21/09/2026
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پراٹھوں کی گھر والے اور مہمان دل کھول کر تعریف کریں، پراٹھے ایسے بنیں کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں اور آپ سے Paratha Recipe پوچھے بغیر نہ رہ پائیں، تو ان 5 باتوں کو اپنے پاس ضرور نوٹ کر کے رکھ لیں.
اس Crispy Paratha اور Breakfast Recipe کو بناتے ہوئے ان 5 سوالوں اور ان کے جوابات کو مدنظر رکھیں.
1۔ آٹا کیسا گوندھنا چاہیے؟
جواب: پراٹھوں کا آٹا نہ بہت زیادہ سخت ہو اور نہ ہی زیادہ نرم۔ آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا نمک اور ایک چمچ گھی یا تیل ملائیں اور گوندھنے کے بعد کم از کم 15 سے 20 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس سے آٹا سیٹ ہو جاتا ہے۔
2۔ کرسپی اور لچھے دار پراٹھے کی اصل ترکیب کیا ہے؟
جواب: روٹی بیلنے کے بعد اس پر اچھی طرح گھی پھیلائیں، اوپر ہلکا سا خشک آٹا چھڑکیں اور پھر باریک تہیں (Layers) بنا کر پیڑا بنائیں۔ گھی اور خشک آٹے کی وجہ سے Lachha Paratha کے لچھے الگ الگ اور نہایت کرسپی بنتے ہیں.
3۔ پراٹھے سیکنے کے لیے گھی بہتر ہے یا تیل؟
جواب: بہترین، خوشبودار اور Street Style Paratha جیسے ذائقے کے لیے ہمیشہ اصلی گھی یا ڈالڈا گھی کا استعمال کریں۔ تیل سے پراٹھا وہ ذائقہ اور کرسپ نہیں پکڑتا جو گھی سے آتا ہے.
4۔ آنچ (Flame) کتنی ہونی چاہیے؟
جواب: پراٹھا ہمیشہ درمیانی آنچ (Medium Flame) پر سیکنا چاہیے۔ تیز آنچ پر پراٹھا باہر سے جل جاتا ہے اور اندر سے کچا رہتا ہے، جبکہ بہت ہلکی آنچ پر پراٹھا سخت ہو جاتا ہے.
5۔ گھی کب لگانا چاہیے؟
جواب: پراٹھے کو پہلے دونوں طرف سے ہلکا سا سیک لیں (جب ہلکے داغ بن جائیں)، اس کے بعد گھی لگائیں۔ کچے پراٹھے پر فوراً گھی لگانے سے وہ زیادہ گھی جذب کر لیتا ہے اور بھاری ہو جاتا ہے.
مجھے کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں کہ کیا آپ کے پراٹھے بھی نرم و ملائم اور لچھے دار بنتے ہیں، بالکل ویسے جیسے بازار میں پٹھان کے ہوٹل کے ہوتے ہیں؟ آپ کی کیا سیکرٹ Cooking Tips ہیں.