03/10/2024
ازقلم :ضیا اللہ ضیا
"کچھ لوگ ہماری کامیابیوں کا انتظار کرتے ہیں وہ ہمیشہ مطلب کی ہمدردیاں دکھاتے ہیں اور ہمارے اچھے وقت کو اپنے دائرہ اختیار میں لانا چاہتے ہوتے ہیں یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو ہماری عارضی ناکامی پر ہمیں جتا دیتے ہیں کہ آپ تو ہمارے معیار کے نہیں یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو ہمارے برے وقت میں ہمارے ساتھ بیٹھنا تو درکنار ملنا بھی گوارا نہ کریں ایسے مطلبی لوگ ہر کسی کی زندگیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں کچھ لوگ ان کو اہمیت بھی دیتے ہیں لیکن میرے خیال سے ایسے لوگوں کو عین ان کے مطلب کے موقع پر اپنی زندگی سے بے دخل کر دیا جائے تو یہ ایک پر سکون احساس ہو گا اور شاید بہترین بدلہ بھی
اسی لیے میں سوچتا ہوں کہ ہر شخص کو اپنا ایک معیار مختص کرنا چاہیے اس کےلیے مضبوط اعصابی قوت اور اپنے گول پر فوکس ہونا چاہیے تاکہ وقت آنے پر غیر ضروری لوگوں کو اپنی زندگی سے بے دخل کرنے پر لوگوں کی کمی محسوس نہ ہو میرے خیال میں وہ لوگ جو ہمارے برے وقت میں حوصلہ دینے کی بجائے ہماری ذات کو تنقید کا نشانہ بنا دیں ان سے بدلہ لینا فرض ہو جاتا ہے اس وقت جب لوگ آپکا مذاق اڑائیں تو آپ سہارے نہ ڈھونڈو گر کر خود کھڑے ہو جاو بار بار حالات کا مقابلہ کرو مقابلہ کرو ہر تنقیدی زبان کا اہمیت ضرورت سے زیادہ نقصان دہ ہے لہذا اپنے سے زیادہ اہمیت کسی کو نہ دو پہلو بدلو وقت لاو اور دنیا کو جھٹلا دو"🔥🔥🛑📌