گے۔
مولی کے تصدیق شُدہ فوائد
مُولی کی غذائی پروفائل ہماری صحت پر کئی طرح اچھے اثرات مرتب کرتی ہے اور اس میں شامل وٹامنز اور منرلز ہمارے جسم کو اندر اور باہر سے صحت مند بناتے ہیں، ذیل میں مولی کے چند میڈیکل سائنس سے تصدیق شُدہ فوائد رقم کیے جارہے ہیں۔

نمبر 1 کینسر کو روکتی ہے
مُولی میں گلوکوسینولٹس شامل ہوتاہے جو کہ ایک سلفر والا کمپاونڈ ہے جو مصلوب سبزیوں میں پایا جاتا ہے، یہ کمپاونڈ ہمارے خلیوں کی جینٹیک میوٹیشن سے حفاظت کرتا ہے اور یہ میوٹیشن کینسر کا باعث بن سکتی ہے، یہ کمپاونڈ اُن سیلز کا خاتمہ بھی کرتا ہے جن کا کینسر سلیز میں منتقل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

نمبر 2 ڈائجیشن
روزانہ فائبر کی 25 گرام مقدار خواتین کے لیے اور 35 گرام مقدار مردوں کے لیے کھانا قبض، تیزابیت اور معدے کی خرابی وغیرہ کو پیدا نہیں ہونے دیتا، مُولی کے 116 گرام میں فائبر کی 1.9 گرام مقدار شامل ہوتی ہے اور مُولی کو روزانہ کھانے سے آپ کی فائبر انٹیک بڑھتی ہے جو نظام انہظام کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

نمبر 3 فنگس سے لڑتی ہے
مُولی میں اینٹی فنگل خُوبیاں شامل ہیں جو فنگل پیدا کرنے والے بہت سے طاقتور بیکٹریاز کا خاتمہ کرتی ہے جنہیں ختم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

نمبر 4 ذیابطیس کو روکتی ہے
اس سبزی میں اینٹی ذیابطیس خوبیاں شامل ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہیں، خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرتی ہیں اور بڑھے ہُوئے شوگر لیول کو کم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اڈیپونیکٹین ایک ایسا ہارمون ہے جو خون میں گلوکوز لیول کی نیچے لیکر آتا ہے اور مُولی میں ایسے کمپاونڈ شامل ہیں جو اس ہارمونز کے ساتھ دیگر ہارمونز کو جو بلڈ گلوکوز کم کرتے ہیں تقویت دیتے ہیں۔

نمبر 5 جلد بہتر بناتی ہے
مُولی میں وٹامن سی کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے اور یہ وٹامن جلد کی صحت کے لیے انتہائی اہم مانا جاتا ہے، یہ وٹامن جلد میں لچک پیدا کرتا ہے اور ایک خاص قسم کی پروٹین کلوجن فارم کرتا ہے جو جلد کی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

نمبر 6 پانی زندگی ہے
مولی ایک بہت زیادہ ہائیڈریٹینگ سبزی ہے جو جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی، مُولی میں 93.1 فیصد پانی شامل ہوتا ہےاور اگر مولی کیساتھ مناسب مقدار میں روزانہ پانی پیا جائے تو یہ ہماری صحت پر بہت زیادہ اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

نمبر 7 دل کی صحت کی ضامن
مُولی میں شامل انتھوکیانینز ایسی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے جو ماہرین کے نزدیک دل کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے جو دل کی شریانوں کو تقویت دیتا ہے اور بُرے کولیسٹرال کو بھی کم کرتا ہے۔

نمبر 8 بلڈ پریشر
پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو گُردوں کے ذرئیعے بڑھے ہُوئے بلڈ پریشر کو کم کرکے نارمل حالت میں لانے میں انتہائی مددگار مانا جاتا ہے اور مُولی میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار ہائپر ٹینشن کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نمبر 9 قوت مدافعت اور مُولی
مُولی میں شامل وٹامن سی انتہائ طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے جو ہمارے نظام مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں عام وائرل بیماریوں کے جراثیموں سے بیمار ہونے سے بچاتا ہے۔

