17/08/2026
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ سندھ میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی مسائل اور بالخصوص ضلع خیرپور میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سندھ زاہد علی عباسی بھی موجود تھے۔