khalid official

khalid official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from khalid official, Lahore.
(2)

  ٹرین  #کراچی سے  #ملتان آتے ہوئے ملتان کے قریب شیر شاہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی ...
13/10/2026

ٹرین #کراچی سے #ملتان آتے ہوئے ملتان کے قریب شیر شاہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی کے کارکنان کی امدادی ٹیم موقع پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ویورز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
11/10/2026

ویورز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز ہونے والے حم*لے میں کم از کم 12 افراد ہل*اک ا...
11/10/2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز ہونے والے حم*لے میں کم از کم 12 افراد ہل*اک اور 309 زخمی ہوگئے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کے مطابق ہل*اک ہونے والوں میں سعودی عرب کے 4 شہری، بنگلہ دیش کے 2 شہری جبکہ امریکا، اردن، فلسطین، شام، سوڈان اور مصر کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

حم*لے کے بعد زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ رواں ہفتے ریاض کے اسی ہوائی اڈے پر تیسرا حم*لہ تھا۔ 10 اکتوبر کو ہونے والا حم*لہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سعودی عرب کے مہلک ترین حم*لوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حم*لے سے قبل سعودی عرب کے خطرے سے خبردار کرنے والے نظام کی جانب سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی املاک کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ حکام نقصان کی تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Disclaimer: This content is shared for informational purposes only. We strive for accuracy, but details may change as new information becomes available.

مظفرگڑھ میں مبینہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے پانچ نوجوانوں کا دریائے چناب میں ڈوبنے کا معاملہ، ڈوبنے والے 5 نوجوانوں میں سے اب تک...
11/10/2026

مظفرگڑھ میں مبینہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے پانچ نوجوانوں کا دریائے چناب میں ڈوبنے کا معاملہ، ڈوبنے والے 5 نوجوانوں میں سے اب تک 2 افراد کی ڈیڈ باڈیز تلاش کی جا چکی ہیں، ریسکیو 1122 کے مطابق تلاش کی جانے والی ڈیڈ باڈیز کی شناخت محمد مکی ولد امیر ظفر اور رانا عثمان ولد محمد طارق کے ناموں سے ہوئی ہے

11/10/2026
10/10/2026

👀🤌🏻♥

* تــم ســے بــچھــڑ کــر کــســی اور کــے نــہــیــں ہــوںــگــے،
مــگــر تــمــہــارے بــعــد کــســی کــے بــھی نــہــیــں ہــو پــائــینـگــے… 🥀🫀
🫀✨

**ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کی فوری بازیابی کے لیے اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری سے پُرزور اپ...
10/10/2026

**ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کی فوری بازیابی کے لیے اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری سے پُرزور اپیل**

**ایک ہفتہ گزر گیا، ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود نوجوانوں کی بازیابی نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے!**

نہایت افسوس اور تشویش کے ساتھ اہلِ علاقہ، بالخصوص سناواں شہر کی سیاسی، سماجی، صحافتی اور نوجوانوں کی برادری کی توجہ ایک انتہائی اہم اور حساس معاملے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے، لیکن تاحال ان نوجوانوں کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہ آنا اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے۔

آخر ہمارے نوجوان کہاں ہیں؟ ان کے اہلِ خانہ کس اذیت سے گزر رہے ہوں گے؟ ایک ماں، ایک باپ، ایک بہن اور ایک بھائی کی کیفیت کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس کے گھر کا کوئی فرد لاپتہ ہو۔ ہر گزرتا لمحہ اہلِ خانہ کے لیے ایک نئی آزمائش بن چکا ہے۔ ایسے حالات میں متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور نوجوانوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب قانونی وسائل بروئے کار لائیں۔

**وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور اپیل ہے** کہ ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیا جائے، درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی جائے اور نوجوانوں کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔ اہلِ خانہ کو اس کرب اور بے یقینی سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر ہمارے سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا اس خطے کے نوجوانوں، ان کے خاندانوں اور ان کے دکھ درد کی کوئی اہمیت نہیں؟ ہم بھی اسی ملک کے شہری ہیں، ہمیں بھی آئین و قانون کے تحت تحفظ، انصاف اور بنیادی حقوق حاصل ہونے چاہییں۔ ہمارے نوجوانوں کے مسائل کو نظرانداز کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔

**اہلِ علاقہ سے اپیل برائے پُرامن احتجاج**

میں سناواں شہر کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری، نوجوانوں، معززینِ علاقہ اور تمام باشعور شہریوں سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ مورخہ **11 اکتوبر 2026ء، بروز اتوار** سناواں شہر میں اکٹھے ہو کر ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کی بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

