fun with ai

fun with ai l made this reels page for you
l need your support
follow me

میں: آج سے پڑھائی شروعدماغ: ٹھیک ہےدل: ٹھیک ہے  موبائل: نوٹیفکیشنمیں: چلو 5 منٹ ریل دیکھ لیتے ہیں3 گھنٹے بعد: کل سے پکی ...
13/08/2026

میں: آج سے پڑھائی شروع
دماغ: ٹھیک ہے
دل: ٹھیک ہے
موبائل: نوٹیفکیشن
میں: چلو 5 منٹ ریل دیکھ لیتے ہیں
3 گھنٹے بعد: کل سے پکی 😔پاکستانیوں کی 3 اسٹیجز:

1. لائٹ گئی → "چلو نیٹ چلا لیتے ہیں"
2. نیٹ سلو → "چلو لائٹ آ جائے"
3. لائٹ بھی آ گئی، نیٹ بھی چل گیا → "اب نیند آ گئی"

زندگی کا سرکل مکمل ✅

08/08/2026

Ya niche is time kafi jyada trending per h
Iska master prompt share karo ?

*80 Reactions* ❤️

کل رات خواب میں اپنا گھر دیکھا... چھوٹا سا تھا، پر اپنا تھا۔ صحن میں امی کے پودے، چھت پر کپڑے سکھ رہے تھے، اور دروازے پر...
08/08/2026

کل رات خواب میں اپنا گھر دیکھا...
چھوٹا سا تھا، پر اپنا تھا۔
صحن میں امی کے پودے، چھت پر کپڑے سکھ رہے تھے،
اور دروازے پر لکھا تھا "یہاں محنت رہتی ہے"

آنکھ کھلی تو سامنے یہ اینٹ پڑی تھی۔
تنخواہ 35 ہزار، کرایہ 15 ہزار، بجلی کا بل 12 ہزار۔
حساب لگایا تو گھر 2050 میں بنے گا 😅

پر پھر سوچا...
تاج محل بھی ایک اینٹ سے شروع ہوا تھا۔
میں بھی روز ایک اینٹ جوڑ لوں گا۔
چاہے 10 سال لگ جائیں۔

کیونکہ کچھ خواب صرف پیسے سے نہیں بنتے...
صبر سے بنتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایسے ہی خواب دیکھ رہے ہیں تو اکیلے مت محسوس کریں۔
میں بھی یہاں ہوں، اینٹ جوڑ رہا ہوں۔

آپ کی کہانی کیا ہے؟ کمنٹ میں بتائیں 👇

شیخ چلی کا نام سب نے سنا ہو گا۔😅ایک دن اس کے ہمسائیوں نے ایک پیالے میں سالن ڈال کر ان کے گھر بھیجا۔ یہ سالن شیخ چلی نے پ...
16/10/2025

شیخ چلی کا نام سب نے سنا ہو گا۔😅
ایک دن اس کے ہمسائیوں نے ایک پیالے میں سالن ڈال کر ان کے گھر بھیجا۔ یہ سالن شیخ چلی نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس نے ماں سے پوچھا ”یہ کیا ہے“

ماں نے جواب دیا ”اسے بڑیاں کہتے ہیں“

شیخ چلی نے گول گول تیرتے ٹکڑوں میں سے ایک کو اٹھایا اور پھر پوچھا ”یہ کیا ہے“

ماں نے مختصر جواب دیا ”بڑی“

شیخ چلی نے خوب پیٹ بھر کھایا۔ اسے یہ کھانا بہت پسند آیا۔ ”یہ تو بہت مزیدار ہے“

اگلے ہفتے شیخ چلی ماں سے ضد کرنے لگا ”ماں میں تو وہی کھانا کھاؤں گا جو ساتھ والوں کے گھر سے آیا تھا“

