Abban cattel farm

Abban cattel farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abban cattel farm, Dairy Farm, chak no 83/85 khanewal, Khanewal.

06/09/2026

Beauty of kajla and mundra....

04/09/2026

بکری کے پیدہ ہونے والے بچوں کو مرنے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے 🐐📣✅
How to save a new born goat kid
بکری فارم کو کامیابی سے چلانے اور اس سے منافع کمانے کے لئے بکری کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کو مرنے سے بچانا بہت ضروری ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بکریوں اور ان کے پیدہ ہونے والے بچوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور اس وجہ سے پیدہ ہونے والے بچوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے بکری فارم ایک منافع بخش کام کی بجاۓ ایک ناکام بزنس بن کے رہ گیا ہے۔
لیکن اگر ہم کچھ باتوں پر دھیان دیں اور جدید طرز پر بچوں کی دیکھ بھال کریں تو نہ صرف ہم ان کو مرنے سے بچا سکتے ہیں بلکہ بکری فارمنگ کو ایک منافع بخش کاروبار بنا سکتے ہیں ان شاء اللّه ۔
آئے دیکھتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے:
بکری کے پیدہ ہونے والے بچے کی دیکھ بھال
دوسرے جانوروں کی طرح بکری میں بھی اللّه پاک نے یہ صفت رکھی ہے کہ وہ عام حالات میں اپنے بچے کا خیال رکھ سکتی ہے اور فارمر کے کام کو آسان بناتی ہے ایک اچھی بکری جو اچھی ماں بھی ہو اپنے پیدہ ہونے والے بچے کو چاٹ کر صاف کرتی ہے اور ایک صحتمند بچہ تھوڑی دیر کے بعد خود کھڑا ہوتا ہے اور اپنی ماں کے تھنوں کو تلاش کر کے دودھ پینا شروع کر دیتا بکری ہر تھوڑی دیر بعد آواز نکال کر اپنے بچے سے بات کرتی ہے اور اس سے محبّت کا اظہار کرنے کے لئے اس کو چاٹتی رہتی ہے۔ اور اس طرح بچے اور ماں کے درمیان کا یہ رشتہ بچے کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پیدہ ہونے والے بچے کے لئے ماں کا دودھ جو شروع میں عام دودھ کی نسبت کچھ گاڑھا ہوتا ہے اس کو بولی یا کولیسٹرم کہا جاتا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جب بچہ یہ دودھ پیتا ہے تو اس کے اندر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدہ ہوتی ہے اس لئے بچے کو یہ دودھ لازمی پلانا چاہیے جتنا وہ آسانی کے ساتھ پی سکے۔ ایک ماہ کی عمر تک یہ بچہ دودھ پر رہتا ہے اس کے بعد کچھ چارہ اپنی ماں کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہے جس سے اس کی اوجڑی بننا شروع ہوتی ہے اور پھر دو ماہ کی عمر تک یہ چارہ کھانا اور اس کو ہضم کرنا شروع کر دیتا ہے۔
یہ تو تھا ایک صحتمند بچے کا معاملہ لیکن بعض اوقات جب بچہ پیدہ ہوتا ہے اس کو زیادہ دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو بکری خود سے نہیں کر سکتی۔

وہ حالات جب بچے کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے :

- جب بچہ کسی وجہ سے کمزور پیدہ ہوتا ہے تو اس صورت میں اس کو زندہ رہنے کے لئے بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
- جب بہت زیادہ سردی یا بارش کے موسم میں بچہ پیدہ ہو اس موسم میں بچے کو گرم رہنے کے لئے اپنی طاقت لگانی پڑتی ہے اور کیونکہ وہ پہلے سے کمزور ہوتا ہے تو اس وجہ سے اس کا زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے بچے کو ہمیشہ گرمائش مہیہ کرنی چاہیے اور موسم کے اثرات سے بچانا چاہیے۔
- بعض اوقات بکریاں اپنے بچوں کو۔ قبول نہیں کرتیں ایسا اکثر پہلی دفع بچہ دینے والی بکریاں کرتی ہیں۔ ایسے بچے کو دودھ پلانا بہت ضروری ہوتا ہے جو خود بکری کے ذریے یا دودھ نکال کر بوتل کے ساتھ دینا چاہیے۔
- جب بکری کمزور ہو یا بیمار ہو تو وہ اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتی ایسے بچوں کے مرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ایسی حالت میں ان کو کسی دوسری بکری گاۓ یا ڈبے کا دودھ پلانا ضروری ہے۔
- جب بکری دو سے زیادہ بچے دے اس صورت میں اکثر دودھ کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور بچے بھوکے رہ جاتے ہے ہیں اور بیمار ہو جاتے ہیں۔ایسی بکری کو اضافی غذا فراہم کر کے اس کا دودھ بڑھانا ضروری ہوتا ہے تاکہ سب بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ۔
- بچوں کے رہنے کے لئے علیحدہ جگہ کی فراہمی ضروری ہے ورنہ بڑ ے جانوروں کے ساتھ ان کے زخمی ہونے اور مرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
- کمزور بچے بیماری کا جلدی شکار ہو سکتے ہیں اس لئے ان کو صاف ستھرا ماحول دینا ضروری ہے۔

