Zaib Dairy Farm

Zaib Dairy Farm We believe in quality and your trust

تازہ سوئے ہوئے جانور کو تلوں کا تیل دینا چاہیے یا نہیں؟ مکمل رہنمائیجب گائے یا بھینس بچہ دیتی ہے تو اس وقت اس کا جسم کمز...
10/03/2026

تازہ سوئے ہوئے جانور کو تلوں کا تیل دینا چاہیے یا نہیں؟ مکمل رہنمائی
جب گائے یا بھینس بچہ دیتی ہے تو اس وقت اس کا جسم کمزور ہوتا ہے اور اسے توانائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے فارمر اس وقت تلوں کا تیل استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ طاقت اور توانائی دینے والی چیز سمجھی جاتی ہے۔
تلوں کا تیل دراصل گرم تاثیر رکھتا ہے، اس لیے اسے مناسب مقدار میں دینا فائدہ مند ہوتا ہے۔
کتنی مقدار دینی چاہیے؟
تازہ سوئے ہوئے جانور کو روزانہ تقریباً 50 سے 100 ملی لیٹر تلوں کا تیل دیا جا سکتا ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ اسے چوکر یا ونڈا میں ملا کر دیا جائے۔
ایک آسان دیسی فارمولا
چوکر: 1 کلو
گڑ: 250 گرام
تلوں کا تیل: 50 سے 100 ملی لیٹر
ان سب کو اچھی طرح ملا کر دن میں ایک دفعہ 3 سے 5 دن تک جانور کو دے دیں۔
ممکنہ فائدے
جانور کو طاقت ملتی ہے
بچہ دانی کی صفائی میں مدد مل سکتی ہے
جسم کی کمزوری کم ہوتی ہے
دودھ آنے کے عمل کو سپورٹ ملتا ہے
احتیاط
گرمیوں میں تلوں کا تیل زیادہ مقدار میں نہ دیں کیونکہ یہ گرم تاثیر رکھتا ہے۔ اگر جانور کو بخار یا کوئی بیماری ہو تو پہلے علاج کروائیں۔
ڈیری ایگریکلچر پاکستان پیج کو فالو کریں اور پوسٹ دوستوں میں ضرور شیئر کریں۔

قربانی کے لیے جانور فربہ کرنے کے لیے متوازن خوراک، صاف پانی اور مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ اگر جانور کو سبز چارہ، خشک...
08/03/2026

قربانی کے لیے جانور فربہ کرنے کے لیے متوازن خوراک، صاف پانی اور مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ اگر جانور کو سبز چارہ، خشک چارہ اور ونڈا مناسب مقدار میں دیا جائے تو اس کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور جانور صحت مند رہتا ہے۔

جانوروں کو صاف اور ہوادار جگہ پر رکھیں، وقت پر پیٹ کے کیڑوں کی دوا اور ویکسینیشن کروائیں تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔ اس کے ساتھ منرل مکسچر اور نمک کا استعمال بھی جانور کی صحت اور نشوونما کے لیے فائدہ مند ہے۔ مناسب خوراک اور دیکھ بھال سے قربانی کے جانور کم وقت میں فربہ اور بہتر حالت میں آ جاتے ہیں۔

#قربانی



#𝙋𝙧𝙚𝙫𝙚𝙣𝙩𝙞𝙤𝙣 #𝙑𝙚𝙩𝘾𝙖𝙧𝙚

07/03/2026
چچڑوں کے جانوروں کی صحت پر اثرات اور افاقی اقداماتچچڑ (Ticks) جانوروں کے جسم پر چپک کر خون چوستے ہیں جس سے جانور کمزور ہ...
07/03/2026

چچڑوں کے جانوروں کی صحت پر اثرات اور افاقی اقدامات

چچڑ (Ticks) جانوروں کے جسم پر چپک کر خون چوستے ہیں جس سے جانور کمزور ہو جاتے ہیں اور مختلف بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں۔ اگر بروقت تدارک نہ کیا جائے تو یہ مسئلہ پیداوار اور صحت دونوں پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

