Pak Natural Foods

Pak Natural Foods DEALS IN DEHYDRATED VEGETABLES, SPICES, PULSES, POTATO STARCH AND SEASONING PRODUCTS

24/11/2025

We will be LIVE at Expo Center Karachi!
Come visit the *Pak* *Natural* *Foods* *Stall* at Food Ag Pakistan! Discover our complete range of 100% natural products that have been trusted for generations.

25/09/2025

*لونگی کوالٹی مال کنری غلہ منڈی*

*مرچ کی منڈی بھی دلہن بنی ہوتی ہے*😉

20/09/2025

14000

18/09/2025

*گندم|WHEAT*

18/09/2025

*گندم|WHEAT*

*کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک کا اہم اجلاس*

اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری زراعت ضامن ناریجو، سیکریٹری خوراک محمد بچل شریک۔وزیر آبپاشی جام خان شورو اور وزیر زراعت محمد بخش مہر کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت۔چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے فوڈ سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلی سندھ 2025/26 میں گندم کی کم قیمت سے کاشت میں کمی کا خدشہ ہے۔ وزیر اعلی سندھ وزیر اعلی سندھ کو محکمہ زراعت وار محکمہ خوراک کی اجلاس میں بریفنگ۔سندھ میں 12 لاکھ 65 ہزار 380 میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے۔پورے پاکستان میں تقریباً 47 لاکھ 16 ہزار 82 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔میں چاہتا ہوں کہ کاشتکاروں کی مدد کی جائے تاکہ گندم زیادہ لگے۔ وزیر اعلی سندھ گندم کی پیداوار بڑھی تو درآمد نہیں کرنا پڑے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سندھ اور بلوچستان کو ماہانہ 4 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ 24-2023 میں سپورٹ پراکس مقرر ہونے پر 34 لاکھ 10 ہزار 380 ایکڑ پر گندم کاشت ہوئی۔گذشته سال - 202425 میں سپورٹ پرائس نہ ہونے پر 30 لاکھ 86 ہزار 380 ایکڑ پر گندم کاشت ہوئی۔سندھ میں گزشتہ سال 35 لاکھ 42 ہزار 510 ٹن گندم پیدا ہوئی۔اس حساب سے فی ایکڑ اوسط پیداوار 28.70 من رہی۔ وزیر اعلی سندھ گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت ہونے سے فوڈ سکیورٹی یقینی ہوگی۔ وزیر اعلی سندھ ہمیں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کی مدد کرنی ہوگی، وزیر اعلی سندھ محکمہ خوراک، محکمہ زراعت اور محکمہ خزانہ کے ساتھ اجلاس کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی چیف سیکریٹری کو ہدایت گندم کے کاشتکاروں کو مراعات دینے کا مکمل پلان پیش کیا جائے۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت

*غلہ منڈی چکوال 10 بوری آرائیوال ریٹ 10000*
18/09/2025

*غلہ منڈی چکوال 10 بوری آرائیوال ریٹ 10000*

12/09/2025

*آٹا|FLOUR*

*حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے تک جا پہنچا*
حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے تک جا پہنچا
20 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری نرخ 1810 روپے مقرر کیا گیا ہے: مارکیٹ ذرائع/ فائل فوٹو
لاہور کی چھوٹی مارکیٹوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری نرخ 1810 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسی طرح چکی کا آٹا بھی 130 روپے سے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آج لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور سرکاری نرخ پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا، جن دکانداروں نے سرکاری نرخ آویزاں نہیں کیے ہوں گے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے گزشتہ ہفتے آٹے کے 20 کلو کے تھیلےکی قیمت میں 3 سو روپےکا اضافہ ہوا تھا

12/09/2025

*پاکستان کا ہر قسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بالواسطہ درآمدات کا انکشاف ہوا ہے*⚠️
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اگست 2025 میں بھارت سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ سالانہ بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت سے بالواسطہ درآمدات 37 فیصد بڑھیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اگست 2024 میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر تھا۔ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بالواسطہ درآمدات میں7 بار اضافہ ہوا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ، اگست اور ستمبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر بالواسطہ درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔ اکتوبر 2420 اور فروری، مارچ 2520 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے بالواسطہ درآمدات بڑھیں۔حکام وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے رواں سال مئی میں بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی لگائی۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیے جانےکے بعدکیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سے درآمد پر بھی پابندی عائدکی تھی۔حکام وزارت تجارت کے مطابق اس سے قبل پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔ پاکستان نے بعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنےکی اجازت دی تھی

12/09/2025

*چاول|RICE*🆙🔥

*سیلاب سے نئی فصل کی تباہی اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی بڑھتی ڈیمانڈ کے باعث مقامی مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں*
ہول سیل ڈیلرز نے چاول کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق کائنات چاول 350 سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو ہوگیا،سپر چاول 290 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو تک پہنچ گیا،باسمتی چاول 240 سے بڑھ کر 280 روپے فی کلو ہوگیا،سیلہ چاول درجہ اول 320 سے بڑھ کر 360 روپے فی کلو تک جا پہنچا،ٹوٹا (ادواڑ) چاول 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ پہلے چینی اور آٹا مہنگا ہوا اور اب چاول بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر جا رہا ہے کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ نئی فصل متاثر ہونے کے باعث پرانا چاول مافیا نے ذخیرہ کر لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر چاول کی ایکسپورٹ پر نظر ثانی کرے تاکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے

11/09/2025

Address

Plot # R-713 2nd Floor Sector 19/B Shah Latif Town Near Mateen Complex Karachi
Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Natural Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share