نمبر 10 خون کی صفائی کرتی ہے
مولی میں ایسی خوبیاں شامل ہیں جو خون سے فاضل مادوں کی صفائی کرنے میں اہم مانی جاتی ہیں اور صاف خون سارے جسم کی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔

Khakhra Home Kitchen Soldier Bazar/Garden EastFrozen Items/Dozen RatesChicken Chinese Rolls 350 RsChicken/Beef Samosa  3...
11/05/2023

Khakhra Home Kitchen Soldier Bazar/Garden East
Frozen Items/Dozen Rates
Chicken Chinese Rolls 350 Rs
Chicken/Beef Samosa 350 Rs
Beef/Chicken Shami Kabab 450 Rs
Mutton Shami Kabab 800 Rs
Chicken Shashlik Sticks 1200 Rs (per stick 100)
Other Items
Chicken Qorma (with 1kg chicken) 1400 Rs
Doodh Dulari 1kg Box 800 Rs
Lab e Shereen 1Kg Box 800 Rs
Kheer 1Kg Box 750 Rs......
Soldier Bazar/Garden East Delivery charges 100 Rs
Other Karachi Areas DC 200 Rs
No charges on self pick......
For fresh food, Please start booking in advance.....
https://chat.whatsapp.com/IObDSgb3MpKHrPS4YOb26j
https://www.facebook.com/khakhra14
Please join Facebook/Whats app group for health tips & deals info.

6 تاج والی سبزیاں اور اُن کے زبردست فائدےخالق کائنات نے زمین پر انسان کی مہمان نوازی کے لیے بیشمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن...
10/05/2023

6 تاج والی سبزیاں اور اُن کے زبردست فائدے

خالق کائنات نے زمین پر انسان کی مہمان نوازی کے لیے بیشمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں جو انسان کی نہ صرف غذائی ضروریات کو پُورا کرتی ہیں بلکہ مصور کائنات نے انہیں دیکھنے میں بھی بے حد خوبصورت بنایا ہے اور کُچھ کے سر پر ایسے تاج سجائے ہیں کہ انہیں دیکھنا بھی آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 6 تاج والی سبزیوں اور صحت کے لیے اُن کی خوبیوں کو شامل کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان کی غذائی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔

نمبر 1 بینگن
جس طرح آم کو پاکستان میں پھلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے اسی طرح بہت سے ممالک میں بینگن کو سبزیوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور کوئی شک نہیں کے یہ سبزی غذائی خوبیوں سے بھری پڑی ہے اور اس میں ہماری صحت کے لیے بیشمار فائدے ہیں۔

بینگن صحت کے لیے انتہائی مُفید وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سبزی ہے خاص طور پروٹامن سی، بی، کے، تھیامین، میگنیشیم، فاسفورس، کاپر اور فائبر بینگن کے اہم غذائی اجزا ہیں جو نظام ہضم، دل، کینسر، ہڈیوں، خون کی کمی، اوردماغ کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔

نمبر 2 ٹماٹر
ٹماٹر بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے، ٹماٹر کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے کے اسے سبزی بھی مانا جاتا ہے اور پھل بھی۔

بیشمار غذائی خوبیوں کا حامل ٹماٹر ہماری ساری صحت کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے مگر وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن کے اور پودوں سے حاصل ہونے والے صحت کے لیے مفید کیمیا اور فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ٹماٹر میں ہونے کے باعث یہ دل، آنکھوں، جلد کی صحت کے لیے اور جسم میں کینسر جیسے مرض کو روکنے کے لیے انتہائی مُفید سبزی ہے۔

نمبر 3 بھنڈی
بھنڈی کے سر کا تاج بھی اسے باقی سبزیوں سے ممتاز کرتا ہے اور اسے سبزیوں کی ملکہ ہونے کی حثیت حاصل ہے اور اس سبزی میں بھی قدرت نے صحت کے لیے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں خاص طور پر بھنڈی ذیابطیس کے مرض میں انتہائی مفید سبزی ہے جو خون سے گلوکوز کا لیول کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بھنڈی کے اندر اسے غذائی اجزا ہیں جو صرف ذیابطیس ہی نہیں بلکہ دل، بلڈ پریشر، کینسرجیسے امراض کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتی ہے اور حاملہ خواتین کے لیے اپنے اندر فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ہونے کے باعث انتہائی مُیفد غذا ہے، بھنڈی میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو ذیابطیس سمیت نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