چچڑوں کے جانوروں کی صحت پر اثرات

1. خون کی کمی
چچڑ خون چوستے ہیں جس سے جانوروں میں کمزوری اور خون کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔

2. وزن اور پیداوار میں کمی
متاثرہ جانور کمزور ہو جاتے ہیں جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

3. جلدی مسائل
چچڑ کے کاٹنے سے جلد پر خارش، زخم اور سوجن ہو سکتی ہے۔

4. بیماریوں کی منتقلی
چچڑ مختلف بیماریوں جیسے تھیلریا اور بابیزیا کو ایک جانور سے دوسرے جانور تک منتقل کرتے ہیں۔

5. بے چینی اور کم خوراک
متاثرہ جانور بے چین رہتے ہیں اور خوراک کم کھاتے ہیں۔

افاقی اور حفاظتی اقدامات

1. باقاعدہ سپرے یا ڈِپ
جانوروں پر ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے چچڑ مار ادویات کا سپرے یا ڈپ کروائیں۔

2. جانوروں کے باڑے کی صفائی
باڑے کو صاف اور خشک رکھیں اور باقاعدگی سے جراثیم کش سپرے کریں۔

3. جانوروں کا باقاعدہ معائنہ
جانوروں کی جلد اور کانوں کے اردگرد چچڑوں کی موجودگی چیک کریں۔

4. متاثرہ جانوروں کو الگ رکھنا
اگر کسی جانور پر زیادہ چچڑ ہوں تو اسے وقتی طور پر دوسرے جانوروں سے الگ رکھیں۔

5. ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ
شدید صورت میں فوری طور پر ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

نتیجہ:
چچڑوں کا بروقت تدارک جانوروں کی صحت، بہتر نشوونما اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ہیش ٹیگز:




#𝙋𝙧𝙚𝙫𝙚𝙣𝙩𝙞𝙤𝙣 #𝘿𝙞𝙖𝙜𝙣𝙤𝙨𝙞𝙨 #𝙑𝙚𝙩𝘾𝙖𝙧𝙚 AK Dairy and Cattle farm Zaib Dairy Farm Following

𝙏𝙀𝙏𝘼𝙉𝙐𝙎 𝙄𝙉 𝘼𝙉𝙄𝙈𝘼𝙇𝙎(𝙇𝙤𝙘𝙠𝙟𝙖𝙬) #𝘾𝙖𝙪𝙨𝙚𝙨    #𝘿𝙞𝙖𝙜𝙣𝙤𝙨𝙞𝙨  #𝙋𝙧𝙚𝙫𝙚𝙣𝙩𝙞𝙤𝙣 #𝙏𝙧𝙚𝙖𝙩𝙢𝙚𝙣𝙩  #𝙎𝙮𝙢𝙥𝙩𝙤𝙢𝙨  #𝙑𝙚𝙩𝘾𝙖𝙧𝙚  #𝙑𝙚𝙩𝙀𝙙𝙪𝙘𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣    #𝘼𝙃𝙎   ...
26/02/2026

𝙏𝙀𝙏𝘼𝙉𝙐𝙎 𝙄𝙉 𝘼𝙉𝙄𝙈𝘼𝙇𝙎
(𝙇𝙤𝙘𝙠𝙟𝙖𝙬)
#𝘾𝙖𝙪𝙨𝙚𝙨
#𝘿𝙞𝙖𝙜𝙣𝙤𝙨𝙞𝙨 #𝙋𝙧𝙚𝙫𝙚𝙣𝙩𝙞𝙤𝙣
#𝙏𝙧𝙚𝙖𝙩𝙢𝙚𝙣𝙩 #𝙎𝙮𝙢𝙥𝙩𝙤𝙢𝙨

#𝙑𝙚𝙩𝘾𝙖𝙧𝙚 #𝙑𝙚𝙩𝙀𝙙𝙪𝙘𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣

#𝘼𝙃𝙎

TopFans

Foot and Mouth Disease In Cattle 🐮🐮🐮🐮🐮🐮🐮🐮 Swagx Vet Clinic  Foot and Mouth Disease (FMD) is a highly contagious,,, trans...
26/02/2026

