12/07/2026
سالگرہ کی مہمات تو بہت ہوتی ہیں، مگر کچھ اقدامات ایسے ہوتے ہیں جو دیرپا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
اپنی کامیابیوں کی دس سالہ تکمیل کے موقع پر رونن نے پاکستان بھر میں ایک خصوصی قومی اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بااختیار بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 750 مکمل فنڈڈ عملی مہارتوں پر مبنی اسکالرشپس اور 50 خصوصی سی ای او *جہانگیر منور* مینٹورشپ سیشنز، فراہم کیے جائیں گے۔
مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تقسیم:
• مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی — 250 نشستیں
• ڈیجیٹل مارکیٹنگ — 150 نشستیں
• کانٹینٹ کری ایشن — 150 نشستیں
• کیریئر اور لیڈرشپ — 100 نشستیں
• برانڈنگ اور بزنس — 100 نشستیں
منتخب کاروباری افراد کو رونن کے سی ای او جہانگیر منور کے ساتھ ون ٹو ون مینٹورشپ کا موقع بھی ملے گا، جہاں وہ عملی کاروباری تجربات، اسٹریٹجک رہنمائی اور رونن کے کامیاب کاروباری سفر سے اہم اسباق حاصل کریں گے۔
مختصر مدت کی پروموشنز کے بجائے، اس اقدام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ابھرتے ہوئے کاروباروں کو تجربہ کار قیادت کی رہنمائی کے ذریعے حقیقی کاروباری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
رجسٹریشن لنکس نییچے کمنٹس سیکشن میں 👇🏻