نمبر 4 شملہ مرچ
شملہ مرچ بھی اپنے اندر بیمشار خوبیوں کے ساتھ ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر اس کے غذائی اجزا آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور جسم میں خون پیدا کرتے ہیں جس سے سارے جسم میں آکیسجن کی سپلائی بہتر ہوتی ہے اور جسم کے تمام اعضا تقویت پاتے ہیں۔

نمبر 5 ہری مرج
ہری مرچ اپنے تیز ذائقے کی وجہ سے سارے دُنیا کے کھانوں کو ذائقے سے دوبالا کرتی ہے اور لوگ ساری دُنیا میں ہی اسے پسند کرتے ہیں، اپنے سر پر تاج سجائے یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی مُفید فائدے رکھتی ہے جن میں جلد کو بہتر بنانا، جسم کا درجہ حرارت کم کرنا، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا، قوت مدافعت کو بہتر بنانا اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانا جیسے فائدے شامل ہیں۔

نمبر 6 حلوہ کدو
بعض لوگ حلوہ کدو کے تاج کو تسلیم نہیں کرتے لیکن حقیقت میں یہ بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے اور یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی فائدے رکھتی ہے خاص طور پر آنکھوں کے لیے، دائمی بیماریوں کے لیے، قوت مدافعت کے لیے، دل کی بیماریوں کے لیے اور کینسر سے بچاؤ کے لیے حلوہ کدو انتہائی مُفید مانا جاتا ہے۔

مٹن کبابایک منفرد ذائقہخاص میٹ کا صاف ستھرا اور حلال طریقہ سے مذبح گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔
03/05/2023

مٹن کباب
ایک منفرد ذائقہ
خاص میٹ کا صاف ستھرا اور حلال طریقہ سے مذبح گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔

کیکٹس پکا کر کھانے کے 10 ناقابل فراموش فائدےمولائے علی المرتضٰی شیر خُدا کے فرمان کا مفہوم ہے "کڑوے کھانے میں شفا ہے”، ا...
03/05/2023

کیکٹس پکا کر کھانے کے 10 ناقابل فراموش فائدے
مولائے علی المرتضٰی شیر خُدا کے فرمان کا مفہوم ہے "کڑوے کھانے میں شفا ہے”، اس آرٹیکل میں ہم آج ذکر کریں گے نوپل کیکٹس کا جو کھانے میں انتہائی کڑوا پودا ہے لیکن اپنے اندر انسانی صحت کے لیے بیشمار خُوبیاں رکھتا ہے جن میں سے 10 ناقابل فراموش خوبیاں اس آرٹیکل میں شامل کی جائیں گی۔
نمبر 1 اینٹی وائرل
نوپل کیکٹس ایک اینٹی وائرل پودا ہے جو سائنس کی کُچھ تحقیقات کے مطابق ایچ آئی وی، آرایس وی، ایچ ایس وی جیسے جراثیموں کے خلاف معاؤن ثابت ہوتا ہے اور عام نزلہ، زکام اور کھانسی کی بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیموں کو جسم میں حرکت نہیں کرنے دیتا۔
نوٹ: چراثیم دیکھائی نہیں دیتے اور ان سے بچنے کے لیے احتیاط سب سے اچھا طریقہ ہے۔

نمبر 2 اعصاب کو تقویت دیتا ہے
اعصاب کے خُلیے بھی دُوسرے خُلیوں کی طرح خراب ہوسکتے ہیں اور اگر یہ خراب ہوں تو جلد پر محسوس کرنے کی حس بُری طرح متاثر ہوتی ہے اور جسم میں اکثر درد کی شکایت رہتی ہے، نوپل کیکٹس اعصاب کے خُلیوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ اس کے اندر نیورو پروٹیکٹیو پراپرٹیز پائی جاتی ہیں۔

نمبر 3 اینٹی آکسائیڈینٹ
نوپل کیکٹس میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ ایجنٹ پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے سیلز کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچاتے ہیں، فری ریڈیکلز اگر مقدار میں زیادہ ہوجائیں تو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