ماں نے کہا ”اس میں بہت محنت اور وقت لگتا ہے۔ نہ تو میرے اندر دال پیسنے کی ہمت ہے نہ ہی طاقت۔ اگر تو اتنا ہی اتاولا (بے چین) ہو رہا ہے تو بہو کو لانے کے بہانے اپنے سسرال چلا جا۔ وہی تیرے نخرے اٹھائیں گے۔ ان سے فرمائش کر لینا“

شیخ چلی خوش ہو گیا ماں سے پوچھا ”اس سالن کا کیا نام تھا“

ماں نے کہا ”بڑیاں کہہ دینا یا بڑی کہہ دینا وہ سمجھ جائیں گے“

شیخ چلی جانے کی تیاری کرنے لگا۔ جب تیار ہوا تو پھر سالن کا نام بھول گیا اور اپنی ماں سے پوچھا ”ماں میں اس کا نام بھول گیا پھر سے بتانا“

ماں نے پھر بتایا ”بڑیاں“

شیخ چلی نے کہا ”اگر میں وہاں جا کر بھول گیا تو کون یاد دلائے گا“

ماں نے کہا، ”تو اس طرح کر کہ سارے راستے بڑیاں بڑیاں کہتے چلے جانا“

شیخ چلی روانہ ہوا وہ کہتا جاتا تھا ”بڑیاں۔ بڑیاں۔ بڑیاں۔“

راستے میں چڑی ماروں نے جال لگایا تھا جب انہوں نے سنا بڑیاں (بڑنا یعنی داخل ہونا گھس جانا، بڑیاں یعنی داخل ہو گئیں) وہ سمجھے چڑیاں جال میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے جال کھینچ لیا مگر وہ تو خالی تھا۔ انہوں نے شیخ چلی کو خوب پیٹا۔

شیخ چلی نے پوچھا ”مجھے کیوں مارتے ہو“

وہ کہنے لگے ”تو جو کہہ رہا تھا بڑیاں بڑیاں“

شیخ چلی نے پوچھا ”تو پھر کیا کہوں“

انہوں نے کہا ”تو کہہ آتے جاؤ پھنستے جاؤ“

اب شیخ چلی کہتا روانہ ہوا ”آتے جاؤ پھنستے جاؤ۔ آتے جاؤ پھنستے جاؤ۔“

آگے جنگل میں کچھ چور اپنی چوری کا مال دبا رہے تھے انہوں نے جب سنا ”آتے جاؤ پھنستے جاؤ“ وہ ڈر گئے کہ کوئی سنتری ہے اس نے دیکھ لیا ہے۔ وہ ڈر کر ایک درخت کے پیچھے چھپ گئے مگر جب دیکھا کہ ایک بدمست سا شخص اپنی ہی دھن میں بولے جا رہا ہے تو انہوں نے اسے پکڑ لیا اور خوب پیٹا۔

شیخ چلی نے پوچھا ”مجھے کیوں مارتے ہو“

انہوں نے کہا ”تو جو کہتا ہے آتے جاؤ پھنستے جاؤ“

شیخ چلی نے پوچھا ”پھر کیا کہوں“

انہوں نے کہا ”تو کہہ لاتے جاؤ دباتے جاؤ“

اب شیخ چلی کہتا روانہ ہوا ”لاتے جاؤ دباتے جاؤ۔ لاتے جاؤ دباتے جاؤ۔“

آگے ایک جنازہ آ رہا تھا۔ جب انہوں نے سنا کہ لاتے جاؤ دباتے جاؤ۔ انہوں نے شیخ چلی کو پکڑ لیا اور خوب پیٹا۔ ”ہمارا جوان بچہ مر گیا اور تو کہہ رہا ہے کہ لاتے جاؤ دباتے جاؤ“

شیخ چلی نے روتے ہوئے پوچھا ”پھر میں کیا کہوں“

”تو کہہ ایسا اللہ کسی کے ساتھ نہ کرے“ شیخ چلی کو جواب ملا۔

شیخ چلی کہتا روانہ ہوا ”ایسا اللہ کسی کے ساتھ نہ کرے۔ ایسا اللہ کسی کے ساتھ نہ کرے۔“