یہ کسی ایک خاندان کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے علاقے کی اجتماعی تشویش اور انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے۔ آج اگر ہم اپنے علاقے کے نوجوانوں اور ان کے پریشان حال خاندانوں کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل کسی دوسرے گھر کو بھی ایسی ہی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہماری جدوجہد کسی ادارے کے خلاف نہیں، بلکہ انصاف، قانون کی عمل داری اور نوجوانوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ایف آئی آر پر مؤثر کارروائی ہو اور اہلِ خانہ کو اپنے پیاروں کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں۔

اگر سناواں میں احتجاج اور متعلقہ حکام سے رابطوں کے باوجود ہماری آواز نہ سنی گئی تو ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ حکام تک اپنی فریاد پہنچائیں گے، ضرورت پڑنے پر لاہور جا کر بھی پُرامن احتجاج کریں گے۔ ہمارا مطالبہ واضح ہے: **ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔**

تمام دوستوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافی برادری سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو ذاتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھیں اور نوجوانوں کی بازیابی کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

ہم سب کو چاہیے کہ احتجاج کو پُرامن رکھیں، قانون کا احترام کریں اور اپنی آواز ذمہ داری کے ساتھ متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔ ہماری طاقت ہمارا اتحاد، ہمارا عزم اور انصاف کے لیے ہماری مشترکہ آواز ہے۔

**آئیں! ابراہیم چانڈیہ اور مصطفیٰ گرمانی کی بحفاظت بازیابی کے لیے ایک آواز بنیں۔**

اللہ تعالیٰ دونوں نوجوانوں کو خیریت سے اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس پہنچائے اور ان کے خاندانوں کی پریشانیاں دور فرمائے۔ آمین۔

والسلام

”ابو کو فراڈ کا پتہ نہ چلے، وہ مر جائیں گے!“فراڈیےصرف پیسےنہیں لوٹتے، کبھی کبھی جینےکی امید بھی چھین لیتے یہ لائبہ کا آخ...
10/10/2026

”ابو کو فراڈ کا پتہ نہ چلے، وہ مر جائیں گے!“
فراڈیےصرف پیسےنہیں لوٹتے، کبھی کبھی جینےکی امید بھی چھین لیتے

یہ لائبہ کا آخری پیغام تھا۔ اپنے لیے نہیں، باپ کے لیے فکر مند ایک بیٹی کا آخری دردناک جملہ!

اسلامک یونیورسٹی سے فزکس میں گولڈ میڈل لینے والی لائبہ کے والد موٹر سائیکل پر دودھ بیچ کر اسے پڑھاتے رہے۔ ہارورڈ میں داخلے کا خواب دکھایا گیا، 70 لاکھ کا خرچ بتایا گیا، باپ نے پلاٹ بیچا، 21 لاکھ ایجنٹ کو دیے، ماں نے زیور گروی رکھ دیا۔ مگر داخلے کے کاغذات جعلی نکلے!

وہی فراڈیا خود کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا اکاؤنٹس افسر بتاتا رہا، بیٹی کو اسپانسر کرنے اور بھائی کو سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر بھی پیسے بٹورتا رہا۔

پھر لائبہ کی لاش ملی۔

سوال یہ نہیں کہ لائبہ کیوں ٹوٹی؛ سوال یہ ہے کہ اسے توڑنے والوں کو کس نے کھلی چھوٹ دی؟

یہ محض ایک خاندان کا المیہ نہیں، اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جہاں فراڈ کرنے والا خواب بیچتا ہے، غریب باپ اپنا سب کچھ بیچ دیتا ہے، اور انصاف کی امید ٹوٹنے پر ایک بیٹی زندگی ہار بیٹھتی ہے۔

لائبہ کو انصاف چاہیے۔ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات، سخت قانونی کارروائی اور متاثرین کے لیے مؤثر داد رسی کا نظام چاہیے۔

قانون بنانے والو! ادارے چلانے والو! ایسا نظام بناؤ کہ کسی غریب باپ کو اپنی بیٹی کے خوابوں کی قیمت اپنی بیٹی کی جان سے نہ چکانی پڑے۔

فراڈیے صرف پیسے نہیں لوٹتے، کبھی کبھی جینے کی امید بھی چھین لیتے ہیں۔

08/10/2026

زندگی میں اہمیت ہمیشہ اُسی کو دو جو 💔
تمہاری قیمت سمجھتا ہو ۔۔♣️🔥💯

08/10/2026

With Aamir Pitafi – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when khalid official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share