نمبر 4 ذیابطیس
ذیابطیس کے مریض جانتے ہیں کہ خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے شُوگر کے خلاف ایک لمبی جنگ لڑنی پڑتی ہے اور نوپل کیکٹس اس جنگ میں آپ کی مدد کرتا ہے یہ خُون میں بڑھے ہُوئے شوگر لیول کر کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خُون میں شوگر لیول نارمل رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 5 پروسٹیٹ
پروسٹیٹ کا بڑھنا مردوں کے لیے تکلیف دہ مرض ہے اور نوپل کیکٹس بڑھے ہُوئے پروسٹیٹ اور پروسٹیٹ کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نمبر 6 کولیسٹرال
نوپل کیکٹس بڑھے کولیسٹرال کو دوائیوں کی نسبت کم سائیڈ ایفیکٹس کیساتھ کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ جسم میں اورآل کولیسٹرال کے لیول کو کم کرتا ہے خاص طور ایل ڈی ایل کی مقدار کو تیزی سے نیچے لیکر آتا ہے۔

نمبر 7 دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے
ذیابطیس اور بڑھا ہُوا کولیسٹرال دل کی بیماریوں کو پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں اور نوپل کیکٹس ان دائمی بیماریوں کوپیدا نہیں ہونے دیتا اور دل کی حفاظت کرتا ہے۔

نمبر 8 آنتوں کی صفائی کرتا ہے
کیکٹس میں موجود فائبر کی ایک بڑی مقدار شوگر اور کولیسٹرال میں فائدہ پہنچانے کیساتھ ساتھ ہماری معدے اور آنتوں کی صفائی کر دیتی ہے اور ہمارے ہاضمے کو تقویت دیتی ہے۔

نمبر 9 سوزش ختم کرتا ہے
نوپل کیکٹس میں اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں شامل ہیں خاص طور پر اس پودے پر اُگنے والے فروٹ میں اور یہ چوٹ یا بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ ہمارے ایمیون سسٹم کو تقویت دیتا ہے اور دائمی سوزش سے نجات کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 10 گیسٹریک السر
کیکٹس کے فروٹ میں ایک کیمیکل بیٹانن پایا جاتا ہے اور ایسے افراد جو گیسٹریک السر میں اس فروٹ کا استعمال کرتے ہیں یہ اُن کی لعابی جھلی پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جس سے السر میں راحت محسوس ہوتی ہے اور سوزش میں بھی آرام ملتا ہے۔

کیکٹس کھانے کے سائیڈ ایفیکٹ
کیکٹس کا سپلیمینٹ کھانے کی بجائے کیکٹس کو ایسے ہی کھانا زیادہ محفوظ ہے اور نوپل کیکٹس کے جوان پودے کو کھانا چاہیے کیونکہ جب یہ پودا بُوڑھا ہوتا ہے تو اسے کھانا مشکل ہوجاتا ہے۔

کیکٹس کھانے سے عام طور پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ ظاہر نہیں ہوتے مگر کُچھ لوگوں میں یہ سر درد، متلی، پیٹ کھا پھولنا، سٹول کا برھنا وغیرہ جیسے سائیڈ ایفیکٹ ظاہر کرتا ہے اور ان شکایات کی صورت میں اس کا استعمال ترک کر دیں۔

اگر آپ اس پودے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور آپ کوئی اور ادویات بھی استعمال کر رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اسے خوراک میں شامل کریں۔

کیکٹس کیسے کھانا چاہیے
نوپل کیکٹس کے پیڈ اور اس کا فروٹ ذائقے میں خُشک اور لکڑی جیسے ہوتے ہیں اس لیے آپ اسےشیک کرکے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور کاٹ کر کھانے میں بھی پکا سکتے ہیں، میکسکو میں بہت سے کھانے ایسے ہیں جن میں اس پودے کو شامل کیا جاتا ہے۔
آپ اس کے پیڈ کو گرل کر کے کھا سکتے ہیں اور اسکو باریک کاٹ کر انڈے میں فرائی کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔

Address

Soldier Bazar Karachi
Karachi
74400

Telephone

+923003377000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khakhra Home Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khakhra Home Kitchen:

Share