12/08/2026
پی ٹی آئی کے کارکن محمد حسین کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دہشت گرد جی ایچ کیو میں اسلحے سمیت گھسا اور گھستے ہی حملہ کر دیا اسلیے گیٹ پر جوابی وار میں مار دیا گیا ہے بعد میں میڈیا پر برآمدگی اشیا کی تصاویر بھی چلائی گئیں۔۔
برآمد شدہ اشیا میں پی ٹی آئی کا جھنڈا،تیس بور پستول،گولیاں اور تمام ڈاکومنٹس شامل ہیں۔۔۔
سوال یہ ہے کہ بندہ حملہ کرنے آیا تھا یا نوکری کا انٹرویو دینے جو سارے شناختی ڈاکومنٹس اپنے ساتھ لے کر چل پڑا؟؟
اور کسی بھی جماعت کا "دہشت گرد"اس قدر بیوقوف کیسے ہوسکتا ہے جو پارٹی کا جھنڈا لیکر حملہ کرنے نکل آئے؟؟
ٹوپی،بندوق،کاغذ سب برآمد کر لیا اگر ابھی تک کچھ برآمد نہیں ہوسکا تو وہ ثبوت یعنی گیٹ پر نصب کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس میں حملہ آور کو حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہو۔۔
لگتا ہے اس فلم کا پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور رائٹر بھی نو مئی والا لیجنڈ ہی ہے۔۔
"بزرگو"فلم فلاپ ہے