06/08/2026
ہمیں اس خوبصورت جوڑے کے لیے دل سے دعا کرنی چاہیے
ملتان کے معروف لیور سینٹر میں محبت، ایثار اور قربانی کی ایک ایسی خوبصورت مثال قائم ہوئی جس نے سب کے دل جیت لیے۔ شبیر بھٹہ نے اپنی اہلیہ سے کی گئی محبت کو صرف الفاظ تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کر کے ان کی زندگی بچا لی۔ یہ جذبہ ثابت کرتا ہے کہ سچی محبت صرف ساتھ نبھانے کا نام نہیں، بلکہ ضرورت پڑنے پر اپنی خوشی اور اپنا حصہ قربان کرنے کا بھی نام ہے۔