13/06/2026
پِچلے 3 دِن میں پیش آنے والے المناک واقعات
1-بھکر میں باپ نے 10 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔
2- لیہ کے نشیب میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
3-کل کروڑ لعل عیسن میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔
یہ تین ایسے رشتے ہیں جو ایک دوسرے پہ سب سے ذیادہ اعتماد کرتے ہیں۔
ہمارا مُعاشرہ آخر کہاں جا رہا ہے؟ اتنے جزبات کیوں جنم لے رہے ہیں؟
صبر کیوں ختم ہُوتا جا رہا ہے؟ تھوڑی دیر کا غُصہ عُمر بھر کے افسوس کا سبب
بن جاتا ہے۔ خُداراصبر سے کام لیں، رِشتوں کی پہچان رکھیں۔ یہ پیسہ، یہ
عُہدے، جائیدادسب کُچھ ادھر ہی رہ جانا ہے اِن عارضی چیزوں کےلئے اپنے
خُوبصورت رشتے برباد نہ کریں۔