Foot and Mouth Disease In Cattle 🐮🐮🐮🐮🐮🐮🐮🐮 Swagx Vet Clinic

Foot and Mouth Disease (FMD) is a highly contagious,,, transboundary viral disease (Aphthovirus) affecting cattle, sheep, pigs, and goats, causing fever, severe lameness, and blistering in the mouth, on the teats, and between hooves. While rarely lethal to adults, it causes significant production losses, rapid spread, and high economic impact due to trade restrictions. The virus spreads via direct contact, aerosol, and contaminated materials, with, Veterinary Manual noting that morbidity in susceptible populations can reach 100%.


With Dairy Farming with Dr-Muzzammil – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
25/02/2026

With Dairy Farming with Dr-Muzzammil – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

8 ماہ کی گبن گائے کی مکمل اور متوازن خوراکآخری مہینوں میں بچہ تیزی سے بڑھتا ہے، اس لیے 8 ماہ کی گبن گائے کو متوازن اور ط...
23/02/2026

8 ماہ کی گبن گائے کی مکمل اور متوازن خوراک
آخری مہینوں میں بچہ تیزی سے بڑھتا ہے، اس لیے 8 ماہ کی گبن گائے کو متوازن اور طاقت والی خوراک دینا بہت ضروری ہے۔
روزانہ خوراک کا شیڈول:
صبح:
▪ 1 کلو ونڈا
▪ آدھا کلو چوکر
شام:
▪ 1 کلو ونڈا
▪ آدھا کلو چوکر
منرل مکسچر: 100 گرام روزانہ
ککنگ آئل: 100 گرام روزانہ (خوراک میں اچھی طرح مکس کر کے دیں)
ساتھ لازمی دیں:
اچھی کوالٹی کا سائلج یا سبز چارہ
صاف اور تازہ پانی ہر وقت دستیاب ہو
ونڈا اور چوکر خشک اور پھپھوندی سے پاک ہوں
میری طرف سے خاص مشورہ:
ہفتے میں 2 دن آدھا کلو گڑ چارے میں ملا کر دیں تاکہ توانائی برقرار رہے۔
اگر جانور کمزور ہو تو 50 گرام ڈی اے پی یا کوئی اچھا منرل ٹانک ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
خیال رکھیں جانور کو بہت زیادہ موٹا نہ کریں، زیادہ موٹاپا بچہ دیتے وقت مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
آخری مہینے میں ہلکی واک بھی کروائیں تاکہ ڈلیوری آسان ہو۔
صحیح خوراک = صحت مند بچہ + اچھی دودھ کی شروعات
ڈیری گائے خرید و فروخت کو فالو کریں اور پیج کو لازمی شیئر کریں، انفارمیشن دوستو تک لازمی پہنچائیں۔
Cow & Gate UK

✅Care and management of calves:➡️Proper care and management of calves is essential for ensuring optimal growth, disease ...
23/02/2026

✅Care and management of calves:

➡️Proper care and management of calves is essential for ensuring optimal growth, disease resistance, and future productivity. Immediately after birth, the calf should receive adequate high-quality colostrum (at least 10% of body weight within the first 2–6 hours) to provide passive immunity through immunoglobulins. The navel should be disinfected with iodine solution to prevent omphalitis and septicemia. Calves must be housed in clean, dry, well-ventilated, and draft-free environments to reduce respiratory and enteric infections. A balanced feeding program including whole milk or milk replacer, early introduction of calf starter, and access to clean water promotes rumen development and efficient growth. Regular health monitoring, vaccination according to schedule, deworming, and strict hygiene practices are critical to prevent diseases such as diarrhea and pneumonia. Proper identification, record keeping, and stress minimization further support sustainable calf rearing and enhance long-term herd performance.

