14/06/2026
🌹 اپیل برائے دعا 🌹
السلام علیکم!
الحمدللہ، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد میری مینٹیننس تھراپی جاری ہے، جو ہر دو ماہ بعد لگتی ہے۔ ان شاء اللہ کل میری تیسری تھراپی شروع ہونے والی ہے، اور ساتھ ہی میرا چیک اپ بھی ہوگا۔
میں آپ سب سے دل کی گہرائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ مرحلہ آسان فرمائے، علاج کو کامیاب بنائے اور مکمل شفا عطا فرمائے۔
ساتھ ہی ان تمام کینسر مریضوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو اس وقت علاج کے مراحل سے گزر رہے ہیں یا گزر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو صحتِ کاملہ، لمبی زندگی اور ہر بیماری سے نجات عطا فرمائے۔
🤲 اللّٰہم اشفِ مرضانا و مرضی المسلمین
آمین ثم آمین۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ پر "آمین" لکھ کر دعا میں شامل ہوں، اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیادہ لوگ دعا میں شریک ہو سکیں۔