Kasur Infopoint

Kasur Infopoint welcome to Kasur Infopoint
Your city, your voice!
📍 Latest news, events, culture & updates from Kasur.
💚 Stay connected with the heartbeat of our city

24/01/2026
18/01/2026

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اسلم بھٹی کا بسنت کے حوالے سے بی ڈویژن کے عوام کے نام اہم اور ذمہ دارانہ پیغام۔ قانون کی پاسداری کریں، اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنائیں۔

ڈی ایچ کیو قصور، جو اب بلھے شاہ ہسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے،آخر وہاں آج تک وینٹی لیٹر کیوں فعال نہیں ہو سکے؟اگر کوئی م...
18/01/2026

ڈی ایچ کیو قصور، جو اب بلھے شاہ ہسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے،
آخر وہاں آج تک وینٹی لیٹر کیوں فعال نہیں ہو سکے؟
اگر کوئی مریض نازک حالت میں ہو تو اُسے فوراً لاہور بھیج دیا جاتا ہے،
اور اگر خدانخواستہ مریض راستے میں دم توڑ دے
تو اس سانحے کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی؟
کیا کسی ایم این اے، ایم پی اے یا وزیر نے کبھی اس مسئلے پر سوال اٹھایا؟
کیا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے کبھی جواب طلب کیا گیا؟
یا قصور کو صرف ووٹ کے دن ہی یاد رکھا جاتا ہے؟
یہ قصور کے عوام کا سادہ مگر سخت سوال ہے
اُن تمام لوگوں سے جو آج اقتدار میں ہیں،
جو ماضی میں اقتدار کا حصہ رہے،
اور جو مستقبل میں اقتدار کے خواہاں ہیں۔
ساٹھ لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع قصور میں
آج تک ایک بھی سرکاری یونیورسٹی کیوں قائم نہیں ہو سکی؟
کیا یہ آبادی کسی بڑے شہر کے برابر نہیں؟
کیا قصور کے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حق دار نہیں؟

نوجوانو تیار ہو جاؤ!وردی پہننے کا خواب؟پنجاب پولیس بھرتیاں — 15 جنوری 👮‍♂️
12/01/2026

نوجوانو تیار ہو جاؤ!
وردی پہننے کا خواب؟
پنجاب پولیس بھرتیاں — 15 جنوری 👮‍♂️

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کا رزلٹ ۔آزاد گروپ کے چوہدری محمد احمد لطیف صدر منتخب ۔
10/01/2026

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کا رزلٹ ۔
آزاد گروپ کے چوہدری محمد احمد لطیف صدر منتخب ۔

10/01/2026

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئی

اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

05/01/2026

کوٹ رادھا کشن: گزشتہ روز کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں واقع ایک چرچ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور مقدس کتاب بائبل کے اوراق کی بے حرمتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور مسیحی برادری کے نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
゚viralシfypシ゚ ゚

Address

Kot Haleem Khan
Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Infopoint posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category