بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معذور افراد کے لۓ ہمت کارڈ کی معلومات

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معذور افراد کے لۓ ہمت کارڈ کی معلومات

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معذور افراد کے لۓ ہمت کارڈ کی معلومات یہ گروپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کی معلومات کے لیے بنایا گیا ہے

09/05/2026

🌸 بڑی خوشخبری 🌸
الحمدللہ ❤️
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط کے بارے میں اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جو قسط جون میں ملنے کی توقع تھی، اب عید کی خوشیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ وہ 18 مئی تک جاری کر دی جائے۔ 🎉
حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ مستحق خاندانوں کو عید سے پہلے ہی یہ رقم فراہم کر دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ خوشیوں بھری عید منا سکیں۔ 🌙✨
📌 یاد رہے:
یہ معلومات متوقع شیڈول کے مطابق ہیں، حتمی اعلان متعلقہ ادارے کی جانب سے کیا جائے گا۔
اللہ پاک سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے 🤲

09/05/2026
21/01/2026

*امام مساجد کی رجسٹریشن و وظیفہ کے لیے فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ*

جو آئمہ کرام یا مساجد اب تک رجسٹریشن سے رہ گئے ہیں، ان کے لیے پنجاب حکومت نے ایک دوسرا مرحلہ (Phase 2) شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق امام اس اعزازیہ سے محروم نہ رہے اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کوئی امام ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوئے، تو درج ذیل طریقہ کار اور پروگرام پر عمل کیا جا سکتا ہے:

رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز (Re-registration)
حکومت نے اضلاع کی انتظامیہ (ڈپٹی کمشنر آفس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مساجد کا ڈیٹا جمع کریں جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں ہو سکیں۔ اپنے متعلقہ ضلع کے محکمہ اوقاف (Auqaf Department) کے دفتر یا ڈپٹی کمشنر (DC) آفس میں قائم مخصوص ڈیسک سے رجوع کریں۔

لازمی دستاویزات:
امام مسجد کا شناختی کارڈ مدارس کی اسناد ، (اگر ہے) مسجد کی رجسٹریشن کی سند (اگر ہے)، اور مسجد کمیٹی کا تصدیقی لیٹر۔
موبائل ایپ اور آن لائن پورٹل
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) ایک مخصوص آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جہاں رہ جانے والے آئمہ کرام اپنی تفصیلات خود اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔
جو آئمہ نئے سرے سے اپلائی کریں گے، ان کی تصدیق کے لیے ضلعی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:
اسسٹنٹ کمشنر (AC)
مقامی تحصیلدار
محکمہ اوقاف کا نمائندہ
فائنل حتمی ویری فیکیشن سپیشل برانچ

نجی اور غیر رجسٹرڈ مساجد کے لیے نرمی
حکومت نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ مساجد جو ابھی تک باقاعدہ رجسٹرڈ نہیں ہیں، انہیں بھی ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا بشرطیکہ وہ مقامی طور پر مسجد کے طور پر ہی پہچانی جاتی ہوں:

بینک اکاؤنٹ:
اگر رجسٹریشن ہو چکی ہے لیکن اعزازیہ نہیں ملا تو فوری طور پر بینک آف پنجاب (BOP) میں اپنا اکاؤنٹ چیک کروائیں کیونکہ اعزازیہ صرف اسی صورت میں ملے گا جب آپ کا بائیو میٹرک تصدیق شدہ اکاؤنٹ فعال ہوگا۔

اگر کوئی امام میرٹ پر پورا اترتا ہے اور اسے فہرست سے نکال دیا گیا ہے، تو وہ وزیراعلیٰ کے "1717" ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

25/12/2025

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معذور افراد کے لۓ ہمت کارڈ کی معلومات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category