🐄 Ruminant Digestion Process (جگالی کرنے والے جانوروں کا نظامِ ہضم)رومننٹ جانور جیسے گائے، بھینس، بکری اور بھیڑ کا نظامِ...
22/02/2026

🐄 Ruminant Digestion Process (جگالی کرنے والے جانوروں کا نظامِ ہضم)
رومننٹ جانور جیسے گائے، بھینس، بکری اور بھیڑ کا نظامِ ہضم عام جانوروں سے مختلف ہوتا ہے۔ ان کے معدے کے چار حصے ہوتے ہیں، جو گھاس اور فائبر والی خوراک کو مؤثر طریقے سے ہضم کرتے ہیں۔
🔹 معدے کے چار حصے
1️⃣ رومن (Rumen)
یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔ یہاں خوراک جمع ہوتی ہے اور بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مائیکرو آرگینزم فائبر کو توڑتے ہیں۔
اسی حصے میں خوراک کا ابال (Fermentation) ہوتا ہے اور توانائی بنتی ہے۔
2️⃣ ریٹیکولم (Reticulum)
یہ رومن کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ یہاں سے خوراک منہ میں واپس آتی ہے تاکہ جانور اسے دوبارہ چبا سکے (نشخوار کرنا)۔
اگر کوئی کیل یا تار نگل لیا جائے تو وہ اکثر یہیں پھنس جاتا ہے۔
3️⃣ اوماسَم (Omasum)
یہ پانی اور معدنیات کو جذب کرتا ہے۔ خوراک کو مزید باریک اور خشک بناتا ہے۔
4️⃣ ابوماسَم (Abomasum)
یہ اصل یا “حقیقی معدہ” ہے۔ یہاں تیزاب اور انزائم خوراک کو کیمیائی طور پر ہضم کرتے ہیں، بالکل عام جانوروں کی طرح۔
🔄 ہضم کا مکمل عمل
جانور جلدی جلدی گھاس نگل لیتا ہے۔
خوراک رومن میں جا کر خمیر ہوتی ہے۔
پھر خوراک منہ میں واپس آتی ہے اور دوبارہ چبائی جاتی ہے (Cud chewing)۔
دوبارہ نگلنے کے بعد اوماسَم اور پھر ابوماسَم میں جاتی ہے۔
آخر میں آنتوں میں غذائی اجزاء جذب ہو جاتے ہیں۔
🌾 اس نظام کی اہمیت
سخت فائبر والی خوراک کو قابلِ ہضم بناتا ہے
سستی اور خشک چارہ بھی مؤثر طریقے سے استعمال ہو جاتا ہے
دودھ اور گوشت کی پیداوار کے لیے زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے






Green tea bags are available here.
22/02/2026

Green tea bags are available here.


🐄 گائے اور بھینسوں کی اہم بیماریاں اور حفاظتی اقداماتگائے اور بھینسیں مختلف متعدی بیماریوں جیسے گل گھوٹو، منہ کھر، لمپی ...
22/02/2026

🐄 گائے اور بھینسوں کی اہم بیماریاں اور حفاظتی اقدامات

گائے اور بھینسیں مختلف متعدی بیماریوں جیسے گل گھوٹو، منہ کھر، لمپی اسکن، بلیک کوارٹر اور بروسیلوسس کا شکار ہو سکتی ہیں، جو دودھ کی پیداوار میں کمی اور فارمرز کے معاشی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسینیشن، باقاعدہ ڈی وارمنگ، متوازن خوراک، صاف پانی اور مناسب دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔

🏢 محکمہ لائیو سٹاک کے مؤثر اقدامات
محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مفت ویکسینیشن مہمات، موبائل ویٹرنری سروسز، بیماریوں کی نگرانی کا نظام اور فارمرز کی آگاہی پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صحت مند مویشی، بہتر پیداوار اور فارمرز کی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔













Address

Kohi Barmol
Katlang

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 21:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaib Dairy Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category