Green Sarai

Green Sarai 🌿 Planting Trees, Protecting Nature
🌍 Our Mission: A Greener & Cleaner Tomorrow
💚 Join us in saving the environment

20/06/2026
18/06/2026

آندھیاں کیوں آتی ہے ؟

حالیہ آندھیوں اور گرد و غبار کی ایک بڑی وجہ درختوں اور سبزے کی کمی بھی ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ مٹی کو مضبوط رکھتے اور تیز ہواؤں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

آئیں! اپنے ماحول کو محفوظ اور سرسبز بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، کیونکہ ایک درخت آج کا عمل اور آنے والی نسلوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ 🌱💚

پودے لگانا کیوں ضروری ہے؟ 🌳
پودے اور درخت قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں۔ یہ:
🔹آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور ہوا کو صاف رکھتے ہیں۔
🔹گرد و غبار اور آلودگی کو کم کرتے ہیں۔
🔹زمین کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے مٹی کے کٹاؤ اور آندھیوں کے اثرات کم ہوتے ہیں۔
🔹درجہ حرارت میں کمی اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
🔹پرندوں اور دیگر جانداروں کے لیے پناہ گاہ بنتے ہیں۔

ایک درخت صرف پودا نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف ہوا، بہتر ماحول اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ آج ایک پودا لگائیں اور کل کو سرسبز بنائیں۔"

Plant more trees 🌴
17/06/2026

Plant more trees 🌴

16/06/2026

السلام علیکم
سرائے سدھو میں ہماری ترجیح سب سے پہلے خرقانہ روڈ اور قائدِاعظم روڈ پر شجرکاری کرنا ہے۔ ان شاء اللہ اس مہم کا باقاعدہ آغاز جولائی کے آخر میں کیا جائے گا۔

تاہم اس کے لیے ابھی تک ایسی ٹیم فائنل نہیں ہو سکی جو روزانہ باقاعدگی سے تھوڑا وقت نکال کر اس کام کو آگے بڑھا سکے۔

ان شاء اللہ ان مقامات کے بعد ہماری شجرکاری مہم اڈہ ہسپتال روڈ، لندن ٹاؤن روڈ، اور پھر پکوڑی پل سے بگڑ پل چوبرہٹہ تک جاری رہے گی۔

یاد رکھیں، جہاں درخت لگانے ہوں گے وہاں کے مقامی لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ یہ کام نہ ایک فرد اکیلا کر سکتا ہے اور نہ ہی صرف ایک ٹیم سنبھال سکتی ہے۔ اس مہم کی کامیابی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئیں مل کر سرائے سدھو کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں۔ 🌳💚

اگر کسی بھائی کے پاس اس حوالے سے کوئی رائے، مشورہ یا تجویز ہو تو ضرور کمنٹس میں شیئر کریں۔ آپ کی قیمتی آراء ہمارے لیے رہنمائی کا باعث بنیں گی۔

14/06/2026

14/06/2026

🌳 ایک درخت، ایک زندگی 🌳

آج اگر ہم ایک درخت لگاتے ہیں تو کل ہماری آنے والی نسلیں اس کے سائے میں سانس لیں گی۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی، آلودگی اور پانی کی کمی ہم سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ حکومتوں کا انتظار کرنے کے بجائے ہمیں خود آگے بڑھنا ہوگا۔

آئیے عہد کریں کہ اس مون سون سیزن میں ہر فرد کم از کم ایک درخت ضرور لگائے گا اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے گا۔

یاد رکھیں!
درخت صرف آکسیجن نہیں دیتے، یہ بارش، ٹھنڈک، خوبصورتی اور زندگی بھی دیتے ہیں۔

🌱 آج ایک پودا لگائیں، کل ایک نسل بچائیں۔



پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گل...
14/06/2026

پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گلوبل وارمنگ سے ہمارے ہی ہاتھوں میں تڑپ تڑپ کے مریں گے۔ اس کا واحد حل شجرکاری ہے۔ آم، جامن، لیچی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں، بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو، جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں، ان بیجوں اورگھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ اور یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے کہ جس کا فایدہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ہو گا اور آخرت میں ہم کو ہوگا ۔۔۔

Address

Sarai Sidhu
Khanewal
58190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Sarai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category