بچے کی پیدائش کے فورن بعد کرنے والے ضرروی کام:

- بچے کے پیدہ ہونے کی جگہہ کو صاف ستھرا ہونا چاہیے تاکہ پیدائش کے بعد وہ جراثیم کے حملے سے محفوظ رہ سکے۔
- بچے کی پیدائش کے بعد اس کو صاف کریں اس کی ناک کو صاف کریں اور دیکھیں کے وہ ٹھیک طرح سانس لے رہا ہے ۔
- بچے کی ناف کو کو ڈیڑھ انچ نیچے کاٹ دیں اور اس کو payodine یا ڈیٹول سے اچھی طرح صاف کر دیں۔
- بچے کو بکری کے سامنے رکھ دیں تاکہ وہ اس کو چاٹ سکے اور قبول کر لے۔
- بچے کو بکری کا پہلا دودھ پلائیں جتنا وہ آسانی سے پی سکے۔
- اس کے بعد بچے کو محفوظ جگہہ پر رکھیں۔

کچھ حفاظتی اقدامات:
بکری جب چوتھے مہینے میں ہو تو اس کو ETV یا انتڑیوں کے زہر سے بچانے کی ویکسین لازمی لگانی چاہیے اس سے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جائیں گے ۔
- بچے کی پیدائش سے 12 گھنٹے کے اندر اس کو نمونیا سےبچاؤ کے لئے Encure10 کا ٹیکا انسولین والی سرنج جو 1 ml کی ہوتی ہے آدھا ml لگا دیں۔
-15 دن کے بعد اس کو Tribersen اور Aminovital کا ٹیکہ ملا کر انسولین والی سرنج سے 1 ml لگا دیں۔ تاکہ وہ دستوں کی ممکنہ بیماری سے بچ سکے۔
- ایک ماہ بعد بچے کی deworming کسی اچھی دوا سے کریں۔

مندرجہ بالا باتوں پر عمل کر کے ہم بکری کے بچوں کی اموات کی شرح میں کافی حد تک کمی لا کر ایک منافع بخش بکری فارم چلا سکتے ہیں ان شاء اللّه ۔
اللّه پاک ہم سب کے مال کو محفوظ رکھے اور برکت دے آمین۔اس طرح کی بکریوں اور بڑے جانوروں کی اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارر پیج کو فالو کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

31/08/2026

🚨 ملتان: شاہ رکنِ عالم کالونی میں خاتون سے پرس چھیننے کی واردات 🚨

ملتان کے علاقے شاہ رکنِ عالم کالونی میں موٹر سائیکل سوار شخص نے چلتی ہوئی خاتون سے مبینہ طور پر پرس چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کی تصویر ہم اپنے پیج پر شیئر کر رہے ہیں۔

اگر کوئی اس شخص کو پہچانتا ہے یا اس کے بارے میں کوئی قابلِ اعتماد معلومات رکھتا ہے تو براہِ کرم ہمیں ان باکس میں اطلاع دیں تاکہ معلومات متعلقہ پولیس تک پہنچائی جا سکیں۔

#ملتان #واردات ,

30/08/2026

Fleshing protocol.../بکریوں کو کراس کرانے سے پہلے ۔۔۔فلیشنگ۔۔۔کی تیاری

26/08/2026

بکریوں کی پچھلی ٹانگوں والے بال ضرور صاف کرنے چاہیے۔۔۔۔

25/08/2026

Rest Time...

22/08/2026

ATV vaccine.../انتڑیوں کی سوزش سے بچاو کی ویکسین

20/08/2026

صرف 10 روپے میں خفیہ/چھپا ہوئے ساڑو Mistitus کا پتہ لگائیں۔۔۔//// Mistitus کا سرف ٹیسٹ

17/08/2026

فارم پر نئے مہمان ببلو کی آمد۔۔۔۔ماشاءاللہ

Address

Chak No 83/85 Khanewal
Khanewal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abban cattel farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category