FOOD CAMEL

FOOD CAMEL Indulge your taste buds with the finest food products and spices from Food Camel.

17/09/2026

آپ یوسف نامی کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو لاہور میں بھٹے پرکام کرتا ہو ؟
یہ بچی بانو دختر یوسف ہے، جو 16 مئی 2025 کو لاہور سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔ بانو بتاتی ہے اسکے والد بھٹے پر کام کرتے تھے ۔
ورثا کی تلاش میں میرا پیارا ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ معصوم بچی جلد سے جلد اپنے گھر پہنچ سکے۔
اگر آپ کو بانو یا اس کے گھر والوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں اور اس ننھی کلی کو اس کے گھر پہنچانے میں مدد کریں۔
بچی نے ادارے کی طرف سے جو اسکول یونیفارم ملتی ہے وہ پہن رکھی ہے
Contact:03090000015
Case id: 112950821

17/09/2026

20 سال سے اپنے پیاروں کی منتظر یہ نبیلہ منیر ہے۔
نبیلہ سال 2006 میں، جب اس کی عمر صرف 6 سال تھی، تھانہ مستی گیٹ لاہور کی حدود سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔ ایک شہری نے اسے پریشان حالت میں دیکھا اور اسے شیلٹر ہوم پہنچا دیا، جہاں اس کی دیکھ بھال تو کی جا رہی ہے، لیکن وہ آج بھی اپنے خاندان سے دور ہے۔
نبیلہ بتاتی ہے کہ اس کے والدین ڈوگراں والا کا ذکر کیا کرتے تھے۔ ممکن ہے یہ ڈوگراں والا گوجرانوالہ یا شیخوپورہ سے متعلق ہو۔
سال 2006 میں نبیلہ بہت کم عمر تھی، اسی وجہ سے اسے اپنے گھر اور خاندان کے بارے میں واضح معلومات یاد نہیں رہیں۔ لیکن 20 سال گزرنے کے باوجود اس کے دل میں آج بھی اپنے اپنوں سے ملنے کی امید باقی ہے۔
میرا پیارا ڈیپارٹمنٹ، جسے قائم ہوئے ابھی صرف دو سال کا عرصہ ہوا ہے، آپ سب کے تعاون سے بے شمار اپنوں سے بچھڑے افراد کو ان کے خاندانوں سے ملا چکا ہے۔
نبیلہ کے خاندان کی تلاش میں بھی ہمیں آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ ہو سکتا ہے آپ کا ایک قدم نبیلہ کو اس کے اپنوں سے ملا دے۔
📞 Contact: 03090000015
🆔 Case ID: 259428821

17/09/2026

ایک سال سے اپنے اپنوں کی منتظر دعا فاطمہ سے ملیے ۔۔!
یہ ننھی بچی دعا فاطمہ ہے، جس کے والد کا نام عامر اور والدہ کا نام ارم بتاتی ہے۔
دعا فاطمہ اپنے گھر کا مکمل پتہ بتانے سے قاصر ہے۔ وہ 16 مئی 2025 کو لاہور سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔
ایک سال گزر چکا ہے، لیکن دعا فاطمہ آج بھی اپنے والدین اور اپنے خاندان سے ملنے کی منتظر ہے۔ اس معصوم بچی کی شناخت اور اس کے خاندان تک رسائی کے لیے آپ کی ایک معمولی سی کوشش بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ دعا فاطمہ کو پہچانتے ہیں، اس کے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں، یا اس سے متعلق کوئی معلومات رکھتے ہیں، تو براہِ کرم سیف سٹی، میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں۔
ممکن ہے آپ کی ایک اطلاع دعا فاطمہ کو اس کے اپنوں تک پہنچا دے۔
رابطہ نمبر: 03090000015
ہیلپ لائن: 15
کیس آئی ڈی: 112889881

16/09/2026

Address

Ghulam Abbas Plaza 13 Fane Road Lahore
Lahore
54000

Telephone

+923224532113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FOOD CAMEL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FOOD CAMEL:

Shortcuts

Share