القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاں

القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاں, Grocers, مخدوم پور پہوڑاں, Khanewal.

02/07/2026
24/06/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے مخدوم پور میں پولیس کا بھرپور فلیگ مارچ*

خانیوال: ایس پی انوسٹی گیشن شاہد رشید نے فلیگ مارچ کی قیادت کی

خانیوال: فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے بھر پور حصہ لیا

خانیوال : فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے ہسپتال روڈ سے مخدوم پور شہر سے تھانہ مخدوم پور سے پرانا اڈہ سے ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوا

خانیوال : پولیس فورس کی جانب سے اندرون شہر میں پیدل مارچ بھی کیا گیا

خانیوال : پر امن محرم الحرام کے لیے پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ اور چوکس ہیں۔ ڈی پی او محمد عابد

خانیوال: محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او

خانیوال : قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او خانیوال

خانیوال : فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنے، شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی اور عزاداران کو پرامن ماحول کی فراہمی ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن شاہد رشید

*ترجمان خانیوال پولیس*

22/06/2026

یکم جولائی سے پنجاب بھر میں پراپرٹی کی فرد جاری نہیں ہوگی، پراپرٹی کا لین دین صرف گرین سرٹیفیکیٹ پر ہوگا، نوٹیفیکیشن جاری

مخدوم پور پہوڑاں: محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاسمخدوم پور پہوڑاں: تھانہ مخدوم پور میں قائم مقام ایس ایچ او ...
02/06/2026

مخدوم پور پہوڑاں: محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس
مخدوم پور پہوڑاں: تھانہ مخدوم پور میں قائم مقام ایس ایچ او ضمیر حسین شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین، سماجی شخصیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ایس ایچ او ضمیر حسین شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بھائی چارے، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سیکیورٹی امور، ٹریفک پلان اور دیگر انتظامی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

27/05/2026

حاجی ظہور تھراج کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
مولانا طارق جمیل نے حاجی ظہور تھراج کی نماز جنازہ پڑھائی
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے

*EID-ul-ADHA MUBARAK 🤍*
27/05/2026

*EID-ul-ADHA MUBARAK 🤍*

24/05/2026

*کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی۔*

کوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ایک کبینہ خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے ٹریک کے قریب موجود ایک ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ٹریک کے ارد گرد کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کی ایمبولینسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی تحقیقات اور پولیس کے بیانات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا پولیس حکام نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چمن پھاٹک کے قریب ٹرین کو ریلوے ٹریک کے پاس نشانہ بنایا گیا ہے اور ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دھماکہ خودکش تھا دھماکے کے فوراً بعد پورے علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں اور مقامی لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں اب تک 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 30 افراد شدید زخمی ہیں ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 8 لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور باقی ہلاک ہونے والوں اور تمام زخمیوں کو بھی فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تحریر مہر اے ڈی باٹی جنرل سیکرٹری القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاںگزشتہ چند ہفتے میری زندگی کے شاید سب سے مشکل دن تھے۔ ذہ...
24/05/2026

تحریر مہر اے ڈی باٹی جنرل سیکرٹری القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاں

گزشتہ چند ہفتے میری زندگی کے شاید سب سے مشکل دن تھے۔ ذہنی دباؤ، مسلسل مقدمات، مالی پریشانیاں، بچوں کے مستقبل کی فکر اور برسوں سے جاری ایک نہ ختم ہونے والی جنگ نے مجھے اندر سے تھکا دیا تھا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے لگا کہ شاید اب میرے اندر مزید لڑنے کی ہمت باقی نہیں رہی۔ انسان جب مسلسل مشکلات میں گھِر جائے، ہر دروازہ بند محسوس ہونے لگے اور انصاف کی امید بھی مدھم پڑنے لگے تو دل اور دماغ دونوں بوجھل ہو جاتے ہیں۔
میں نے جو تحریر سوشل میڈیا پر شیئر کی، وہ کسی شہرت یا ہمدردی کیلئے نہیں تھی بلکہ ایک ایسے انسان کی آواز تھی جو برسوں سے خاموشی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اندر سے ٹوٹنے لگا تھا۔ مگر میں شاید یہ بھول گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ میری اُس تحریر کے بعد جس طرح ہزاروں لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا، دعائیں دیں، فون کالز کیں، میسجز کئے، میری ہمت بندھائی اور میرے حق میں آواز بلند کی، اُس محبت نے مجھے دوبارہ کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔
میں دل کی گہرائیوں سے اپنے ہر اُس دوست، بھائی، بہن، بزرگ، صحافی، وکیل، سوشل میڈیا صارف اور مخلص انسان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا۔ یقین کریں آپ لوگوں کے الفاظ، دعائیں اور محبت میرے لئے صرف تسلی نہیں بلکہ نئی زندگی ثابت ہوئے۔ کچھ لوگ شاید نہیں جانتے مگر کئی راتیں ایسی گزریں جب میں شدید ذہنی دباؤ میں صرف یہی سوچتا رہا کہ شاید اب زندگی مزید آسان نہیں ہوگی، لیکن پھر آپ لوگوں کی دعائیں اور حوصلہ افزائی مجھے اندھیروں سے واپس روشنی کی طرف لے آئی۔
میں آج یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کمزور نہیں پڑا، صرف تھک گیا تھا… اور تھکے ہوئے انسان کو اگر مخلص لوگوں کا سہارا مل جائے تو وہ دوبارہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ آج پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں اور اب پہلے سے زیادہ حوصلے، صبر اور یقین کے ساتھ اپنی قانونی اور اخلاقی جنگ لڑوں گا۔ مجھے اپنے رب کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے کہ سچ ایک دن ضرور سامنے آئے گا۔میری سب سے بڑی طاقت میرے بچے، میرا خاندان، میرے مخلص دوست اور وہ ہزاروں لوگ ہیں جنہوں نے مجھے احساس دلایا کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔ میں آپ سب کی محبت، دعاؤں اور خلوص کو زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، عزت دے اور کبھی کسی کو ایسے مشکل وقت سے نہ گزارے۔ آمین۔
یہ لڑائی اب صرف میری نہیں رہی… یہ ہر اُس انسان کی آواز ہے جو ظلم، ناانصافی اور ذہنی دباؤ کے باوجود جینے اور لڑنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔
انشاءاللہ بہت جلد اچھا وقت بھی آئے گا۔

Address

مخدوم پور پہوڑاں
Khanewal
خبریں

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when القلم پریس کلب مخدوم پور پہوڑاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category