پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اپنی آواز حکام بالی تک پہنچائیں
22/07/2026
گاؤں میں سلاب کی طرح پانی ارہا ہے
24/06/2026
السلام علیکم نام ٹھیکے دار علی رضا جیسے کہ اپ بھائیوں کو پتہ ہے کہ یہ ہمارے علاقے واھنڈو میں بھائی گھروں کو پینٹ کرتا ہے اور 15 سال کا تجربہ ہے اور بہت اچھا کاریگر ہے اگر کسی نے کام کروانا ہے تو رابطہ کر سکتا ہے
Contact number
03466035500
02/06/2026
اٹلی میں چار پاکستانی مزدوروں کو زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا
کلابریا میں ہولناک سانحہ، دو پاکستانی گرفتار، کیپورالاتو کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری
اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا کے قصبے امینڈولارا (صوبہ کوزینزا) میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چار پاکستانی زرعی مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد اطالوی پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر اجتماعی قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ایک پٹرول اسٹیشن پر پیش آیا جہاں مزدور اپنی منی وین میں موجود تھے۔ سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد نے گاڑی کے دروازے باہر سے بند کر دیے، پھر گاڑی پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔ چند ہی لمحوں میں شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود چاروں مزدور جان بچانے میں ناکام رہے۔
اطالوی پراسیکیوشن کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ تفتیش کار اس قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پاکستانی مزدوروں کے حلقے کے اندر کسی انتقامی کارروائی یا تنازع کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم زرعی شعبے میں غیر قانونی مزدور بھرتی اور استحصال کے نظام، جسے اٹلی میں "کیپورالاتو" کہا جاتا ہے، کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک زندہ بچ جانے والے مزدور نے دعویٰ کیا ہے کہ مزدوروں کو ان کی اجرت ادا نہیں کی جا رہی تھی اور اس پس منظر میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس افسوسناک واقعے پر مذہبی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ مقامی بشپ فرانچیسکو ساوینو نے اسے "انسانیت اور خدا دونوں کے خلاف سنگین جرم" قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
یہ سانحہ ایک بار پھر اٹلی میں زرعی شعبے میں کام کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے حالات، ان کے استحصال اور تحفظ کے مسائل کو قومی بحث کا موضوع بنا رہا ہے۔
میاں آفتاب احمد
خصوصی رپورٹ
01/06/2026
بریکنگ نیوز
دوہرے قتل کا ملزم حیدر واہنڈو پولیس کے حوالے شکریہ پاک آرمی شکریہ گوجرانوالہ پولیس شاباش ایس ایچ او تھانہ واہنڈو عثمان ذوالنورین ورک
29/05/2026
ان دونوں شیر جوانوں کو آج بے دردی سے قتل کر دیا گیا
14/09/2025
مجھے آخر کار اپنا نیا آئی فون 17 بھی مل گیا ❤️📱
12/07/2025
الرٹ 🚨 📢
گھر والوں کی تلاش 🚨 زیادہ سے زیادہ شیئر کریں مہربانی
اس لڑکے کا ذہن توازن ٹھیک نہیں ہے نام عامر بتاتا ہے یہ شہر کامونکی ٹبہ والی سائیڈ کا بتا رہا ہے۔ چار دن سے یہاں موجود ہے یہ اس وقت تھانہ واہنڈو کے علاقہ منج مانگٹ میں موجود ہے ۔ اگر کامونکی سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی بھائی اگر اس کو جانتا ہو تو برائے مہربانی اس کے ساتھ رابطہ کر کے لے۔
رابطہ نمبر 📞 احسن منج 03234821494
Be the first to know and let us send you an email when Apna Wahndo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.