28/01/2026
*آغا سراج درانی کے مبینہ بھانجے نے کار لفٹر پر پستول تان لی*
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے باہر راستہ نہ دینے کے معاملے پر کار سوار اور ایک مبینہ کار لفٹر ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ دونوں افراد کے درمیان گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ واقعہ لکی ون مال کے کنسٹرکشن گیٹ کے سامنے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے دوران کار سوار نے مبینہ طور پر ٹی ٹی پستول نکال کر لفٹر ڈرائیور کو دھمکیاں دیں، جس سے موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