شیخ چلی کو راستے میں ایک بارات ملی انہوں نے جو شیخ چلی کی گردان سنی تو اسے بہت پیٹا۔

شیخ چلی نے پوچھا ”مجھے کیوں مارتے ہو“

انہوں نے جواب دیا ”ہمارا خوشی کا موقع ہے اور تو کہتا ہے ایسا اللہ کسی کے ساتھ نہ کرے“

شیخ چلی نے پوچھا ”پھر کیا کہوں“

انہوں نے کہا ”کہنا کیا ہے چپ چاپ چلا جا“

چیخ چلی روانہ ہوا۔ تھوڑی دیر بعد وہ اپنے سسرال پہنچ گیا۔ وہاں اس کا بہت زوردار استقبال ہوا۔ اس کے آگے انواع و اقسام کے کھانے رکھے گئے۔ مگر شیخ چلی نے کسی کھانے کو ہاتھ نہ لگایا۔ سسرال والے پریشان ہو گئے۔

انہوں نے پوچھا ”کیا کھانا پسند نہیں آیا۔ آپ بتائیں کیا کھائیں گے“
(سفیان تارڑ)❤️

شیخ چلی کھانے کا نام بھول چکا تھا بولا ”ہم تو وہی کھانا کھائیں گے“

انہوں نے پوچھا ”کون سا کھانا“

شیخ چلی بولا ”ہم تو وہی کھانا کھائیں گے“

اب انہوں نے مختلف کھانوں کے نام لینے شروع کر دیے۔ مگر شیخ چلی کا ہر دفعہ وہی جواب ہوتا ”ہم تو وہی کھانا کھائیں گے“

سسرال والے تنگ آ گئے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا۔ رات کو شیخ چلی کو بھوک لگی تو سب سو چکے تھے۔ وہ چپکے چپکے باورچی خانے میں گیا اور چیزیں ٹٹولنے لگا۔ اس کے ہاتھ میں ایک انڈا آیا۔ ابھی وہ اس کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا کہ ایک ڈبہ دھڑ سے نیچے گرا۔ گھر والے سمجھے بلی آئی ہے وہ باورچی خانے کی طرف دوڑے۔ شیخ چلی کو انڈا چھپانے کی کوئی جگہ نہ ملی اس نے جھٹ انڈا منہ میں رکھ لیا۔

ساس نے آ کر دیکھا داماد کے منہ میں پھوڑا نکلا ہے۔ ”ہائے ہائے اس کے منہ میں پھوڑا نکلا ہے اسی لیے رات بھی کھانا نہیں کھایا“

آدھی رات کو حکیم صاحب کو جگا کر گھر بلایا گیا حکیم صاحب نے آ کر معائنہ کیا۔ جب انہوں نے شیخ چلی کا گال ایک طرف سے دبایا تو اس نے انڈا دوسری طرف کر لیا اب حکیم صاحب جس طرف سے گال دباتے شیخ چلی انڈا دوسری طرف کر لیتا۔ کافی دیر یہ عمل جاری رہا۔

آخر حکیم صاحب تھک کر بولے ”یہ تو بڑی خطرناک بیماری ہے“

جونہی شیخ چلی نے بڑی کا لفظ سنا اسے یاد آ گیا منہ سے انڈا نکال کر چلانے لگا ”ہم تو بڑی کھانا کھائیں گے ہم تو بڑی کھانا کھائیں گے“

شیخ چلی کی مشکل آسان ہوئی اور اس کے سسرال والوں کی بھی۔

Follow me
15/10/2025

Follow me

15/10/2025

Accident 😔😭 # fun with ai

Follow the page Please support me
14/10/2025

Follow the page
Please support me

13/10/2025

Type of relationship khan@

❤️❤️❤️ follow the page    #
13/10/2025

❤️❤️❤️ follow
the page
#

Follow the page ا
12/10/2025

Follow the page
ا

Address

Kallu Wala
Lodhran
53600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when fun with ai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category